اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کورونا سے متعلق قوم کو اصل صورتحال بتائی جائے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حقائق چھپانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، قوم کو اصل صورتحال بتائی جائے، تمام ڈیٹا قوم کے سامنے لایا جائے کہ کتنے لوگوں کی اسکریننگ ہوئی اور کتنے افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔
شہباز شریف نے کہا کہ قوم کو بچانے اور محفوظ بنانے میں کورونا وائرس کی نگرانی اور بچاؤ کی کلیدی اہمیت ہے، اسپتالوں سے کورونا کے مریضوں کو فی الفور الگ کیا جائے، شادی ہال، مساجد، سکول، کالج کی عمارتوں کو کورنٹین مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے۔
صدر (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹنگ کے دائرہ کار کو وسیع کیا جائے، ہر فرد کی ٹیسٹنگ کو یقینی بنایا جائے اور اس مقصد کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی جائے۔ کورونا ٹیسٹنگ کو فوری طور پر مفت کیا جائے، سماجی فاصلے اور ایک دوسرے سے دور رہنے کے طبی اصول پر سختی سے عمل کیا جائے، ڈاکٹرز، پولیس اور معاون عملے کی تربیت کی جائے، کورونا مریضوں کو اچھوت نہ بنایا جائے، ان کا ہمدردی اور غم گساری سے علاج کیا جائے، ان سے ملزم والا برتاؤ نہ کیا جائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ٹیچنگ اسپتالوں میں ہیپاٹائیٹس بی اور سی کے تجزیے کے لئے قائم ہونے والی لیبارٹریوں کو کورونا پی سی آر کٹس اور بائیو سیفٹی کیبنٹس فراہم کی جائیں، ہنگامی بنیادوں پر کورونا کے مریضوں کی دیکھ بھال، احتیاط، علاج، مشینوں کے استعمال اور ٹیسٹنگ سے متعلقہ امور کی تربیت کا پلان بنایا جائے۔ ڈی ایچ کیوز میں بائیو سیفٹی لیول ٹو کٹس کی تبدیلی سے پی سی آر مشینوں کو استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔
The post کورونا سے متعلق قوم کو اصل صورتحال بتائی جائے، شہباز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dIfa8n
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box