کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے نماز جمعہ کے روایتی اجتماعات پر پابندی کے باعث پولیس کی جانب سے سخت انتظامات کیے گئے، لاؤڈ اسپیکر پر شہریوںکواجتماع سے روکنے کی اپیلیں کی گئیں۔
عالمی وباکورونا وائرس کے باعث سندھ حکومت نے نماز جمعہ کے روایتی اجتماعات پر پابندی عائد کی تھی، گزشتہ روز اس پابندی پر عملدرآمد کے سلسلے میں پولیس نے کئی انتظامات کیے ، اس ضمن میں مساجد کے باہر آنیوالے شہریوں سے لاؤڈ اسپیکر پر اعلانات کرکے اپیل کی گئی کہ حکومت کی جانب سے نماز جمعہ کے اجتماع پر پابندی عائدکردی گئی ہے لہٰذا شہری اپنے گھروں پر نماز ادا کریں،اس سلسلے میں شہر بھر کی متعدد مساجد میں انتظامیہ کو پیشگی نوٹس بھی ارسال کیے گئے۔
پولیس حکام نے مساجد کی انتظامیہ سے ملاقاتیں کیں اورانھیں حکومت کی عائد کردہ پابندی سے متعلق تبادلہ خیال کیا اور عملدرآمد پر گفتگو کی گئی ،اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات دیکھنے میں آئے ، مساجد کے باہر پولیس موبائلیں تعینات رہیں جبکہ اعلیٰ افسران بھی گشت میں مصروف دکھائی دیے۔
The post نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی، مساجد کے دروازے بند رہے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dCpZZd
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box