178 جامعات نے ایچ ای سی کی انڈر گریجویٹ اور پی ایچ ڈی پالیسی کی مخالفت کردی

 کراچی: اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان کے تحت ملک کے پرفضا مقام بھوربن میں منعقدہ تین روزہ وائس چانسلرز کانفرنس نے ایچ ای سی کی جانب سے جاری کردہ نئی پی ایچ ڈی اور انڈر گریجویٹ پالیسی 2020 کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اکثریت رائے سے مسترد کردیا گیا ہے اور اس کے فوری اطلاق کے بجائے بعض نکات کو پالیسی سے نکالنے کی سفارش کردی ہے۔

ایچ ای سی کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر شائستہ اکرام نے پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد اسے دوبارہ کمیشن کے اجلاس میں پیش کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے جس کے بعد امکان پیدا ہوگیا ہے کہ جامعہ کراچی اور سندھ کی دیگر کی جامعات آئندہ تعلیمی سیشن 2022 میں انڈر گریجویٹ پروگرام کا اطلاق نہ کریں اور داخلے پرانے و روایتی طریقہ کار کے مطابق دیے جائیں کیونکہ ایچ ای سی پہلے ہی اس پالیسی کو جولائی 2022 تک نافذ نہ کرنے پر آمادہ ہے۔

ادھر بھوربن میں منعقدہ وائس چانسلرز کے اجلاس میں شریک بینظیر شہید یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ 180 میں سے 178 نجی اور سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز نے نئی انڈر گریجویٹ اور پی ایچ ڈی پالیسی سے اختلاف کیا ہے اور اکثر جامعات اس کے فوری اطلاق سے گریزاں ہیں۔

ادھر ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ ہم نے دسمبر 2020 میں اس پالیسی پر اعتراض کیا تھا لیکن ایچ ای سی نے ہماری بات پر توجہ نہیں دی اب بھوربن کے اجلاس میں ایچ ای سی کی دونوں پالیسز کو مسترد کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں پالیسی کے خلاف متفقہ قرارداد بھی منظور کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں اجلاس میں شریک ایک نجی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ اجلاس میں جب ایچ ای سی کی انڈر گریجویٹ پالیسی پر باقاعدہ بحث کا آغاز کیا گیا تو جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے اس بحث کے mediator اور ایچ ای سی کے ایک کنسلٹنٹ افتخار گیلانی پر اعتراض اٹھایا کہ پالیسی بنانے والے خود بحث میں فریق تو ہوسکتے ہیں لیکن ثالث کیسے بن سکتے ہیں جس پر وہاں موجود ایگزیکیٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی شائستہ سہیل نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے اس اعتراض سے اتفاق کرتے ہوئے mediator کی نشست خود سنبھال لی۔ بحث کے دوران چاروں صوبوں کی سرکاری و نجی جامعات کے وائس چانسلر نے انڈر گریجویٹ پالیسی پر اعتراضات کی بوچھاڑ کردی۔ وائس چانسلرز کا کہنا تھا کہ ایک جانب ایچ ای سی جامعات کی academic autonomy کی بات کرتی ہے جبکہ دوسری جانب کورس کی sequencing تک بنا کردی جارہی ہے کہ کس سینٹر میں کون سا کورس اور کب پڑھانا ہے۔

وائس چانسلرز نے سوال کیا کہ بتایا جائے کہ پرانی پالیسی میں خرابی کیا تھی۔ ایک وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ اسے پالیسی نہ کہا جائے بلکہ فریم ورک کہا جائے کیونکہ پالیسی کہنے سے ہماری اکیڈمک خودمختاری متاثر ہوتی ہے۔

اجلاس میں شریک ایک وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ انڈر گریجویٹ پالیسی میں انٹرن شپ کی شرط عائد کی گئی ہے جبکہ ہماری یونیورسٹی میں جو طالبات پڑھنے آتی ہیں وہ اپنی روایات کے مطابق داخلہ فارم پر اپنی تصاویر لگانے کو تیار نہیں ہوتی آپ کہتے ہیں کہ انھیں انٹرن شپ کے لیے مارکیٹ میں بھیج دیں۔

اجلاس میں شریک بعض نجی جامعات کا خیال تھا کہ ان دونوں پالیسیز کے لیے نہ تو اسٹیک ہولڈرز سے رائے لی گئی۔ زمینی حقائق دیکھے گئے اور نہ ہی فیکلٹی کی تربیت کا انتظام کیا گیا۔

