لاہور: کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔
مرکزی شوریٰ نے حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد ہدایت جاری کی ہے کہ تمام تبلیغی جماعتیں جہاں ہیں اپنی نقل وحرکت روک دیں۔ جماعتیں گشت، بیان اور مجمع جمع نہیں کریں گی۔ اگر کسی ادارے کو اس بارے میں مزید معلومات درکار ہوں تو وہ اپنے افسران بالا سے اسے حوالے سے رہنمائی حاصل کریں۔
جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ تمام تبلیغی جماعتیں انتظامیہ سے مکمل طور پر تعاون کریں اور کارکنان، مستورات ، بچے اور بڑے اللہ کے حضور توبہ و استغفار کریں۔ واضح رہے کہ حکومت نے وبا کی روک تھام کے لیے علمائے کرام کی مشاورت سے ملک بھر کی مساجد میں باجماعت اور جمعے کے اجتماعات کو بھی محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
The post کورونا وائرس؛ رائے ونڈ تبلیغی اجتماع ملتوی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dxYsIs
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box