لاہور: پنجاب میں مستحق افراد 8070 پر ایس ایم ایس کرکے امداد وصول کرسکتے ہیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب میں لاک ڈاؤن کے بعد صوبائی حکومت نے مستحق افراد کیلئے امداد کا اعلان کردیا اور مستحق افراد کی آسانی کیلئے امداد لینے کے تین طریقے وضع کردئیے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مستحق افراد کو اب فارم بھر کر امداد لینے کی ضرورت نہیں، لاک ڈاون سے متاثر ہونے والے مستحق افراد 8070 پر ایس ایم ایس کرکے امداد وصول کرسکتے ہیں۔
صوبائی وزیر کے مطابق مستحق افراد 8070 پر اپنا نام اور شناختی کارڈ لکھ کر بھیجیں گے، نادرا سے ایس ایم ایس بھیجنے والے فرد کا ریکارڈ چیک کرنے کے بعد حکومت ایزی پیسہ اکاؤنٹ کا نمبر بھیجے گی، جب کہ جو افراد پڑھ لکھ سکتے ہیں وہ ویب سائٹ اور ایپ کے ذریعے بھی فارم جمع کروا سکتے ہیں۔
The post پنجاب میں مستحق افراد کے لئے ایس ایم ایس سروس متعارف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UxgjYC
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box