چینی میڈیا نے پاکستانی ڈاکٹر کو ہیرو قرار دے دیا

بیجنگ: چینی حکام اور ذرائع ابلاغ نے کورونا وائرس سے رضاکارانہ طور پر لڑنے والے پاکستانی ڈاکٹر کو ہیرو قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جہلم کے علاقے دینہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد عثمان چینی شہر چانگشا کی یونیورسٹی میں طب کے لیکچرر ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں چینی ماہرین کے ساتھ ہیں جو کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کی بھرپور کوششیں کررہے ہیں ان کے اس عمل پر چینی حکام اور ذرائع ابلاغ نے ڈاکٹر عثمان کی تعریف کی اور انہیں ہیرو قرار دیا۔

چند روز قبل ڈاکٹر محمد عثمان نے کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد ووہان جاکر وہاں مریضوں کے معالجے میں رضاکارانہ پیش کش کی تھی۔ ایک منٹ کی ویڈیو میں جہلم کے علاقے دینہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد عثمان نے کہا کہ ’ اس وبا کے دوران میں نے رضاکارانہ طور پر چینی حکومت کو اپنی خدمات پیش کیں تاکہ میں اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ ان مریضوں کی خدمت کرسکوں تاکہ جلد ازجلد اس وبا پر قابو پایا جاسکے، میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کی چینی حکومت اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ پوری کوشش کررہی ہے کہ اس وبا کو پھیلنے سے روکا جاسکے‘ ۔

انہوں نے پاکستانی عوام سے دعا کی استدعا بھی کی اللہ جلد از جلد اس وبا سے نجات دلائے۔ انہوں نے چین کو اپنا دوسرا گھر بھی قرار دیا۔ واضح رہے کہ چینی میڈیا نے ان کا یہ بیان چینی زبان میں ترجمہ کرکے بھی پیش کیا ہے۔

قبل ازیں چینی ذرائع ابلاغ نے نہ صرف ڈاکٹر محمد عثمان کے جذبے کو سراہا بلکہ پاکستان میں چینی سفارت خانے نے بھی اپنی ٹویٹ میں ڈاکٹر عثمان کے جذبے کی تعریف بھی کی تھی۔ سفارتخانے کے حکام نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ ہم ایک غیرملکی ڈاکٹر محمد عثمان جنجوعہ کے کورونا وائرس سے لڑنے کی رضاکارانہ پیشکش کو سراہتے ہیں۔

 

The post چینی میڈیا نے پاکستانی ڈاکٹر کو ہیرو قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Si59o6

گیس کی قیمتوں میں 5 سے 15 فیصد اضافے کا امکان

 اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں پانچ سے 15 فیصد تک اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کے لیے گیس کی قیمتوں میں 5 فیصد سے 15 فیصد تک اضافہ کیے جانے کا امکان ہے، اس حوالے سے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منگل کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس معنقد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 245 فیصد تک اضافے کی تجویز دی تھی جسے مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم ڈویژن نے 15 فیصد تک اضافہ کی سفارش کی ہے، اب حتمی فیصلہ ای سی سی کرے گی اس کے بعد ای سی سی کے فیصلے کی وفاقی کابینہ سے توثیق کروائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ گیس کی قیمتوں میں اضافہ پر اتفاق کررکھا ہے اور یہ اضافہ یکم جنوری سے ہونا تھا لیکن سیاسی و عوامی ردعمل کے باعث دو مرتبہ ای سی سی کے اجلاس میں سمری پیش ہونے کے باوجود اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہ ہوسکا تھا، تاہم اب آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان پہنچ چکا ہے اور مذاکرات بھی شروع ہیں اس لیے توقع کی جارہی ہے کہ کل ہونے والے ای سی سی کے اجلاس میں سمری کی منظوری دے دی جائے گی۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے وزارت پٹرولیم کو ہدایت دی ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا گھریلو صارفین پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے، وزیراعظم کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں صرف پانچ فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ گھریلو صارفین کے لیے میٹر رینٹ 20 روپے سے بڑھا کر 80 روپے ماہانہ، 40 سے 50 یونٹ ماہانہ تک گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ تندور سیکٹر کے لیے کم ازکم ماہانہ بل 220 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر کے لیے گیس کی قیمتوں میں 12 فیصد او انڈسٹریل کیپٹو پاور پلانٹس اور سی این جی اسٹیشنز کے لیے گیس کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے، البتہ فرٹیلائزر سیکٹر کے لیے گیس کی موجودہ قیمتیں ہی برقرار رکھنے کی تجویز ہے جب کہ گیس کی مجوزہ قیمتوں کا اطلاق یکم فروری 2020ء سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