ادھر ایکسپریس نیوز کے رابطہ کرنے پر ایچ ای سی کی جانب سے انڈر گریجویٹ پالیسی بنانے والے افسران و کنسلٹنٹ میں سے ایک نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر وائس چانسلرز کی جانب سے پالیسی پر اٹھائے گئے اعتراضات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ “مجموعی طور پر انڈر گریجویٹ پالیسی پر 7 جبکہ پی ایچ ڈی پالیسی پر 6 ایسے اعتراضات آئے ہیں جس سے ایچ ای سی نے بھی اتفاق کیا ہے اور پالیسی کو دوبارہ کمیشن میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے پھر کمیشن جیسے ایڈوائز کرے گا ہم ویسے ہی کریں گے ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ اعتراضات انٹرن شپ کے حوالے سے آئے ہیں اور ورچوئل انٹرن شپ کی تجویز بھی دی گئی ہے”۔

The post 178 جامعات نے ایچ ای سی کی انڈر گریجویٹ اور پی ایچ ڈی پالیسی کی مخالفت کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nKAjEv

کالعدم تحریک لبیک فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے مطالبے سے دست بردار

 اسلام آباد: حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان معاہدے کے نتیجے میں ٹی ایل پی فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے مطالبے سے دست بردار ہوگئی جبکہ حکومت بھی ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ واپس لے گی ساتھ ہی گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائےگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق علما کے ذریعے حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے اہم نکات سامنے آگئے جس کے مطابق کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی شرط سے دست بردار ہوگئی۔

یہ پڑھیں : حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی میں معاہدہ طے پا گیا، مفتی منیب الرحمان کا اعلان

معاہدے کے تحت حکومت ٹی ایل پی کو کالعدم تنظیم قرار دینے کا فیصلہ واپس لے گی، کالعدم تنظیم آئندہ کسی لانگ مارچ یا دھرنے سے گریز کرے گی، کالعدم تنظیم آئندہ بطور سیاسی جماعت سیاسی دھارے میں شریک ہوگی، حکومت کالعدم تنظیم کے گرفتار کارکنوں کو رہا کرے گی تاہم دہشت گردی سمیت سنگین مقدمات کا سامنا کرنے والے کارکنوں کو عدالت سے ریلیف لینا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق دھرنے کے شرکا آج رات تک راستہ کھول دیں گے، شرکا ایک سے دو روز میں واپس گھروں کو لوٹ جائیں گے، دھرنے کے شرکا کے خلاف حکومت کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : مصالحتی کمیٹی کے علما کے مفتی منیب الرحمان پر اعتراضات سامنے آگئے

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے شاہ محمود قریشی، اسد قیصر، علی محمد خان نے معاہدے پر دستخط کیے جب کہ کالعدم تنظیم کی جانب سے مفتی منیب الرحمان نے بطور ضامن معاہدے کے لیے کردار ادا کیا۔

 

The post کالعدم تحریک لبیک فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے مطالبے سے دست بردار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ErGJyY

مجرموں کی سرپرستی کرنے والے 2 کرپٹ ایس ایچ اوز دوبارہ بحال

 کراچی: مجرموں کی سرپرستی کرنے والے 2 کرپٹ ایس ایچ اوز دوبارہ بحال کردیا گیا۔

تقریباً دو ماہ قبل اسپیشل برانچ نے رپورٹ جاری کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ پولیس اہلکار جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرتے ہیں، ان تمام افسران کے نام، جرائم پیشہ کے نام اور دیگر تفصیلات بھی اس رپورٹ کا حصہ تھیں، رپورٹ میں خصوصی طور پر تھانوں کے ایس ایچ اوز اور انٹیلی جنس افسران و اہلکاروں کا ذکر کیا گیا تھا۔

رپورٹ کی بنیاد پر شہر بھر میں درجنوں پولیس افسران و اہلکاروں کو اعلیٰ حکام نے معطل کردیا جب کہ ایس ایچ اوز کو ان کی سیٹوں سے ہٹادیا گیا، ان تمام افراد کے خلاف انکوائریز کی گئیں، کچھ افسران نے اپنے تعلقات کی بنیاد پر اور کچھ نے مبینہ طور پر رشوت کے عوض انکوائریز میں نہ صرف کلیئرنس حاصل کی بلکہ دوبارہ پوسٹنگ بھی لے لی، اسی طرح شہر کے کئی ایس ایچ اوز جو اس وقت ہٹائے گئے چند دنوں بعد ہی دوبارہ اسی ضلع میں ایس ایچ او کی سیٹ پر نظر آنا شروع ہوگئے۔

دوسری جانب اب بھی کئی ایسے کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل ہیں جوکہ تاحال معطل ہیں، دو ماہ گزرنے کے بعد بھی ان کی انکوائری رپورٹس مکمل نہیں ہورہیں اور ان کی راہ میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں، ایسے کئی معطل اہلکاروں نے ایکسپریس کو بتایا کہ جب بھی انکوائری رپورٹ سے متعلق دریافت کیا جائے تو متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی نہ کوئی بہانہ بنادیا جاتا ہے۔

