کراچی میں آئی جی کا حکم مذاق بن گیا، شہریوں کی گرفتاریاں جاری

کراچی:  آئی جی سندھ مشتاق مہر کی واضح ہدایت کے باوجود پولیس کی جانب سے شہریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے سے متعلق لگائے گئے لاک ڈاؤن کے چوتھے روز مجموعمی طور پر 937 افراد کو خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کر کے 281 مقدمات درج کرلیے ، مذکورہ اعداد و شمار کراچی پولیس ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ گرفتاریاں گزشتہ روز جمعرات کی دوپہر 12 بجے تک کی ہیں ایک جانب کراچی پولیس لاک ڈاؤن کی خلاف پر شہریوں کو گرفتار کر رہی ہے تو دوسری جانب آئی جی سندھ مشتاق مہر نے کورونا وائرس کے حوالے سے ڈیوٹی دینے والے پولیس افسران و جوانوں کو اپنے خصوصی پیغام میں کہا تھا کہ وہ عام شہریوں کو گرفتار کرنے کے بجائے درپیش آفت سے آگاہ کر کے شائستگی سے انتباہ کے ساتھ جانے دیں تاہم پولیس نے آئی جی سندھ کی ہدایات کو نظر انداز کر کے گرفتاریوں کا سلسلہ بدستور جاری رکھا ہوا ہے۔

پولیس اہلکار شہریوں سے بدتمیزی سے پیش آنے لگے 

دوسری جانب شہر میں لاک ڈاؤن کے دوران ناگن چورنگی کے قریب تعینات کیے جانے والے اہلکار کی مخیر حضرات سے انتہائی ہتک آمیز رویے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں آئی جی  مشتاق مہرکی جانب سے دی جانے والی ہدایات کی دھجیاں بکیھرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار شہریوں سے اس لہجے میں بات کررہا ہے جیسے وہ کوئی کرمنل ہو اورگاڑی میںسوار افراد کو مارنے کی بھی دھمکیاں دے رہا ہے،مذکورہ ہائی روف گاڑی میں سوار مخیر حضرات راشن بانٹنے کیلیے  جا رہے تھے،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے حوالے سے شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اب بھی پولیس کو مزید تربیت کی ضرورت ہے کہ شہریوں سے کس لہجے میں بات کرنا ہے،محکمہ پولیس کے سربراہ آئی جی سندھ مشتاق مہر کا واضح پیغام ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پولیس عوام دوست اور ہمدرد کے طور پر سامنے آئے نہ کہ عوام میں پولیس کا ناپسندیدہ و بے رحم تاثر قائم ہو۔

The post کراچی میں آئی جی کا حکم مذاق بن گیا، شہریوں کی گرفتاریاں جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2y41SCv

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...