جنوبی وزیرستان میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔
اعظم ورسک کے علاقے میں دو فریقین کے درمیان زمینی تنازع شدت اختیار کرگیا۔ دونوں گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس حالات کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام دکھائی دیتی ہے۔ حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے ایف سی جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئی اور پولیس کی بھی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ دونوں فریقین کے درمیان کافی عرصہ سے زمینی تنازع چل رہا ہے۔
The post جنوبی وزیرستان میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، 2 شدید زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SP8jC2
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box