The post گیس کی قیمتوں میں 5 سے 15 فیصد اضافے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36SEioe

لٹیروں کو عمران خان میں سیاسی موت کا فرشتہ نظر آتا ہے، فردوس عاشق

 اسلام آباد: معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ لٹیروں کو وزیراعظم عمران خان میں اپنی سیاسی موت کا فرشتہ دکھائی دیتا ہے۔

اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کو مخاطب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ملکی اثاثے گروی رکھ کر ملک کو مقروض کرنے والے آج قوم کے ہمدرد بننے کوشش کررہے ہیں، لیکن رہزن کبھی رہبر نہیں بن سکتے۔

انہوں نے کہا کہ وہ مفرور جس کی منفی معاشی پالیسیوں سے ملک کی اقتصادی صورتحال تباہی کے دہانے پر پہنچی اسے ہیرو بنانا عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ زعفرانی ہانڈی کھانے والے مغل بادشاہ کے دور میں ایک ہی گھرانہ ترقی کر رہا تھا، مرغی، انڈے کے ریٹ بھی گھر میں ہی بنتے تھے، اسحاق ڈار کی باتیں غریبوں کو نہیں بھولیں جو کمر توڑ مہنگائی اور دالیں سبزیاں مہنگی ہونے پر لوگوں کو مرغی کھانے کے مشورے دیتے تھے، قوم کو وہ وقت نہیں بھولا جب فیصل آباد میں پاور لومز اور عام مزدوروں نے لٹیرا لیگ کو کارخانوں اور فیکٹریوں کی چابیاں دی تھیں۔

The post لٹیروں کو عمران خان میں سیاسی موت کا فرشتہ نظر آتا ہے، فردوس عاشق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OmmOtG

راولپنڈی میں 203 نجی ہاؤسنگ سوسائٹیزغیرقانونی قرار

 راولپنڈی: راولپنڈی میں 203 نجی ہاؤسنگ سوسائٹیزکوغیرقانونی قرار دے دیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق راولپنڈی میں 203 نجی ہاؤسنگ سوسائٹیزکوغیرقانونی قراردے دیا گیا۔ غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیزکو پلاٹوں کی خریدوفروخت سے روک دیا گیا جس کے باعث شہریوں کے اربوں روپے پھنس گئے۔

آرڈی اے کی حدود میں 79 ہاؤسنگ سوسائٹیزکوغیرقانونی قرار دے دیا گیا جن میں پوٹھوہارٹاؤن میں 46، مری میں 49 اورگوجرخان میں 5 ہاؤسنگ سوسائٹیز شامل ہیں۔

محکمہ اینٹی کرپشن کو غیر قانونی سوسائٹیزپرنظررکھنے کی ہدایت کردی گئی جب کہ ضلعی اداروں کے پاس شہریوں کے اربوں روپے واپس لانے کا کوئی پلان موجود نہیں۔

The post راولپنڈی میں 203 نجی ہاؤسنگ سوسائٹیزغیرقانونی قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ROB6Wh

کاغذی بنگال ٹائیگرز کیلیے مضبوط جال تیار ہونے لگا

 لاہور:  کاغذی بنگال ٹائیگرز کیلیے مضبوط جال تیار ہونے لگا،راولپنڈی ٹیسٹ کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان ہفتے کو ہوگا۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 فروری سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا،ٹی 20سیریز میں مہمان ٹیم کی کارکردگی غیرمعیاری رہی اورماہرین کو ٹیسٹ اسکواڈ سے بھی زیادہ فائٹ کی توقعات وابستہ نہیں ہیں، میچ کیلیے میزبان اسکواڈ کا اعلان ہفتے کی صبح ساڑھے 11بجے ہوگا،کراچی میں آئی لینڈرز کو زیر کرنے والی ٹیم میں زیادہ اکھاڑ پچھاڑ کا امکان نہیں، صرف 1یا2 تبدیلیوں ہوسکتی ہیں۔

