مالی بحران، بلدیہ عظمیٰ کے 3 ملازم ذہنی دباؤ کا شکارہوکرانتقال کرگئے

کراچی:  بلدیہ عظمیٰ کراچی نااہل انتظامی و مالیاتی افسران کی مالی نظم و ضبط قائم نہ رکھنے کے باعث مالی بحران کا شکار ہے۔

2 روز میں بلدیہ عظمیٰ کر اچی کے 3 ملازمین ذہنی دبا ؤ کا شکا ر ہوکر انتقال کرگئے، یہ بات سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ نے گفتگو میں کہی انھوں نے کہا کہ گزشتہ روز فائر ڈرائیور امجد علی خان، سب فائر آفیسر سلیم راجو مالی پریشانی سے ذہنی دباؤ کے باعث دل کا جان لیوا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، آج کے ایم سی کے حال ہی میں ریٹائر ہو نے والے ملیریا سپروائزر جاوید خان جدون جو کہ بیماری کے باعث میئر کراچی سے واجبا ت کی ادائیگی کی درخواست کر چکے تھے۔

ذہنی دبا ؤکا شکا ر ہوکر دماغی شریا ن پھٹنے سے دارفانی سے کو چ کرگئے اس سے قبل صرف فائربریگیڈ کے7 فائر فائٹرز اختر حسین ببلو، ارشد قادری، حبیب قادری ، محبوب الٰہی ، قیصر احمد ، محمد جاوید اور محمد ریا ض ذہنی دباؤ اور واجبا ت 16ماہ کے اوورٹائم کی عدم ادائیگی کے باعث انتقال کرچکے ہیں جبکہ قانونی واجبا ت گریجویٹی کے انتظار میںآ ج جاوید جدون اس سے قبل زبیدہ بی بی ، حسن عبا س ، محمد حسین ، محمد اشرف ، محمد علی ، جا ن محمد ، عبدالحسیب اور 40 سے زائد ایسے پنشنر انتقال کرگئے ہیں جن کی گریجویٹی اور کموٹیشن کی رقوم تا حال ادا نہیں کی جا سکی ہے۔

4800 سے زائد رٹائرڈ اور فیملی پنشنرز کے 3 ارب سے زائد کے واجبا ت تاحال ادا طلب ہیں، یونین کی جانب سے اس سلسلے میں جلد ہی سپر یم کورٹ میں پٹیشن دائر کی جارہی ہے ذہنی دباؤ کا شکا ر ہوکر انتقال کر نے والے ملازمین کے مقدما ت کے ایم سی انتظامیہ کے خلاف درج کرائے جائیں گے، میئر کراچی اور میٹر وپولیٹن کمشنر حاضر سروس ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافہ اور فائر فائٹرز کو 16 ماہ کا فائر رسک الاؤنس ادا کریں انھوں نے ملازمین اور پنشنرز کو احتجا جی تحریک اور تالہ بندی کے لیے تیا ر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

The post مالی بحران، بلدیہ عظمیٰ کے 3 ملازم ذہنی دباؤ کا شکارہوکرانتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QqFolP

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...