انہوں نے اس عمل کو محکمہ پولیس کا دہرا رویہ قرار دیا اور کہا کہ افسران کے لیے قانون کچھ اور جب کہ نچلے درجے کے اہلکاروں کے لیے قانون کچھ اور ہے۔ انہوں نے آئی جی سندھ مشتاق مہر اور ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس سے اپیل کی ہے کہ خدارا ان کی بحالی کے لیے وہ جلد از جلد اپنا کردار ادا کریں۔

The post مجرموں کی سرپرستی کرنے والے 2 کرپٹ ایس ایچ اوز دوبارہ بحال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BB5y9P

پی آئی اے نے نجف کے لیے باقاعدہ فضائی سروس شروع کردی

 کراچی: پی آئی اے نے عراقی شہر نجف کے لیے باقاعدہ فضائی سروس شروع کردی ہے۔ 

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق پی آئی اے کی پہلی شیڈول پرواز PK-219 اکیانوے مسافروں کو لے کر نجف پہنچ گئی، پرواز کے ساتھ عراقی سفیر جناب حامد عباس لفتہ اور سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک بھی نجف پہنچے۔

کراچی ائیر پورٹ پر ایک سادہ سی تقریب میں سی سی او پی آئی اے، پاکستانی سفیر، جید علماء اور مسافروں نے مل کر کیک کاٹا، دوران پرواز زائرین جوش و ولولے سے بھرپور نوحہ سراں رہے، نجف ائیرپورٹ پر گورنر نجف، پاکستانی سفیر، عراقی سول ایوی ایشن کے سربراہ اور مذہبی رہنماؤں نے پرواز کا استقبال کیا۔

اس موقع پر سی ای او پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پاکستان سے محبت اور سلامتی کا پیغام لے کر آئے ہیں، عراق پاکستانی مسلمانوں کے لیے اہم منزل ہے اور تمام فقہائے کرام کے پیروکاروں کے لیے مقدس ہے، اس موقع پر گورنر نجف کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اور پاکستانی زائرین کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، کوشش ہے ویزا نظام کو اور آسان بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ زیارات سے مستفید ہو سکیں۔

پاکستان کے سفیر احمد علی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی شیڈول پروازیں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط کریں گی، اب کوشش ہوگی کہ نجف کے بعد پی آئی اے بغداد کے روٹ کو بھی جلد شروع کرے، وفد نے استقبالیے کے بعد مسجد کوفہ اور حضرت علیؓ کے روضہ کی زیارت کی، وفد اس ہی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچ گیا۔

The post پی آئی اے نے نجف کے لیے باقاعدہ فضائی سروس شروع کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Zzd9IS

پنجگور میں دھماکا؛ 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی

پنجگور: ضلع پنجگور میں چتكان بازار میں دھماکا ہوا جس میں 2 افراد جاں بحق جب كہ 3زخمی ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں چتكان بازار کے قریب بم دھماكا ہوا جس كے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب كہ 3 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماكا خیز مواد موٹر سائیكل پر نصب تھا اور دھماکا ریموٹ كنٹرول کے ذریعے کیا گیا تھا جب کہ دھماكے كی وجہ سے 3 گاڑیاں  2 موٹر سائیكل تباہ ہوگئیں اور قریبی دكانوں كے شٹر بھی اكھڑ گئے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پنجگور بازار میں  ہونے والے ریموٹ كنٹرول بم دھماكے كی مذمت اور 2 افراد كی شہادت پر دلی دكھ اور افسوس كا اظہار کیا اور دھماكے كے شہدا كے لیئے دعائے مغفرت اور لوحقین سے تعزیت و ہمدردی كا اظہاركرتے ہوئے ہدایت كی ہے كہ دھماكے كے زخمیوں كو علاج و معالجہ كی بہترین سہولتیں  فراہم كی جائیں۔

وزیراعلیٰ نے كہا ہے كہ بے گناہ افراد كو دہشت گردی كا نشانہ بنانا بزدلانہ فعل ہے، دہشت گردانہ كاروائیوں  كا مقصد بے چینی اور بد امنی پیدا كر كے ملک دشمن عناصر كے ایجنڈے كو پورا كرنا ہے۔

انہوں نے كہاكہ دہشت گردی كے خاتمے كی جنگ میں بلوچستان كے عوام اپنی سیكیورٹی فورسز كے ساتھ كھڑے ہیں، صوبے میں  دیرپا امن كا قیام اور عوام كی جان و مال كا تحفظ حكومت  بلوچستان كی اولین ترجیح رہے گی۔

عبد القدوس بزنجو نے كہا كہ صوبائی حكومت دہشت گردی كے خاتمے كے لیئے جامع پالیسی بنائے گی جس میں  تمام اسٹیک ہولڈرز كو بھی اعتماد میں  لیا جائے گا۔

