کورونا کے حوالے سے چین کے تجربے سے بھرپوراستفادہ کریں گے،فردوس عاشق

 اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کورونا کے حوالے سے پاکستان چینی ڈاکٹرز کے علم، تجربے اور مہارت سے بھرپور استفادہ کرے گا۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے طبی سہولیات، سامان اور ڈاکٹرز بھیجنے پر عظیم دوست چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ چین نے جس بہترین نظم و ضبط کے ساتھ اس وباء پر قابو پایا وہ دنیا کے لئے ایک مثال ہے۔ کورونا کے حوالے سے پاکستان چینی ڈاکٹرز کے علم، تجربے اور مہارت سے بھرپور استفادہ کرے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھانا آہنی برادرز کی ایک شاندار روایت ہے۔ دونوں ممالک کے عوام کو اس مخلصانہ دوستی پر فخر ہے۔ پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے تعاون ہو یا مسئلہ کشمیر پر ہمارے اصولی موقف کی حمایت، چین ہمیشہ پاکستان اور اس کے عوام کی توقعات پر پورا اترا ہے۔

The post کورونا کے حوالے سے چین کے تجربے سے بھرپوراستفادہ کریں گے،فردوس عاشق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UALBg2

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...