محکمہ شہری دفاع افرادی اور مالی مشکلات کا شکار

 لاہور:  محکمہ شہری دفاع افرادی اور مالی مشکلات کا شکار ہوگیا۔دیہاڑی داررضاکاروں کے فنڈزمیں 24 فیصد کٹوتی نے معاملات مزید خراب کردیے۔

پنجاب میں رضاکاروں کی 82 ہزار آسامیوں میں سے 30 ہزار خالی ہیں جبکہ رجسٹرڈ52 ہزار رضاکاروں میں سے صرف 7300 فعال ہیں، جن میں دیہاڑی داروںکی تعداد2112 ہے۔حکومت کوتنظیم نوکیلئے دی گئی تجاویزمیں سول ڈیفنس ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے بھاری جرمانوں کانفاذاور نصاب میں تبدیلی شامل ہے۔ تحصیل سطح پر فائر سیفٹی انسپکٹرز بھرتی کرنے کی سکیم بھی تیار کی گئی ہے۔

آتشزدگی سے بچاؤ کیلیے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے تمام کمرشل یونٹس کا سروے کر کے ڈیٹا بنک تیار کیا جائے گا ۔نجی وسرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ وطالبات کو شہری دفاع کی تربیت دینے کیلئے مری میں سمر کیمپ ہوں گے۔حکومتی امداد و مخیر شخصیات کے تعاون سے ’’رضاکار بہبود فنڈ‘‘ قائم کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب الطاف بلوچ نے بتایا ڈیڑھ لاکھ طلبہ وطالبات کوشہری دفاع کی تربیت دی، اسی طرح کمرشل سیکٹر میں 34 ہزاراور سرکاری محکموں میں 19 ہزارجبکہ  80 ہزار شہریوں کو تربیت دے چکے ہیں۔

The post محکمہ شہری دفاع افرادی اور مالی مشکلات کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2sRkG5F

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...