کورونا کے خلاف جنگ، پولیس کا ڈاکٹرز کو گارڈ آف آنر کے ذریعے خراج تحسین

کوئٹہ: کوئٹہ کے 2 اسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں اور عملے کو پولیس نے گارڈ آف آرنر کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا۔

کوئٹہ کے شیخ زید اسپتال اور فاطمہ جناح ٹی بی سینی ٹوریم میں کورونا وائرس کے مریضوں کو علاج کرنے والے  ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو پولیس اسکوارڈ نے  گارڈ آف انر پیش کیا۔

شیخ زید اسپتال کے ڈاکٹرز اور عملے کو فرنٹ لائن پر مریضوں کا علاج کرنے پر سلامی دی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر کے ساتھ ساتھ دیگر عملے کو بھی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اسٹاف نے پولیس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ملکر کرونا سے ڈرنا نہیں بلکہ اس سے لڑنا ہے۔

The post کورونا کے خلاف جنگ، پولیس کا ڈاکٹرز کو گارڈ آف آنر کے ذریعے خراج تحسین appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dB0LKO

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...