پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمو خان نے کہا ہے کہ فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اوران کا تحفظ ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے۔
وزیر اعلی محمود خان کی زیر صدارت محکمہ صحت کے حکام کا اجلاس ہوا جس میں ضروری آلات اور طبی عملے کے لیے حفاظتی لباس وغیرہ کی خریداری کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران بریفنگ میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ تمام ہائی رسک اضلاع کے علاوہ دیگر اضلاع کو بھی درکار بنیادی نوعیت کی اشیا فراہم کردی گئی ہیں، ہنگامی بنیادوں پر خریداری کا عمل جاری ہے، خریداری اور سپلائی کا عمل دن بدن بہتر ہوتا جا رہا ہے،ان ضروری آلات کی جلد سے جلد خریداری کو یقینی بنانے کے لئے تمام دستیاب راستے اپنائے جا رہے ہیں۔
وزیر اعلی محمود خان نے محکمہ صحت کی طرف سے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خریداری کا عمل مزید تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اوران کا تحفظ ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے۔
The post کورونا وائرس؛ ہیلتھ ورکز کا تحفظ یقینی بنایا جائے، وزیراعلیٰ کی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2vUDbrE
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box