سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں 3 ماہ کے لیے 2300 نرسز بھرتی

کراچی:  حکومت سندھ نے محکمہ صحت میں نرسوں کے لیے ملازمتوں کی درخواستیں دینے والی 2300 امیدوار نرسوں کو ہنگامی بنیادوں پر محکمہ صحت میں 3 ماہ کے لیے ملازمتوں پر رکھ لیا ہے اور ان امیدواروں کوعارضی طور پر ملازمتوں کے آفر لیٹر بھی جار کردیے گیے۔

ان تمام امیدواروں نے ہبلک سروس کمیشن میں درخواستیں جمع کرائی تھیں ،3ماہ بعد ان نرسوں کو پبلک سروس کمیشن کا امتحان دینا ہوگا۔  وزیراعلی سندھ کی ہدایت کے بعد سیکریٹری صحت کی جانب سے کراچی کے 6 اضلاع کے سرکاری اسپتالوں میں فوری طور پر ایک ہزار نرسوں کی تعیناتیاں کردی گئیں جبکہ 1300 نرسوں کی تعیناتیاں اندرون سندھ کے اسپتالوں میں کی گئی۔

واضح رہے کہ محکمہ صحت نے کرونا کی وبا کے پیش نظر محکمہ میں 1500 سو ڈاکٹروں کی بھرتیوں کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں۔

The post سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں 3 ماہ کے لیے 2300 نرسز بھرتی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QOBp2C

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...