عثمان شنواری کی جگہ محمد موسیٰ کو آزمائے جانے کا امکان ہے، پیسر نے سری لنکا کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں حصہ لیا لیکن کراچی میں میچ کیلیے ڈراپ کردیا گیا تھا، آل راؤنڈر فہیم اشرف کا نام بھی زیر غور ہے، ان کی شمولیت کیلیے عمران خان سینئر کو ڈراپ کرنا پڑے گا، پیسر سری لنکا سے سیریز کے اسکواڈ میں شامل رہے لیکن کوئی میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم میں جاری سہ روزہ پریکٹس میچ کے دوسرے دن اظہر علی الیون نے 5وکٹ پر 320رنزکے ساتھ نامکمل اننگز کا دوبارہ آغاز کیا،محمد رضوان اپنا اسکور 45سے 59تک پہنچانے کے بعد ریٹائر ہوئے، فہیم اشرف گذشتہ روز کے اسکور 21 میں اضافہ کرتے ہوئے40 تک پہنچے تھے کہ محمد موسیٰ نے بولڈ کردیا،ٹیم نے 7وکٹ پر 359رنز بناکر اننگز ڈیکلیئرڈ کردی، محمد موسیٰ3وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے، بلال آصف نے ایک شکار کیا، عمران خان سینئر، عثمان شنواری اور کاشف بھٹی کوئی وکٹ نہ حاصل کرپائے۔ جواب میں حارث سہیل الیون اچھا آغاز نہیں کرسکی۔

ذیشان ملک صرف ایک رن بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے،امام الحق(6)کو محمد عباس نے محمد رضوان کا کیچ بنوایا،فیضان ریاض(19) کو نسیم شاہ نے فہیم اشرف کی مدد سے میدان بدر کردیا،اشفاق احمد پُراعتماد 64 رنز بنانے کے بعد فہیم اشرف کی گیند شان مسعود کے ہاتھوں میں پہنچاکر رخصت ہوئے، عدنان اکمل کھاتہ کھولنے سے قبل ہی یاسر شاہ کی گیند محمد رضوان کے گلوز میں پہنچا بیٹھے، فواد عالم 38رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، حارث سہیل الیون نے 6 وکٹ پر178رنز بنائے، شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس اور نسیم شاہ نے اچھی فارم اور فٹنس کا مظاہرہ کیا، پیسرز ردھم میں نظر آئے۔

فہیم اشرف نے بیٹ کے بعد بال سے بھی فارم کی جھلک دکھائی، یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔دوسری جانب میچ کے دوران فارغ کرکٹرز کی فٹنس ڈرلز کا سلسلہ بھی جاری رہا،کھلاڑیوں کو ایک طرف بلاکر فیلڈنگ کی خصوصی مشقیں کرائی گئیں،مشکل کیچز بھی تھامے گئے، محمد موسٰی، عدنان اکمل اور دیگر نے طویل سیشن  کیا،ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق بیٹسمینوں کی تکنیکی خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے لمبی اننگز کھیلنے کے گُر بتاتے رہے، چند پلیئرز نے جم میں ٹریننگ بھی کی،پریکٹس میچ ہفتے کو بھی جاری رہے گا۔

The post کاغذی بنگال ٹائیگرز کیلیے مضبوط جال تیار ہونے لگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31esYRW

شہبازشریف اپنے بچھائے جال میں خود پھنس چکے ہیں، فردوس عاشق اعوان

 اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اپنے بچھائے جال میں خود پھنس چکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہبازشریف اپنے بچھائے جال میں خود پھنس چکے ہیں، برطانیہ کی عدالتوں کو بھی پتہ چلے گا کہ ان کی اصلیت اورحقیقت کیاہے۔ قوم کا سوال ہے کہ آپ سچے ہوتے تو عدالت سے رجوع کرنے میں چھ ماہ کیوں لگاتے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز صاحب! میڈیا پراثرانداز ہونا آپکا وطیرہ رہا ہے۔ جھوٹی خبروں سے مخالفین کی بدنامی اور کردار کشی کرانا آپ کی شناخت اور خاصہ ہے، آپ کے دور میں ایک اخبار کا دو صفحات تک سمٹ جانا قوم کو بھولا نہیں۔

The post شہبازشریف اپنے بچھائے جال میں خود پھنس چکے ہیں، فردوس عاشق اعوان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36K01P6

کرونا وائرس؛ پاکستان آنے والے تمام مسافروں کوہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع کروانا لازمی قرار

 راولپنڈی: کرونا وائرس کے پیش نظرپاکستان آنے والے تمام مسافروں کوہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع کروانا لازمی قرار دے دیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کرونا وائرس سمیت دیگرامراض کے پھیلاؤ کے تدراک کے لیے ملک بھرکے ایئرپورٹس پرپیشگی انتظامات میں اضافہ کردیا گیا۔ وزارت صحت کی ہدایت پرپاکستان میں داخل ہونے والے تمام مسافروں کو ہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع کروانا لازمی قراردے دیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کورونا وائرس کی تشخیص کی کٹس پاکستان پہنچ گئیں

ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق ہیلتھ دیکلریشن فارم میں رابطے کی تفصیلات اورسفرکی مختصر تاریخ شامل ہوگی۔ پاکستان میں داخل ہونے کے لئے مکمل شدہ فارم جمع کروانا ضروری ہوگا، جہازکا عملہ تمام مسافروں میں ہیلتھ ڈیکلریشن کارڈ تقسیم کرے گا۔

ترجمان کے مطابق کرونا وائرس کی وبا کے پیشِ نظرکارڈ میں معلومات کا اندراج کرنا اور کارڈ کو لاؤنج میں ہیلتھ اسٹاف کے حوالے کرنا لازمی ہوگا،بصورت دیگرپاکستان میں داخلہ اور امیگریشن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈیکلریشن فارم میں نام، پاسپورٹ نمبر اور پتہ، مختلف ممالک میں قیام اورکیا مسافر کی صحت کی تفصیلات ہوں گی۔

The post کرونا وائرس؛ پاکستان آنے والے تمام مسافروں کوہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع کروانا لازمی قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31gtY8o

کورونا وائرس کی تشخیص کی کٹس پاکستان پہنچ گئیں

 کراچی: دنیا میں تباہی مچانے والاکورونا وائرس کی تشخیص کی کٹس پاکستان پہنچ گئیں جبکہ کراچی کے بعض امپوٹرزحضرات کی جانب سے بھی بیرون ملک سے کٹس درآمدکی جارہی ہیں جوآئندہ چند یوم میں کراچی میں دستیاب ہوگی۔

نجی شعبے میں بعض امپورٹرزنے کرونا وائرس کی تشخیص کی کٹس منگوانے کیلیے آڈر دیدیئے ہیں، 31جنوری جاری کیے جانے والے میں سندھ گورنمنٹ نیوکراچی اسپتال ،ابراہیم حیدری اسپتال،چلڈرن اسپتال، نیوکراچی اسپتال ، پولیس اسپتال،،لیاری جنرل اسپتال،سروسز اسپتال،لیاقت آناد اسپتال ، کورنگی اسپتال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں کی انتظامیہ کو آئی سولیشن یونٹ قائم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔

کورونا وائرس سے نمٹنے کیلیے کراچی میں 4 آئسولیشن وارڈ قائم

وزیر صحت سندھ و بہبود آبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلیے کراچی میں 4 آئسولیشن وارڈ قائم کر دیے گئے ہیں، تاحال کسی مشتبہ مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے، چین میں محصور طالبعلموں کے پاکستان آنے پر پاکستان میں بھی کورونا وائرس داخل ہونے کا خدشہ ہے، چین میں محصور طالبعلموں کو وہیں طبی امداد دی جائے تو بہتر ہوگا۔

وزیر صحت سندھ و بہبود آبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلیے اقدامات کیے جاچکے ہیں، کراچی میں کورونا وائرس کے لیے 4 آئسولیشن وارڈ قائم کر دیے گئے ہیں، جناح اسپتال، سول اسپتال، ڈاؤ اوجھا کیمپس اور آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں آئسولیشن وارڈ قائم کیے گئے ہیں ۔

The post کورونا وائرس کی تشخیص کی کٹس پاکستان پہنچ گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2GJfJ2s

حکومت سال میں ایک ہزارپناہ گاہیں تعمیرکریگی، ڈاکٹر فردوس

 اسلام آباد:  وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت ایک سال کے دوران ایک ہزار پناہ گاہیں تعمیرکریگی۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت ایک سال کے دوران ایک ہزار پناہ گاہیں تعمیرکریگی، نسیم الرحمن کو بطور فوکل پرسن تعینات کردیا گیا ہے، فوکل پرسن کا آفس براہ راست وزیراعظم کے ماتحت کام کرے گا تاکہ سہولت کی راہ میں سرخ فیتے کی رکاوٹ آڑے نہ آ سکے۔

دریں اثناغیرملکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے، خواتین کی عصمت دری ، پیلٹ گنز کا استعمال، نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات عالمی برداری کی توجہ کے منتظر ہیں۔

The post حکومت سال میں ایک ہزارپناہ گاہیں تعمیرکریگی، ڈاکٹر فردوس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31dqWBH

مشیر خزانہ سے اختلافات، شبرزیدی بیمار، لمبی چھٹی پر چلے گئے

 اسلام آباد: مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور چیئرمین ایف بی آرکے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔

ٹیکس وصولیوں میں ایک ماہ کے دوران پھر سے سو ارب روپے سے زائد کے شارٹ فال کے آتے ہی چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی پھر سے بیمار ہوگئے ہیں اور دو ہفتے کی لمبی چھٹی پر کراچی روانہ ہوگئے ہیں۔ چھٹی کی درخواست مشیر خزانہ کو منظوری کیلئے بھجوادی گئی۔

توقع ہے کہ گریڈ 22 کی ممبر ایڈمن نوشین جاوید امجد کو پیرکو قائم مقام چیئرپرسن ایف بی آرکا چارج دیدیا جائے گا۔

The post مشیر خزانہ سے اختلافات، شبرزیدی بیمار، لمبی چھٹی پر چلے گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2uRhtUA

ریلوے کوایم ایل ون ہی ٹھیک کر سکتا ہے، شیخ رشید

 اسلام آباد:  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیدنے کہا ہے کہ اپنی پرفارمنس پر بات کرنا تو اپنے منہ میاں مٹھوبننے والی بات ہے جب آپ حادثات کی بات کرتے ہیں بڑے حادثے چار یا تین پیش آئے ہیں3ہزارہمارے ریلوے کراسنگ ایسے ہیں جہاں کوئی جنگلہ یا پھاٹک ہی نہیں ہے اوروہ جوان مین ریلوے کراسنگ ہیں وہاں ہر دوسرے تیسرے دن کوئی نہ بندہ حادثے کاشکارہوتاہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام’’ دی ریویو‘‘ میں کامران یوسف اورشہبازراناسے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ چیف جسٹس صاحب نے جوکیس سناہے وہ2013سے لیکر2017تک کا پچھلی حکومت کاہے،ہماراکیس جون میں لگے گا اور لوگوںکوپتہ چلے گاکہ ہم نے کوئی کام کیاہے یا نہیں،ہم نے ایک روپے کی پرچیز نہیں کی اورہماراایک ہی مشن ہے کہ ریلوے کوایم ایل ون ہی ٹھیک کرسکتاہے ورنہ چاہے شیخ رشیدہویاخواجہ سعد رفیق ہویلوے ٹھیک نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دورمیں سارے اضافے کم کیے ہیں ہم نے چھ چارارب روپے زیادہ کمایاہے ہمارا خسارہ پہلے چالیس بلین تھا انھوں نے چھتیس ارب کیا اورہم اسے32پرلے آئے تیل کی قیمتیں بھی بڑھی ہیں اورپنشن میں بھی اضافہ ہواہے،پنشن حکومت کے ذمے ہوتی ہے اگردوسرے محکموں کی طرح حکومت ریلوے کی پنشن کی ذمہ داری بھی لے لے تو توہم خسارہ پانچ سال کی بجائے چارسال میں ختم کر دیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہماری اتنی بڑی پنشن ہونے والی ہے کہ پانچ سالوں میں ہمارے سات ہزارکے قریب لوگ ریٹائرہونے جا رہے ہیں جوایک خاص بیج میں آئے تھے،ہم نے اپنے ستراسی لاکھ مسافربڑھائے ہیں، اس وقت ہماری بارہ سے تیرہ فریٹ ٹرینیں چل رہی ہیں بعض اوقات پندرہ بھی چل جاتی ہیں دھندہوتوسات آٹھ پر آجاتی ہیںہم سات آٹھ کے ٹارگٹ کوبارہ تیرہ پرلے گئے ہیں ہم نے کوئی چیز درآمدنہیں کی نہ کوئی انجن اب کوچزکے ٹینڈرلگے ہوئے ہیں ہردفعہ یہ سنگل ٹینڈرہوتے ہیں اس کابھی کوئی حل سوچناہے اسے ای سی سی سے کابینہ میں لیکر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مینٹیننس ٹریک اورایم ایل ون بھی ہم نے جاناہے توہم دس سال سے یہ گناہ کررہے ہیں کہ نہ توہم نے ٹریک کی مینٹیننس کی ہے اورنہ ہی ایم ایل ون پرکام کیاہے میرے خیال میں ریلوے کی زندگی اورموت ایم ایل ون سے وابستہ ہے، ڈلیور تو افسرنے کرناہے پچھلا اعجاز برور سب سے اچھاتھا اور اس وقت جولغاری ہے وہ بھی بہترہے تیزگام والے حادثے میں اسے میرے ساتھ اتفاق نہیں کرناچاہیے تھا، میں سیاست میں اتناکمزور نہیں ہوں میں اس کی رپورٹ چارر ایم جی اوزکوبھیج سکتاتھا میرے پاس رپورٹ بعدمیں آئی ہے میڈیامیں پہلے چلی گئی تھی میں وہ کہتے ہیں کہ پہلے شارٹ سرکٹ ہوا بعد میں سلنڈرپھٹے لیکن میں اپنی بات پرقائم ہوں کہ پہلے سلنڈر پھٹے اوربعدمیں شارٹ سرکٹ ہوا۔

