کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ حکومت کا قیدیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ

 کراچی: سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث جیلوں میں قیدیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت جیلوں میں قیدیوں کی تعداد کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں چیف سیکریٹری، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، پرنسپل سیکریٹری اور آئی جی جیل شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری جیلوں میں 16 ہزار سے زائد قیدی ہیں، میں چاہتا ہوں جیلوں میں قیدیوں کی تعداد کم کی جائے جب کہ ضامن نہ ہونے کی وجہ سے بند قیدیوں کو رعایت دی جائے اور جو قیدی جرمانہ دینے کے قابل نہیں ان کا جرمانہ حکومت ادا کرے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی جیل کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام قیدیوں کے حوالے سے فہرست بنا کر بھیجیں، تفصیلات دیکھ کر قانون کے مطابق دیکھوں گا کہ کتنے قیدیوں کو چھوڑ سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے جیل میں بہترین صحت کی خدمات دینے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کو صفائی ستھرائی سے رہنے کی ہدایت دیں اور قیدیوں کو ایک دوسرے سے کچھ فاصلے پر رکھیں۔

The post کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ حکومت کا قیدیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2yaEwLI

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...