اسلام آباد: کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں ہونے والےلاک ڈا ؤن کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ کے استعمال میں 15 فی صد اضافہ ہوگیا ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو ٹیلی کام آپریٹرز کے ذریعے حاصل کی جانے والی معلومات کے مطابق تعلیمی اداروں اور کاروباری مراکز کی آن لائن سرگرمیوں میں اضافے، مختلف اداروں اور تنظیموں کی ’’گھر سے دفتری امور کی انجام دہی” کی پالیسی کی وجہ سے گزشتہ ہفتے انٹر نیٹ کے استعمال میں 15 فی صد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ کی ضروریات کے اعتبار سے انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کی صلاحیت اطمینان بخش ہے۔ پی ٹی اے اس مشکل وقت میں صارفین کو تیز رفتار اور موثر ٹیلی کام خدمات کی دست یابی یقینی بنانےکے لیے انٹرنیٹ کے استعمال کا جائزہ لے رہی ہے۔
The post لاک ڈاؤن ؛ انٹرنیٹ کے استعمال میں 15 فی صد اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QNGjwO
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box