مردان میں بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

مردان میں 8 سالہ بچی ماہا کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

گزشتہ روز جان آباد نوشہر روڈ مردان سے لاپتہ ہونے والی 8 سالہ ماہا کی بوری بند لاش نہر سے برآمد  ہوئی تھی۔ ڈی پی او مردان سجادخان کے مطابق ملزم نے تشدد کے بعد ماہا کو قتل کیا اور لاش گھر کے قریب نہر کے کنارے پھینک دی تھی۔

8 سالہ ماہا گھر سے اپنے لئےچیزیں لینے نکلی تھی، معصوم ماہا گھر کے قریب دکان سے سودا لے کر واپس گھر جارہی تھی کہ ملزم نے اسے اغوا کیا اور اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ لاش کو میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کیا گیا جہاں میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

The post مردان میں بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3atpHlu

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...