The post پنجگور میں دھماکا؛ 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZG2zjr

ہولی فیملی اسپتال سے ڈرامائی انداز میں نومولود بچہ اغوا

 راولپنڈی: ہولی فیملی ہسپتال سے نامعلوم شخص ڈرامائی انداز میں ایک دن کے بچے کو اغوا کرکے لے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں نامعلوم ملزم  بیڈ پر گڈا رکھ کر نومولود بچے کو اغوا کرکے لے گیا۔ پولیس اور اسپتال انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کا جائزہ لینا شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کلرسیداں کے رہائشی شاہد نے اپنی بیوی قدرت کو گزشتہ روز ہولی فیملی اسپتال میں داخل کرایا اور آج اس نے ایک بچے کو جنم دیا، تاہم نامعلوم ملزم نے بچے کو اغوا کرکے اس کی جگہ بیڈ پر گڈا رکھ دیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر اسپتال میں موجود ایم ایس ڈاکٹر شازیہ زیب نے اسپتال کے داخلی وخارجی راستے بند کراکے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے اسپتال کے تمام راستوں پر پو لیس اہلکار بٹھا کر سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا معائنہ شروع کردیا ہے۔ جب کہ ایم ایس نے اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر اختر کی سربراہی میں پانچ رکنی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔

اس بارے میں ایم ایس کا کہنا ہے کہ میں بھی ایک ماں ہوں اور اس اذیت کو محسوس کرسکتی ہوں، ہمیں پوری امید ہے کہ ہم بچے کو بازیاب کرالیں گے۔فرائض سے غفلت برتنے پر ڈیوٹی پر موجود 6 ملازمین کو معطل کردیاہے جب کہ اسٹاف نرسوں کے حوالے سے سیکرٹری ہیلتھ کو کارروائی کی سفارش بھی کردی ہے۔

بچے کی ماں قدرت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس نے صبح 9 بجے بچے کو دودھ پلایا، نرسری میں ہونے کی وجہ سے بچہ ماں سے دور تھا اور نرسری میں ہی نامعلوم ملزم نے بچے کواغوا کرکے بیڈ پر گڈا رکھ دیاتھا۔

The post ہولی فیملی اسپتال سے ڈرامائی انداز میں نومولود بچہ اغوا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mt0al2

گلشن حدید میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا رشتے دار گرفتار

 کراچی: گلشن حدید میں لڑکی سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اسٹیل ٹاؤن پولیس نے زیادتی کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانے میں مدعی فیاض نے ملزم وقار کے خلاف مقدمہ درج کرایا جس کے مطابق وہ گلشن حدید فیز ٹو کا رہائشی ہے، اس کی 18 سالہ بیٹی مقامی کمپنی میں ملازمت کرتی ہے، 20 اکتوبر کی صبح بیٹی کو آفس جاتے ہوئے اسے ہمارے رشتے دار وقار نے اپنی گاڑی میں زبردستی ڈالا اور دوسرے رشتے دار عثمان کے گھر واقع سومار گوٹھ لے گیا، 18 سالہ لڑکی کو وہاں زیادتی کا نشانہ بنا گیا۔

پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کیا اور متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کرایا ہے۔ پولیس نے گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے ملزم وقار کو گرفتار کرلیا جس سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

The post گلشن حدید میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا رشتے دار گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mvsymD

شوہر نے بیوی کو سالگرہ کے دن تحائف سے تول دیا

لاہور: شوہر نے بيوی كو اس کی سالگرہ پر تحائف ميں تول ڈالا، اور اسے تحائف کے علاوہ كار، موٹرسائيكل اور ڈائمنڈ کی انگھوٹھی بھی گفٹ کی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پتوکی ميں  منائی گئی انوكھی سالگرہ میں شوہر نے دنياوی كہاوت كو حقيقت ميں  بدلتے ہوئے بيوی كو تحائف ميں تول ڈالا، ناصر عرفات نامی شوہر نے اپنی بيوی نائلہ ناصر کی سالگرہ كے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا، اور سیکڑوں افراد کی دعوت کا اہتمام کیا۔

تقریب کے دوران نائلہ سمیت تمام افراد اس وقت حیران ہوگئے جب ناصر عرفات نے بیوی کو ترازو میں بٹھا کر دوسرے پلڑے میں تحائف رکھنا شروع کردیئے، اور تحائف کا پلڑا بھاری ہونے کے بعد جب اس کی بیوی ترازو سے اتری تو اس نے اپنی بیوی کو كار، موٹرسائيكل اور ہیرے کی انگھوٹھی بھی تحفتاً پیش کی، جس پر تقریب میں مدعو تمام افراد نے دل کھول کر شوہر کو داد دی۔

