پاک پتن میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

پاک پتن: نواحی گاؤں میں بوسیدہ گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان 4 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک پتن کے نواحی گاؤں 71 ای بی میں رمضان نامی شخص کے گھر کی ایک دیوار گر گئی، ملبے میں رمضان کی والدہ اور بیٹی دب گئے۔ گھر کے افراد دادی اور پوتی کو نکالنے کے لئے ملبہ ہٹا رہے تھے کہ کمرے کی چھت گر پڑی۔
واقعے کی اطلاع ملننے پر گاؤں والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام شروع کیا اور ملبے میں دبے افراد کو نکالا، نکالے گئے افراد میں سے 4 موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 زخمی تھے۔

امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا، جاں بحق افراد کی شناخت 14 سالہ جواد رمضان ،12 سالہ شہزاد رمضان ،8 سالہ بیٹی فرح رمضان اور شریفاں بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ 8 سالہ شان رمضان اور محمد رمضان شدید زخمی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

The post پاک پتن میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39jWLeA

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...