اسلام آباد: فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے 200 ملین ڈالر کی سپورٹ معاشی تعلقات کا واضح ثبوت ہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ابوظہبی کے ولی عہد کا دورہ خطے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا آئینہ دارہے، دورہ برادرانہ تعلقات اور وزیراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے، متحدہ عرب امارات کی جانب سے 200 ملین ڈالر کی سپورٹ معاشی تعلقات کا واضح ثبوت ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، امارات کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں 150 روز سے جاری سنگین صورتحال سے آگاہ کیا، بھارتی متنازع شہریت قانون اور این آر سی پر روشنی ڈالی، دونوں قائدین نے دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
The post پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، فردوس عاشق اعوان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MRlIFJ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box