 

The post شوہر نے بیوی کو سالگرہ کے دن تحائف سے تول دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZIiNZu

خیبرپختونخوابلدیاتی انتخابات؛ پی ٹی آئی نے امیدواروں کے چناؤ کیلیے مشاورت شروع کردی

 پشاور: خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کے بعد حکومتی جماعت تحریک انصاف متحرک ہوگئی ہے اور 17 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدواروں کے چناؤ کے لیے مشاورت شروع کردی گئی ہے جبکہ خواہشمند امیدواروں نے بھی پارٹی ٹکٹ کے لیے تگ و دو شروع کردی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بلدیاتی شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، 19 دسمبر کو خیبرپخونخوا کے 17 اضلاع میں پہلے مرحلے کے انتخابات ہورہے ہیں، حکومتی جماعت تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات کے لیے متحرک ہوگئی ہے، قومی صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی سطح پر انتخابی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں، ارکان اسمبلی بھی بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کے لیے متحرک ہوگئے ہیں، حلقوں کی سطح پر اجلاس کیے جارہے ہیں، نیبرہوڈ ، ویلج کونسل اور تحصیل کونسل کے امیدواروں کے چناو کے لیے مشاورت کی جارہی ہے۔

پی ٹی آئی کے کارکن بھی ٹکٹ کے حصول کے لیے کوششیں کررہے ہیں لیکن پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے امیدواروں کے چناو میں مشکلات کا سامنا ہے ایک ایک نشست کے لیے کئی امیدوار میدان میں ہیں اسی لیے ابھی تک امیدواروں پر مشاورت کا عمل جاری ہے۔

The post خیبرپختونخوابلدیاتی انتخابات؛ پی ٹی آئی نے امیدواروں کے چناؤ کیلیے مشاورت شروع کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZJo1UY

سعودی عرب سے تزویراتی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں،وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان اور سعودی عرب درمیان گہرے روابط کو سود مند تزویراتی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں۔

سعودی جریدے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا کہ کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات وقت کی کسوٹی پر ہمیشہ ثابت قدم رہے ہیں۔ وہ پاکستان اور سعودی عرب درمیان گہرے روابط کو سود مند تزویراتی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان اور سعودی عرب کا وژن 2030 سماجی اور اقتصادی اصولوں پر مبنی ہیں، ان کا مقصد ترقی کا حصول اور تجارتی روابط کا فروغ ہے، سعودی عرب کے وژن 2030 کے لئے پاکستانی افرادی قوت اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

The post سعودی عرب سے تزویراتی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں،وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Y2cpf1

مصالحتی کمیٹی کے علما کے مفتی منیب الرحمان پر اعتراضات سامنے آگئے

 اسلام آباد: حکومت اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کے بعد مصالحتی کمیٹی کے مفتی منیب الرحمان پر اعتراض کے باعث پریس کانفرنس ملتوی ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کی قیادت کے مابین ہونے والے مذاکرات کے  بعد مشترکہ پریس کانفرنس شیڈول تھی، تاہم پریس کانفرنس تاخیر کی شکار ہوگئی، جس کی وجوہات بھی سامنے آگئی ہیں۔

ذرائع مصالحتی کمیٹی نے بتایا کہ 12 رکنی وفد اور مفتی منیب الرحمان میں فقہی امور پر اختلافات ہیں، اور بریلوی مکتبہ فکر کے کچھ علما کو مفتی منیب الرحمان کی شخصیت پر بھی اعتراض ہے۔

ذرائع نے کا کہنا ہے کہ عین وقت پر صاحبزاد حامد رضا اور دیگر علما و مشائخ کو پریس بریفنگ کا بتایا گیا، اور کمیٹی کا بروقت بریفنگ میں پہنچنا ممکن نہیں تھا، اس لئے اب اسپیکر آفس میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں صاحبزادہ حامد رضا سمیت 12 رکنی کمیٹی سے بھی مشاورت ہوگی، جو دو سے تین گھنٹے تک کی جائے گی، صاحبزادہ حامد رضا کو علما و مشائخ کے اتفاق رائے کے بعد کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع مصالحتی کمیٹی نے بتایا کہ مظاہرین کا صاحبزادہ حامد رضا اور جید علماء و پیران پر زیادہ اعتماد ہے، جب کہ مفتی منیب الرحمان جب چیئرمین رویت ہلال کمیٹی تھے تو انہوں نے اپنے مکتبہ فکر کو یکسر نظر انداز کیا، اسپیکر قومی اسمبلی کی رہائش گاہ پر ہونے والی میٹنگ پر ہم سے مشاورت کی جارہی ہے، مفتی منیب الرحمان بڑے ہیں مگر فیصلے تمام علماء مشائخ کو اعتماد میں لے کر ہوں گے تو قابل عمل ہوں گے، کسی بھی قسم کے یکطرفہ فیصلے کو عوام قبول کریں گے اور نہ وہ دیرپا ہوں گے۔

