مردان: تحریک انصاف کے ایم پی اے عبدالسلام آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہر مردان سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ مردان کی ایک یوسی سے 39 افراد میں کورونا کی تصدیق
عبدالسلام آفریدی نے مردان خیبرمیڈ یکل کالج سے کورونا کے ٹیسٹ کروائے تھے جو مثبت آئے ہیں جس کے بعد رکن صوبائی اسمبلی نے اپنے گھر میں قرنطیینہ سینٹر قاٸم کرتے ہوئے آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل صوبائی وزیرصحت تیمور جھگڑا نے مردان میں 46 میں سے 39 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی تھی۔
The post پی ٹی آئی ایم پی اے عبدالسلام آفریدی کورونا وائرس کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39oqWBl
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box