غیرقانونی بھرتی ریفرنس؛ شاہد خاقان عباسی کے وارنٹِ گرفتاری جاری

 کراچی: احتساب عدالت نے غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے وارنٹِ گرفتاری جاری کردیئے۔

کراچی کی احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ نیب کا موقف سننے کے بعد احتساب عدالت نے سابق وِزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے علاوہ ریفرنس کے شریک ملزم سابق سیکریٹری ارشد مرزا کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

نیب کا موقف ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے شیخ عمران الحق کو غیر قانونی طور پر ایم ڈی پی ایس او تعینات کیا۔

واضح رہے کہ ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی، مقتاح اسماعیل اور شیخ عمران الحق کے خلاف پہلے ہی ریفرنس دائر ہے۔

The post غیرقانونی بھرتی ریفرنس؛ شاہد خاقان عباسی کے وارنٹِ گرفتاری جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WOP3q2

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...