The post مصالحتی کمیٹی کے علما کے مفتی منیب الرحمان پر اعتراضات سامنے آگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3CA4KDM

سندھ سے اغواء ہونے والی 11 سالہ بچی پنجاب سے بازیاب، ملزم گرفتار

شیخوپورہ: سندھ سے اغواء شدہ 11 سالہ بچی کو  پنجاب کے ضلع شیخوپورہ سے بازیاب کرالیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب کی کوششوں سے سندھ سے اغواء شدہ 11 سالہ بچی کو پنجاب پولیس نے بازیاب کرالیا،جب کہ اغوا میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

اسپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلی پنجاب اور چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے اس حوالے سے  بتایا کہ 11 سالہ بچی کو سندھ سے اغواء کرکے شیخوپورہ کے علاقہ میں لایا گیا تھا، بچی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایکشن لیا گیا، اور مقامی پولیس کے ہمراہ بھکھی شیخوپورہ سے بچی بازیاب کراکے لاہور منتقل کردی گئی ہے، جب کہ پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتارکر لیا ہے۔

 

The post سندھ سے اغواء ہونے والی 11 سالہ بچی پنجاب سے بازیاب، ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ExQa04

فواد چوہدری کا اپنا نکتہ نظر پیش کرنے کے لیے شاعری کا سہارا لے لیا

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے موجودہ صورت حال پر شاعری کے ذریعے اپنا نکتہ نظر پیش کیا ہے۔

فواد چوہدری نے اردو کے معروف شاعر عدیم ہاشمی کے چند اشعار ٹوئٹ کئے ہیں جس میں انہوں نے ظلم کے سامنے سر جھکانے کے بجائے سینہ سپر کرنے کی بات کی ہے۔

اپنی ایک اور ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے نجی ٹی وی ٹاک شو کا کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جو بھی تحریکیں چلیں ان کی ایک نظریاتی اساس رہی ہے، اسی نظریے کے تحت تحریک چلائی جاتی ہے لیکن جب آپ ایک متشدد سیاسی نظریہ لے کر جس کا مقصد یہ ہے کہ ریاست کو اپنے سامنے جھکایا جائے اور پھر دو تحریکوں کو آپس میں ملا دیں تو یہ پاکستان کے لئے اچھی خدمت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف 2014 میں اسلام آباد میں طویل دھرنا دے چکی ہے جب کہ مختلف حلقوں میں یہ بات بھی کہی جاتی ہے کہ 2017 میں کالعدم ٹی ایل پی کے دھرنے کو تحریک انصاف کی حمایت حاصل تھی تاہم اب پی ٹی آئی کالعدم ٹی ایل پی کے دھرنے کو غلط قراد دے رہی ہے۔

 

The post فواد چوہدری کا اپنا نکتہ نظر پیش کرنے کے لیے شاعری کا سہارا لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3CB9yIU

نسلہ ٹاور کے تمام مالکان اور کرائے داروں نے فلیٹس خالی کردیئے

کراچی: نسلہ ٹاور کے تمام 44 مالکان اور کرائے داروں نے فلیٹس خالی کردیئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کراچی میں قائم نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے میں گرانے کاحکم دے رکھا ہے، اور 15 منزلہ رہائشی عمارت نسلہ ٹاورخالی کرنے کی مہلت آج ختم ہوجائے گی، آج کسی بھی وقت عمارت کو سرکاری تحویل میں لے لیا جائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کو دھماکا خیز مواد سے گرانے کا حکم

ذرائع کا کنا ہے کہ نسلہ ٹاور کے تمام 44 مالکان اور کرائے داروں نے فلیٹس خالی کردیئے ہیں، اور چند فلیٹس میں رہ جانے والے سامان کی منتقلی جاری ہے، تاہم تاحال رہائشیوں کو فلیٹس کی رقم واپس نہیں کی جاسکی۔

 

The post نسلہ ٹاور کے تمام مالکان اور کرائے داروں نے فلیٹس خالی کردیئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mu4PDe

پٹرولیم بحران؛ اوگرا کے 4 افسر اور آئل کمپنی کا چیف ایگزیکٹو گرفتار

لاہور: ایف آئی اے نے پٹرولیم مافیا کے خلاف گھیرا تنگ تنگ کردیا۔

لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں آپریشن کرتے ہوئے اوگرا کے 4 افسر ان اور آئل کمپنی کے چیف ایگزیکٹوکوگرفتار کرلیا ، ان پر غیر قانونی لائسنس دینے، پٹرول کی غیر قانونی امپورٹ اور ذخیرہ کرکے اربوں روپے کا نقصان پہنچا نے کا الزام تھا۔

