لاہور: وزیر اعلی پنجاب نے نجی تعلیمی اداروں ( سکولز) کی جانب سے والدین سے فیس وصولیوں کا نوٹس لے لیا جب کہ والدین کو فی الحال فیس جمع نہ کرانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلی نے وزیر قانون اور وزیر تعلیم پر مشتمل دو رکنی کمیٹی تشکیل دیدی جو آئندہ دو دنوں میں باقاعدہ فیسں کے حوالے سے مراسلہ جاری کریگی
محکمہ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پہلے ہی ان نازک حالات کے پیش نظر پچاس فیصد ماہانا فیس معاف کرنے کا اعلان کرچکے ہیں، کمیٹی اسی فیصلے کو بذریعہ مراسلہ جاری کریگی۔
آٹے کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائیں گے،عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے گزشتہ روز وزیراعلیٰ آفس میں چیئرمین سینٹرل کمیٹی پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔ وفد نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے وزیراعلیٰ کے موثر اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کیلئے ہم آپ کے ساتھ ہیں، وفد نے پنجاب حکومت کو 31 ہزار آٹے کے تھیلوں کا عطیہ دیا ، اڑھائی کروڑ روپے مالیت کے آٹے کے تھیلے مستحق و ضرورت مند افراد میں مفت تقسیم کئے جائیں گے۔
وفد نے وزیراعلیٰ کو یقین دہانی کرائی کہ آٹے کی قلت نہیں ہونے دیں گے ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے ، آٹے اور اشیاء ضروریہ کی سپلائی کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں ، پنجاب میں گندم کے وافر ذخائر ہیں ، گندم کی نئی فصل بھی آنے والی ہے۔
فلور ملوں کیلئے گندم کا کوٹہ بڑھانے کا جائزہ لیا جائیگا ، آٹے کی دستیابی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے ، عوام کو آٹے کی مقرر کردہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائیگی ، عوام کو آٹے کی دستیابی کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں ہونی چاہیئے، وزیراعلیٰ نے آٹے کے تھیلوں کا عطیہ دینے پر وفد کا شکریہ ادا کیا۔
علاوہ ازیں عثمان بزدار کے نام امریکی سفیر پال ڈبلیو جونز نے مراسلہ میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ، امریکی سفیر نے کہا کہ امریکہ کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ مشترکہ کاوشوں اور موثر حکمت عملی کے ذریعے اس وباء کو بہت حد تک کنٹرول کیا جاسکتاہے ۔
The post والدین کو اسکول فیس جمع نہ کرانے کی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JhBQya
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box