حکومت 95 ہزار مستحق خاندانوں کی مالی مدد کرے گی

کراچی:  سندھ حکومت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے دوران تقریباً 95 ہزار مستحق خاندانوں کی مالی مدد کرے گی۔

سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران مستحق خاندانوں کی مدد کیلیے سندھ میں زکوٰۃمستحقین کو گزارہ الاؤنس کی رقم قبل ازوقت جاری کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے،محکمہ زکوٰۃکے پاس رجسٹرڈ زکوٰۃ مستحقین کو 6 ہزار فی کس کے حساب سے رقم دی جائیگی،اس طرح مجموعی طورپر 60کروڑ روپے کی رقم محکمہ زکوٰۃ جاری کرے گا 94934 رجسٹرڈ مستحقین زکوٰۃکو گزارہ الاؤنس کی رقم ان کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی۔

زکوٰۃ گزارہ الاؤنس کی ششماہی رقم جون سے قبل جاری کی جانی تھی تاہم لاک ڈاؤن اور ذرائع آمدن محدود ہونے کے سبب زکوٰۃ فنڈ سے گزارہ الاؤنس کی رقم قبل ازوقت جاری کی جارہی ہے۔

The post حکومت 95 ہزار مستحق خاندانوں کی مالی مدد کرے گی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WIRg6t

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...