مظفر آباد: آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے پیش نظر مساجد میں نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
آزاد کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اگلے تین ہفتوں میں نماز جمعہ سمیت پانچ نمازیں گھروں میں ادا کی جائیں، ڈپٹی کمشنر بدرمنیر کا کہنا ہے کہ مساجد میں امام، موذن اور خادم با جماعت نماز ادا کریں گے جب کہ علماء کرام اور محکمہ صحت عامہ کی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : سندھ اور بلوچستان میں جمعہ کے اجتماعات پر پابندی
ڈپٹی کمشنر مظفرآباد بدرمنیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے محکمہ داخلہ کی ہدایات پر عملدرآمد کے لیے سختی سے عمل کیا جائے گا لہذا شہری انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور گھروں میں نماز کی ادائیگی ممکن بنائیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظرسندھ حکومت نے بھی مساجد میں نماز اور جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگائی ہے جس کے تحت مساجد میں صرف 3سے 5 افراد نماز اورجمعہ ادا کرسکیں گے۔
The post کورونا وائرس؛ آزاد کشمیر میں بھی مساجد میں نماز ادا کرنے پر پابندی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33PQ6rg
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box