ٹنڈو آدم / ٹنڈو جام: سندھ میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلیے ایک طرف مسلسل آٹھویں روز بھی لاک ڈاؤن برقرار رہا تو دوسری جانب تنخواہیں اور پنشن کے لیے بینکوں کے باہر عوام کا ہجوم لگا رہا ۔
سرکاری ملازمین نے کورونا الرٹ کے حوالے سے تمام تر حکومتی ہدایات کو نظراندازکر دیا۔ بینکوں کے باہر لوگوں کا ہجوم رہا ۔غریبوں پر ڈنڈے برسانے والی پولیس بھی ان سرکاری ملازمین کیخلاف کسی کارروائی سے گریزاں ہے۔
ٹنڈوجام میں لاک ڈاؤن کے دوران سیکڑوں خواتین اور مرد سرکاری ملازمین بینکوں کے باہر ماسک لگائے بغیر ساتھ ساتھ کھڑے دکھائی دیے ۔ رورل ہیلتھ سینٹر ٹنڈوجام میں بھی مریضوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو ماسک لگائے بغیرقریب قریب کھڑے ہوتے ہیں۔
The post سرکاری ملازمین ہی لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑانے لگے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3art6RU
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box