گلگت بلتستان: گورنرسنکیانگ نے کورونا سے بچاؤ کیلئے 10 ٹن حفاظتی سامان گلگت بلتستان حکومت کے حوالے کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق چین کے صوبہ سنکیانگ کے گورنرنے پاک چین دوستی کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کیلئے 10 ٹن حفاظتی سامان حکومت گلگت بلتستان کے حوالے کردیا ہے۔
گورنرسنکیانگ کی جانب سے ارسال کردہ حفاظتی سامان آج خنجراب پاس پرپہنچا جہاں حکومت گلگت بلتستان نے سامان کی وصولی کیلئے پاک چین سرحدی بارڈرکوایک روزکیلئے خصوصی طورپرکھولا تھا۔ وزیراعلی و کمانڈرایف سی این اے، چیف سیکرٹری نے خنجراب جاکر حفاظتی سامان وصول کیے۔
گورنرسنکیانگ کی جانب سے ارسال کردہ حفاظتی سامان میں 2 لاکھ فیس ماسک، 2 ہزارN95 ماسک، 5 وینٹی لیٹرز، 2 ہزارٹیسٹنگ کٹس جبکہ 2 ہزارمیڈیکل پروٹیکٹیو کلاتھس شامل ہیں۔ حکومت گلگت بلتستان نے سامان کی فراہمی پر حکومت چین خاص طور پر گورنرسنکیانگ کا شکریہ اداکیا۔
The post کورونا وائرس؛ چین نے 10 ٹن حفاظتی سامان گلگت بلتستان حکومت کے حوالے کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2vRtD0o
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box