ا یف آئی اے لاہورنے وفاقی حکومت کے احکامات پرجون 2020میں پیٹرولیم بحران پر درج ہونے والی انکوائریزکے بعد نجی پٹرول مارکیٹنگ کمپنیوں(فوسل انرجی اور عاسکر آئل) پر مقدمات درج کرکے متعدد افراد کو گرفتار کیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے لاہورنے سی ای او فوسل انرجی ندیم بٹ ،اوگرا کے ممبر گیس عامر نسیم ، ممبر آئل عبداللہ ملک اور منسٹری آف انرجی و پٹرولیم کے ڈی جی آئل شفیع اللہ آفرید ی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئل عمران ابڑو کو گرفتار کیا۔

اوگرا کے افسران نے غیر قانونی پیٹرولیم مارکیٹنگ لائسنس جاری کئے، منسٹری آف انرجی و پٹرولیم ڈویژن کے افسران نے ناجائز پیٹرولیم امپورٹ کوٹہ جاری کیا، پیٹرولیم مارکیٹنگ کمپنیز نے اوگرا کی آشیر آباد سے منظور شدہ پیٹرول پمپس سے زیادہ غیر قانونی پیٹرول پمپس کا ملک بھر میں جال بچھادیا۔

ملزمان کے خلاف باہمی ملی بھگت سے غیر قانونی پیٹرولیم مارکیٹنگ لائسنس، ناجائز پیٹرولیم امپورٹ کوٹہ اور غیر قانونی پیٹرولیم امپورٹس کی خریدوفروخت سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے اور اس سے کمائے جانے والے اربوں روپے کے ناجائز دھن کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے تمام گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے اور ان سے مذید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

The post پٹرولیم بحران؛ اوگرا کے 4 افسر اور آئل کمپنی کا چیف ایگزیکٹو گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mCaKGB

NA133؛ پی ٹی آ ئی کے جمشید چیمہ کے کاغذ ات مسترد

لاہور: تحریک انصاف کوجھٹکا لگ گیا،این اے 133سے پی ٹی آئی کے جمشید اقبال چیمہ کے کاغذ ات نامزدگی پر لیگی امیدوار کے اعتراض کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے کاغذات مسترد کر دیئے۔

ریٹرننگ آفیسر نے فیصلے میں کہا جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کے تجویز کنندہ کا تعلق این اے 133سے نہیں، لیگی امیدوار شائستہ پرویز ملک نے جمشید اقبال چیمہ کے تجویز کنندہ پر اعتراض اٹھایا۔

وکیل نے کہا تجویز کنندہ محمد بلال ماڈل ٹاؤن این اے 130کا رہائشی ہے جبکہ الیکشن این اے 133میں ہو رہا ہے، تائید کنندہ اورتجویز کنندہ کے متعلق عدالت عظمی اور الیکشن کمشن کے فیصلے موجود ہیں، دونوں کو موجودہ حلقے سے ہونا چاہیے۔

متبادل امیدوار مسرت جمشید چیمہ کے کاغذات بھی مسترد ہو گئے۔دوسری جانب تحریک انصاف نے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری نے کہا ایک ووٹ اٹھا کر دوسری جگہ منتقل کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ،ن لیگ تکنیکی کاموں کے پیچھے چھپنے کی کوشش نہ کرے،کارکن الیکشن کی تیاری رکھیں ہم انتخاب کے اندر موجود ہیں۔

دریں اثنان لیگ کے رہنمائوں خواجہ سعد رفیق،علی پرویز ملک و دیگر نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا مقبولیت کی دعویدار تحریک انصاف کو تجویز اور تائید کنندہ میسر نہیں ، امن و امان کو جواز بنا کر الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کیلئے خط لکھنا ثابت کرتا ہے حکومت فرار چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن ملتوی نہیں ہونے دینگے،جب کوروناعروج پر تھا اس وقت ضمنی انتخابات ہوئے، شیڈول کے مطابق 5دسمبر کو انتخاب ہونا چاہیے ، این اے 133میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا کسی صورت اطلاق نہیں ہو سکتا۔

The post NA133؛ پی ٹی آ ئی کے جمشید چیمہ کے کاغذ ات مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bteFig