The post ریلوے کوایم ایل ون ہی ٹھیک کر سکتا ہے، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2vGOcfF

ڈاکٹر حسن امریکی امیگریشن پالیسی میں اصلاحات کے خواہاں

میری لینڈ / ریسٹرس ٹاؤن: ڈاکٹر حسن ’جے‘ جلیسی امریکی ایوان نمائندگان میں پہلے پاکستانی نژاد سینیٹر کے طور پر منتخب ہونے کے لئے پر امید ہیں۔

گزشتہ برس کے اواخر میں علیجا کمنگس کے انتقال کے بعد یہ نشست خالی ہوئی ہے، امیدوار برائے امریکی ایوان نمائندگان پاکستانی نژاد ڈاکٹر حسن ’جے‘ جلیسی نے ایکسپریس ٹریبون کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے مختلف ایشوز پر بات کی، امیگریشن اصلاحات کے بارے میں ڈاکٹر حسن جلسی نے کہا کہ ہمیں امیگریشن درجہ یا گرین کارڈز میرٹ پر دینے کی ضرورت ہے۔

امریکی حکومت ہزاروں افراد کوایچ ون بی(ورک ویزے) دیتی ہے لیکن انہیں اسے گرین کارڈ میں تبدیل کرنے میں کئی دہائیاں لگتی ہیں، میرے خیال میں یہ چیزمناسب نہیں،انھوں نے محسوس کیا کہ ورک ویزا والے کتنے لوگ گرین کارڈ کے لیے اپلائی کرتے ہیں یہ معاملہ کمپنی یا سپانسر کرنے والے افراد پر چھوڑ دینا چاہیے کیونکہ یہ میرٹ پر ہو گا۔

ڈاکٹر حسن جلیسی پاکستان،بھارت اور کچھ دوسرے ممالک کے لیے 7فیصد حکومتی کوٹہ پر کڑی تنقید کرتے رہے ہیں کیونکہ یہ صرف ایک بہت بڑا’’بیک لاگ‘‘ پیدا کرتا ہے اور ناپسندیدہ ہونے کا احساس بھی پیدا کرتا ہے۔

The post ڈاکٹر حسن امریکی امیگریشن پالیسی میں اصلاحات کے خواہاں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37QOcYw

50 ہزار سے زائد خریداری پر آج سے شناختی کارڈ لازم، مہلت ختم

 اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی طرف سے ملک بھر میں 50 ہزار روپے سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط آج (یکم فروری) سے لازم ہوگئی،قانون نافذ ہونے کے بعد اب تک اس ضمن میں دی گئی مہلت ختم ہو گئی ہے ،اب قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔

مرکزی انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ کانے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے شناختی کارڈ کی شرط چھوٹے تاجروں کا مسئلہ نہیں لہذا آج سے 50 ہزار روپے سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ کی فراہمی کے قانون پر عملدرآمد پر چھوٹے تاجروں کو کوئی اعتراض نہیں، انجمن تاجران اس کی حمایت کرتی ہے۔

ایف بی آر کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے جس کے تحت چھوٹے تاجروں کے تمام مسائل حل ہوچکے ہیں،ملک بھر میں تاجر نمائندوں پر مشتمل کمیٹیوں کے قیام کے نوٹیفکیشن جاری ہوچکے ہیں،ایف بی آراور تاجر مل کر ٹیکس نیٹ سے باہر تاجروںکی رجسٹریشن کریں گے۔

تاجروں کیلیے ڈائریکٹور یٹ جنرل ریٹیل بھی قائم کیا جاچکا ہے،حکومت اور تاجروں کے مابین طے پانے والے معاہدے کے تحت دس کروڑ سالانہ ٹرن اوور والا تاجر ود ہولڈنگ ایجنٹ نہیں ہوگا جبکہ دس کروڑ تک کی ٹرن اوور رکھنے والے تاجروں پر ٹرن اوور ٹیکس کی شرح 1.5 فیصد سے کم کرکے 0.5 فیصد کی جا چکی ہے جبکہ دس کروڑ تک کی ٹرن اوور والا ٹریڈر ودہولڈنگ ایجنٹ نہیں بنے گا۔ سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن کے لیے سالانہ بجلی کے بل کی حد 6لاکھ روپے سے بڑھا کر 12لاکھ روپے کی جاچکی ہے۔

The post 50 ہزار سے زائد خریداری پر آج سے شناختی کارڈ لازم، مہلت ختم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36NQXbZ

