لوگ گھروں میں محصور، وائرس سے نجات کیلیے اذانیں

 لاہور /  راولپنڈی /  اسلام آباد / کراچی / کوئٹہ: پنجاب بھر کے مختلف شہروں میںلا ک ڈاؤن جاری، لوگ گھروں میں محصور ہو کررہ گئے، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، ملتان، رحیم یار خان اور دیگر شہروں میں پولیس کے ناکے،آرمی اور رینجرز کے دستے بھی گشت کرتے رہے، تمام موٹر ویز کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا،دفعہ 144کی خلاف ورزی پر مختلف شہروں میں سینکڑوں گرفتار ہوئے،سندھ بلوچستان کا بارڈر بھی سیل کر دیا گیا۔لاہورسمیت پنجاب بھر میں لاک ڈا ؤن جاری ہے، پولیس نے بھی ناکے لگائے رکھے جبکہ آرمی اور رینجرز کے دستے بھی گشت کرتے رہے۔

تمام بڑے شاپنگ مال، ریسٹورنٹس، مارکیٹیں اور بازار بند تھے اور مختلف مقامات پر پولیس نے ناکے لگا کر ٹریفک اور شہریوں کی آمد ورفت کو محدود کئے رکھا۔ سبزی، پھل، دودھ دہی کی دکانیں، میڈیکل سٹور، بیکریاں ،گوشت اور کریانہ کی دکانیں کھلی رہیں ۔ علاوہ ازیں راولپنڈی میں تیسرے دن مکمل لاک ڈاؤن رہا،فوجی دستے بھی پولیس اور انتظامیہ کی مدد کے لئے اہم چوراہوں،اہم مقامات اور صدر کے بازاروں میں تعینات کر دیئے گئے ۔مختلف علاقوں میں آٹا اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ اور سپلائی میں کمی کی شکایات بھی ہیں۔ راولپنڈی بھر میں رات کو بے وقتی اذانوں میں بھی اضافہ ہو گیا ،لاہور میں بھی گھروں کی چھتوں اور مساجد سے خصوصی اذانیں دی گئیں اور کرونا وائرس کے خاتمے کے لئے دعائیں مانگیں گئیں۔ دریں اثنا موٹر وے پولیس نے تمام موٹر ویز کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ہر قسم کی مسافر بردار گاڑیوں کا داخلہ مکمل بند ہے تاہم مال بردار گاڑیوں ، تیل کی ترسیل والی گاڑیوں اور ضروری اشیاء خوردونوش والی گاڑیوں کو داخلہ کی اجازت دی گئی ہے۔علاوہ ازیں ملتان اور رحیم یار خان میں تمام مارکیٹیں اور شاپنگ پلازے بند رہے ،پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے سینکڑوں شہریوں پرمقدمات درج کرکے تھانوں میں بند کردیا۔ رحیم یار خان میں بھی دکانیں اورکاروباری مراکز بند رہے۔مزید بر آں سندھ بلوچستان کا بارڈر سیل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق سندھ بلوچستان کا بارڈر سیل کرکے بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ سندھ اور پنجاب جانے والی گاڑیاں مختلف مقامات پر روک دی گئی ہیں۔ دریں اثنا کراچی سمیت صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کے چوتھے روز بھی شہر کی اہم شاہراؤں اور سڑکوں پر رکاوٹیں لگا کر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کی تعیناتی کا عمل جاری رہا، اس دوران گھروں سے نکلنے والوں سے سفر کرنے کی وجوہات سمیت دیگر معلومات بھی حاصل کی جاتی رہیں ، شہر میں پولیس اور رینجرز کا بھی موثر گشت جاری رہا ۔ اس کے علاوہ شہر کی اہم شاہراہیں اور سڑکوں پر سناٹے کا راج بھی دیکھنے میں آیا۔ علاوہ ازیں کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں کورونا سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن جاری، پشین، سبی، چمن، کوہلو، دکی، نصیرآباد، ماشکیل، سوراب، بھاگ، خضدار، قلات، مستونگ، قلعہ عبداﷲ، مسلم باغ، حب ودیگر علاقوں میں ضلعی انتظامیہ متحرک پشین اور سبی میں فلیگ مارچ، کوہلو میں پیٹرول پمپس پر چھاپے، پشین میں جمع لوگوں کو گرفتاکرلیا۔

The post لوگ گھروں میں محصور، وائرس سے نجات کیلیے اذانیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3buKdCt

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...