اسلام آباد: چین نے پاکستان میں جان لیوا کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے طبی ماہرین بھیجنے کا اعلان کردیا۔
چینی سفارتخانے کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق چینی حکومت پاکستان کو کورونا وائرس سے لڑنے میں مدد کے لئے طبی ماہرین بھیجے گی۔
یہ بھی پڑھیں: چینی کمپنیاں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں، چین
چین نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے میں اپنے تجربے سے متعلق بتایا اور پاکستان میں وبا پھیلنے کے فوری بعد اس بیماری کی روک تھام سے متعلق معلومات سے بھی آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا چینی صدر کو فون، کورونا وائرس کیخلاف مدد کی پیشکش
چین پاکستان کو طبی سامان فراہمی کرنے کی تیاری کررہاہے اور آئسولیشن کےلیے ایک عارضی اسپتال بنانے میں بھی مددکرے گا۔ چینی نائب وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ بیجنگ حکومت کے ساتھ ساتھ چینی کمپنیاں بھی اس مہلک وبا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی چین نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پاکستان کو 5 لاکھ ماسک فراہم کیے ہیں۔ چین سےخصوصی کارگو طیارہ این 95 ماسک اور دیگر حفاظتی سامان لے کر کراچی ائیرپورٹ پہنچا ہے۔
The post چین کا کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے طبی ماہرین پاکستان بھیجنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3alTMDx
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box