بچوں کا تحفظ قانون سازی کے جال میں پھنس گیا

کراچی:  ملک میں  بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات بڑھ رہے ہیں لیکن بچوں کے تحفظ کیلئے بنایا گیا زینب الرٹ قانون قانون سازی کے جال میں پھنس گیا ہے۔

زینب الرٹ قانون کے نفاذ پر قانون سازوں(ارکان پارلیمنٹ) اور قانونی ماہرین میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ ارکان پارلیمنٹ اس قانون کے صوبوں کی حدود میں نفاذ کیلئے صوبائی اسمبلیوں سے منظوری کولازمی قراردے رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جب 2010 ء میں صوبائی خودمختاری کو تقویت ملی تب قانون سازی ، مالی اور انتظامی قابلیت کے لحاظ سے بچوں کی فلاح و بہبود کو صوبوں کو منتقل کردیا گیا تھا۔ مرکز کی قانون سازی کے اختیارات صرف دفاع ، کرنسی ، خارجہ امور وغیرہ تک محدود ہیں۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ترمیم شدہ آرٹیکل 142 (بی) مرکز کو مجرمانہ قانون ، طریقہ کار اور شواہد سے متعلق قانون سازی کا اختیار دیتی ہے۔پارلیمنٹ کا منظور کردہ قانون صوبائی قوانین پر غالب رہے گا۔

The post بچوں کا تحفظ قانون سازی کے جال میں پھنس گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37Ovcdp

ڈاکوؤں نے بہن کے سامنے بھائی کو گولی مار دی

کراچی: شہرقائد میں ڈاکو راج جاری ہے، ڈاکوؤں کی دن دہاڑے لوٹ مارکی وارداتیں عام ہونے لگیں، سولجر بازار کے علاقے میں رقم چھینے کی واردات کے دوران مزاحمت پرڈاکوؤں نے بہن کے سامنے بھائی کو فائرنگ کے قتل کردیا اور رقم چھین کر فرار ہوگئے۔

سولجربازار نمبر3 غفوریہ مسجد کے قریب گلی میں 2 موٹر سائیکل پر سوار 4 ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل پرسوار بہن بھائی سے رقم چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار نوجوان سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

ڈاکوبہن سے ہینڈ بیگ چھین کر فرار ہو گئے جس میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے، اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر دستاویزات موجودتھے ،مقتول نوجوان کی شناخت 27 سالہ انعام نبی ولد اسماعیل کے نام سے ہوئی مقتول نوجوان بلوچ بلڈنگ گارڈن ویسٹ فلیٹ نمبر فائیو بی سیکنڈر فلورکا رہائشی تھا۔

سول ٹراما سینٹرمیں شدت غم سے نڈھال مقتول کے ضعیف العمر والد محمد اسماعیل نے بتایا کہ ان کا بیٹا 3بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا اور ایک بیٹی کا باپ تھا ، انھوں نے بتایا کہ بیٹا انعام نبی ویتنام میں اسکول ٹیچرتھا اور 15 روز کی چھٹیاں گزارنے کے لیے آیا تھا اور اتوار کے روز اسے واپس ویتنام جانا تھا اس ہی سلسلے میں جہاز کا ٹکٹ خریدنے کے لیے وہ گھرمیں رکھی کچھ غیر ملکی رقم (ڈالر) تبدیل کرنے کے لیے اپنی بہن فرحین فاطمہ جو کہ فاطمیہ اسپتال میں ڈاکٹر بھی ہیں کہ ہمراہ موٹر سائیکل پر گرومندرپرواقع منی ایکسچینج گیا تھا جہاں رقم تبدیل کرنے کے بعد واپس گھرکی جانب آرہا تھا کہ 2 موٹر سائیکل پر سوار 4 ڈاکوؤں نے غفوریہ مسجد کے قریب بیٹی سے رقم سے بھرا پرس چھین لیا اور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں ان کا بیٹا جاں بحق ہوگیا ، سولجر بازار میں آئے دن ڈکیتیوں کی وارداتیں ہو رہی ہے، مسلح ڈکیت دندناتے پھررہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔

دن دہاڑے ڈکیتیاں ہو رہی ہیں کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں،محمد علی

