اورنج لائن بس پروجیکٹ 4 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت

کراچی: وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی ہے کہ اورنج لائن پروجیکٹ  آئندہ 4ماہ کے اندر مکمل کرے اور ریڈ لائن کو ٹینڈر کے مراحل کے لیے  تیار کیا جائے جس کے لیے وہ چاہتے ہیں کہ اس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب 14 اگست کو انجام دی جائے۔

جمعہ کے روز وزیر اعلیٰ ہاؤس میں بی آر ٹی ایس ، اورنج لائن اور ریڈ لائن کی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے اورنج لائن بس پروجیکٹ 4 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کیں،اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ ، وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ ، وزیراعلیٰ کے مشیر مرتضیٰ وہاب،قائم مقام چیف سکریٹری محمد وسیم ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو ، سیکریٹری بلدیات روشن شیخ ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ عباس ڈیتھو ، ایم ڈی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یونٹ  خالد شیخ نے شرکت کی۔

وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں کہا کہ اورنج لائن پر جاری کام آخری مراحل میں ہے،اس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے انھیں ہدایت کی کہ وہ اسے اگلے 3ماہ کے اندر مکمل کریں اور اسی کے ساتھ ساتھ بسوں کی خریداری اورابتدائی طور پر25 بسوں کی خریداری کا طریقہ کار وضع کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ بہترین بسیں خریدی جائیں جن میں بیٹھنے کی گنجائش 40 مسافروں کی ہو ،80 مسافر کھڑے ہونے کی گنجائش یا مزید بڑی بسیں جوکہ ڈبل گنجائش کی ہوں خریدی جائیں،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے تجاویز کو حتمی شکل دیں۔

انھوں نے وزیر ٹرانسپورٹ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ گرین لائن پروجیکٹ مینجمنٹ اور وفاقی حکومت سے بات کریں تاکہ یکساں اور مشابہت کی حامل گنجائش والی بسیں خریدی جاسکیں ، وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ پہلے ہی نمائش میں انڈر پاس اور میزنائن فلور کی تعمیر کے لیے 962 ملین روپے کی منظوری دے چکے ہیں،محکمہ خزانہ نے معاملہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کو بھیج دیا ہے جو رقم جاری کرنے کے لیے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ سرجانی ٹاؤن میں گرین لائن بس ڈپو کیلیے زمین منصوبے کے نام پر منتقل کردی گئی جس کا محکمہ بلدیات پیر تک نوٹیفکیشن جاری کرے گا،انھوں نے وزیر ٹرانسپورٹ کو بسوں کی خریداری کا طریقہ کار شروع کرنے کی ہدایت کی،ابتدائی طور پر اورنج لائن کیلیے25 بسیں خریدی جاسکتی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو گرین لائن پروجیکٹ مینجمنٹ کے ساتھ سہولت کے عمل درآمد کرنے کے معاہدے کی ہدایت کی، اس منصوبے کو وفاقی حکومت 3سال تک چلائے گی اور اس کے بعد عملاً جاری رکھنے کے لیے اسے حکومت کو منتقل کردیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ وہ ٹرک اڈاکو ماڑی پور سے ناردرن بائی پاس منتقل کرنے کے انتظامات کریں اور سپر ہائی وے پر انٹر سٹی بس ٹرمینل کی تعمیر کے لیے بورڈ آف ریونیو سے 100ایکڑ اراضی منتقل کی جائے، بھینس کالونی میں بائیو گیس پلانٹ کے لیے اراضی کے حصول کے معاملے پر کراچی بس ریپڈ ٹرانزٹ کے تحت بھینس کالونی میں ریڈ لائن کی تنصیب کوبھی زیر بحث لایا گیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھینس کالونی میں بائیوگیس پلانٹ سب سے زیادہ قابل عمل ہوگا،بائیو گیس کی پیداوار کے لیے مویشیوں کے گوبر کا استعمال آسان ہوگا،وزیر بلدیات ناصر شاہ نے بتایا کہ یہ اراضی بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ہے جس کے لیے وہ میئر کراچی سے بات کریں گے،شہر کے منصوبے ریڈ لائن بائیو گیس پلانٹ کے لیے40ایکڑ اراضی مختص کریں گے۔

The post اورنج لائن بس پروجیکٹ 4 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36iYbFn

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...