لاہور میں سال نو کی رات ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والی 13 سالہ بچی ہلاک ہوگئی۔
لاہور کے علاقے مصری شاہ فیض باغ میں نیو ائیر نائٹ پر گھر کے دروازہ پر کھڑی ایمان فاطمہ اندھی گولی لگنے سے زخمی ہوئی تھی۔
ماموں غلام نبی نے بتایا کہ نامعلوم افراد نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کررہے تھے، میری بھانجی ایمان اپنے گھر کے باہر کھڑی تھی کہ اسے سر میں گولی لگ گئی، وہ میو ہسپتال میں داخل تھی اور آج انتقال کرگئی۔
پولیس کے مطابق بچی کی لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔
The post سال نو پر فائرنگ سے زخمی بچی چل بسی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SUFDaz
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box