مقتول کے پھوپھا محمد علی نے بتایا کہ ان کی بیٹی کے ساتھ بھی گھرکے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی ڈکیتوں نے 6 ماہ کے بچے کے سر پر پستول تان کر لوٹ مار کی ،کراچی کے نوجوانوں کوپکڑنے کیلیے پولیس مستعدی اور انتہائی تیزی دکھاتی ہے ،ون وے کی خلاف ورزی پر بھی ملک بھر سے الگ قانون کراچی میں نافذ ہے ،شہریوں کی معمولی غلطی پر جرمانے کے ساتھ گرفتاری بھی کی جاتی ہے، ڈاکو کی وارداتیں روکنے کے بجائے پولیس منہ چھپالیتی ہے ۔

ڈکیتی کے دوران شہری کی ہلاکت نے جمعے کو سیکیورٹی کے فول پروف اقدام کی قلعی کھول دی

سولجر بازار میں ڈکیتی کے دوران بہن کے سامنے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بھائی کی ہلاکت کے واقعے نے ہر جمعے کو سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات اپنانے کی دی جانے والی ہدایت کی قلعی کھول دی ایک جانب خصوصاً جمعے کو پولیس کے اعلیٰ افسران کی جانب سے سیکیورٹی کے فل پروف اقدامات اپنائے جانے کا اعلامیہ جاری کیا جاتا ہے تو دوسری جانب اسٹریٹ کرمنلز اپنی موجودگی کا احساس اور پولیس کی ناقص کارکردگی کا پردہ چاک کرتے ہوئے واردات کر کے فرار ہوجاتے ہیں۔

شہر میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کو بھی فعال کیا گیا تھا تاکہ جرائم کی وارداتوں پر قابو پانے میں ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جا سکے تاہم اسپیشل سیکیورٹی یونٹ بھی تمام مراعات ملنے کے باوجود شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے سے قاصر دکھائی دیتی ہے جبکہ مدد گار 15 کو ڈی آئی جی آپریشن اینڈ سیکیورٹی مقصود میمن کے ماتحت کیا جا چکا ہے اور اس حوالے سے پولیس کی نفری اور موبائلوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ۔

جائے وقوعہ کے قریب پولیس موبائل موجود تھی، ڈاکٹر فرحین

مقتول کی بہن ڈاکٹر فرحین فاطمہ اور واقعے کی عینی شاہد نے بتایا کہ ڈاکوؤں  نے ان سے رقم چھینی اور فائرنگ کر کے ان کے بھائی کو قتل کردیا ،ان کی  ڈکیتوں سے تلخ کلامی نہیں  ہوئی ، ڈکیتوں نے ان سے بیگ مانگا اوران پرفائرنگ کرنے کی کوشش کر رہے تھے بھائی نے انھیں روکا تو ڈکیتوں نے ان پرفائرنگ کردی مقتول کی بہن نے دعویٰ کیا کہ جس مقام پر لوٹ مار کی واردات ہوئی چند قدم پر پولیس کی موبائل موجود تھی،وہ واردات کے بعد وہاں سے چلے گئی انھوں نے پولیس کو آواز بھی دی لیکن انھوں نے کچھ نہیں کیا۔

دوسری ایس ایچ او سولجر بازارانضارعالم نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے مقتول کی بہن کے دعویٰ کو یکسرمسترد کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ ایک بج کر5 منٹ پر پیش آیا اور نماز جمعہ کی ادائیگی کی وجہ سے جائے واردات سے تقریباً ڈیڑھ سو سے دو سومیٹرکے فاصلے پر واقع غفوریہ مسجد کی سیکیورٹی پولیس کی موبائل موجود تھی اورجب واقعہ ہوا تو پولیس مسلح ڈکیتوں کے پیچھے گئی تھی لیکن وہ گلیوں سے غائب ہو گئے انھوں نے بتایا کہ پولیس کو جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول ملا ہے۔

فوٹیج میں مقتول کی بہن ڈکیتوں سے مزاحمت کرتے ہوئے نظر آئی

پولیس نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، پولیس جلد ملزمان کا سراغ لگانے میں کامیاب ہو جائے گی ،ایکسپریس نیوز نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی ،فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے،ڈکیت اسلحے کے روزپرمقتول نوجوان کی موٹرسائیکل کوروکتے ہیں ۔

اسی دوران مقتول کی بہن ڈکیتوں سے مزاحمت کرتے ہوئے اپنا ہینڈ بیگ لے کر بھاگنے کی کوشش کرتی ہے جس پرمسلح ڈکیت بھی ان کا تعاقب کرتے ہوئے ہیں ہینڈ بیگ چھینے کی کوشش کرتے ہیں اسی دوران مقتول بھی اپنی بہن کی جانب دوڑتا ہے،ڈاکو گولی ماردیتے  ہیں۔

The post ڈاکوؤں نے بہن کے سامنے بھائی کو گولی مار دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31gj4iY

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...