کراچی: کسٹمزعدالت نے سکھر ایئر پورٹ پر سے کروڑوں روپے کا سونا اور ڈالرکی برآمدگی کے مقدمے میں ملزم محمد اسلام کو 6 جنوری تک حکام کے حوالے کردیا۔
کراچی کی کسٹمز عدالت کے روبرو کسٹمز حکام نے ریمانڈ کے لیے ملزم محمد اسلام کو پیش کیا، تفتیشی افسر نے بتایا کہ سکھر سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز سے 11 کروڑ سے زائد کا سونا اور ڈالرز برآمد کیے اور محمد اسلام اور انہیتا ایرانی کوگرفتار کیا، عدالت نے گرفتار ملزم محمد اسلام کا6 جنوری تک جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔
درج کیے گئے مقدمے کے مطابق کسٹم حکام نے سکھر ایئرپورٹ پر ملزمان کوروکا دونوں ملزمان کے قبضے سے تقریبا ساڑھے 4 کلو سونا برآمد ہوا ، سونے کی مالیت 5 کروڑ روپے ہے، ملزمان کے قبضے سے ساڑھے ساڑھے 4 لاکھ امریکی ڈالرز بھی برآمد ہوئے جن کی پاکستانی قیمت 6 کروڑ 99 لاکھ سے زائد ہے، ایف آئی آر میں خاتون انہیتا ایرانی ولد سہراب جمشید ایرانی کا نام شامل ہے۔ تاہم صرف ایک ملزم کو پیش کیا گیا، مقدمے میں ملزمان نے موقف دیا ہے کہ سونا اور ڈالرز شہرزاد جیولرزکی ہیں۔
The post 11کروڑ کا سونا اور ڈالرز سکھر سے کراچی لانے والا ملزم کسٹمز کے حوالے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Qljq3K
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box