50 ارب ریلیف پیکیج کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا کی قلت

 اسلام آباد:  کورونا وائرس کی وجہ سے یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء خوردونوش کیلیے حکومت کے50 ارب اعلان کے باوجود اشیا کی قلت کا سامنا ہے۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر عملے کو فیس ماسک، گلوز اور ہینڈ سینی ٹائزر کی عدم فراہمی کے باعث عملے اور شہریوں کے کرونا سے متاثر ہونے کاشدید خدشہ ہے۔ راولپنڈی اسلام آبادسمیت ملک کے مختلف یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے ،چینی اور دالوں کی قلت کا سامنا ہے،اشیاء خوردونوش کی فراہمی نہ ہونے کے باعث شہری مشکلات کا شکارہیں،دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورزپر ملازمین کو حفاظتی کٹس نہ دینے کے باعث کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔

ایکسپریس نے ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز عمر لودھی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان سے رابطہ نہ ہو سکا۔چیئرمین یوٹیلیٹی سٹورز سی بی اے یونین عارف حسین شاہ نیبتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے کرونا وائرس کیخلاف کوئی ماسک، گلوز یا ہینڈ سینی ٹائزر کی سہولت نہیں دی گئی،افسران کرونا کے باعث گھروں سے کام کر رہے جبکہ ملازمین کو کوئی حفاظتی سامان دستیاب نہیں۔

The post 50 ارب ریلیف پیکیج کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا کی قلت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2wuese5

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...