کالعدم تنظیم سے حکومت وعلماء کمیٹی کے مذکرات؛ مظاہرین کے خلاف ایک اور بھی مقدمہ

 راولپنڈی / کامونکی: کالعدم ٹی ایل پی کی قیادت سے حکومت اور علمائے کرام کی کمیٹی کے مذاکرات کا سلسلہ گزشتہ رات بھی جاری رہا جب کہ اسلام آباد سے لاہور براستہ جی ٹی روڈ زمینی رابطہ مسلسل گیاریویں روز منقطع ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کالعدم ٹی ایل پی کے اسلام آباد مارچ کا قافلہ وزیر آباد میں پڑاؤ ڈالے ہوئے ہے، اسلام آباد سے لاہور براستہ جی ٹی روڈ زمینی رابطہ مسلسل گیاریویں روز منقطع ہے، مظاہرین کو روکنے کے لیے جی ٹی روڈ پانچ مختلف مقامات راولپنڈی، چناب ٹول پلازہ، گجرات ، دریائے جہلم پل اور کینٹ چوک سے سیل ہے، اس کے علاوہ جہلم، بکرالا، سوہاوہ، بھائی خان پل اور گوجرخان سے بھی جی ٹی روڈ بند ہے تاہم پشاور سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے لاہور موٹرویز پر ٹریفک معمول کے مطابق ہے۔

راولپنڈی میں غیر یقینی صورت حال برقرار

کالعدم ٹی ایل پی کی ریلی کو روکنے کے لئے کئے گئے اقدامات کی وجہ سے راولپنڈی میں 9 روز سے غیر یقینی کی صورتحال برقرار ہے، راولپنڈی میٹرو بس ٹریک کا کنٹرول. تاحال رینجرز و پولیس نے سنبھال رکھا ہے، میٹرو بس سروس اور پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے، مری روڈ مسلسل پانچویں روز بھی فلیش مین چوک سے لیکر فیض آباد انٹر چینج تک مکمل سیل ہے، اس کے علاوہ فلیش مین چوک سے مریڑھ چوک اور فیض آباد تک تمام ملحقہ سڑکیں بھی مکمل بند ہیں۔ راولپنڈی راستوں کی مسلسل بندش سے کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہورہی ہیں جب کہ راستے سیل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مظاہرین کے خلاف کامونکی میں مقدمہ

کالعدم ٹی ایل پی کی ریلی کے شرکا اس وقت وزیر آباد میں موجود ہیں اور مارچ کے شرکا اپنے قائدین کی ہدایات کا انتظار کررہے ہیں۔ گزشتہ روز ہونے والی ہنگامہ آرائی پر رکن سندھ اسمبلی قاسم فخری اور کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی سمیت 187 افراد اور 500 نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ سٹی کامونکی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایس ایچ او عاصم شہزاد کی مدعیت میں درج مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ ملزمان نے پولیس ملزمان کو یرغمال بنایا اور سرکاری سامان بھی چھینا، نے راہگیر شہریوں سے بھی لوٹ مار کی،ملزمان نے اشتعال انگیز تقاریر کیں اور جی ٹی روڈ پر لگا جنگلہ بھی توڑ دیا۔

مزاکرات بھی جاری

ساری صورت حال کے باوجود کالعدم ٹی ایل پی کی قیادت سے حکومت اور علمائے کرام کی کمیٹی کت مذاکرات کا سلسلہ کزشتہ رات بھی جاری رہا، کالعدم تحریک لبیک اور حکومت کی نئی مذاکراتی ٹیم نے گزشتہ روز دو مرتبہ بات چیت کی۔

The post کالعدم تنظیم سے حکومت وعلماء کمیٹی کے مذکرات؛ مظاہرین کے خلاف ایک اور بھی مقدمہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3GzRuBj

قلعہ تُلاجہ…وادی سون کا 5 ہزار سال قدیم شہر

بلاشبہ تمام تہذیبیں مختلف مدارج کے ساتھ اپنے عروج و زوال کی داستانیں تاریخ کے اوراق میں محفوظ کرتے ہوئے ختم ہوتی چلی جاتی ہیں مگر ان کے آثار اور باقیات اُس تہذیب کی چاشنی سے ہمیں روشناس کرواتی ہیں۔

ہم اس تہذیب سے لے کر اپنے وقت کے تہذیب و تمدن کا جائزہ انہیں آثار اور باقیات سے کرتے ہیں۔ دنیا میں زمانہ قدیم سے مختلف اوقات میں مختلف تہذیبیں پرورش پاتی رہیں اور پھر گردش دوراں کا شکار ہو کر زوال پذیر ہوتے ہوئے دنیا کے منظرنامہ سے غائب ہوتی چلی گئیں۔ وادی سندھ کی تہذیب دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک اور کسی صورت بھی بابل‘ عراق‘ فرات یا مصروروم کی تہذیبوں سے کم نہیں تھی مگر گردش دوراں کے اوراق پلٹ جانے سے تہذیب کہیں گم ہو گئی۔

پاکستان تہذیب اور ثقافت کے لحاظ سے خوبصورت رنگوں سے مزین ایک بھرپور ملک ہے، جہاں مختلف ثقافتوں کا خوبصورت امتزاج پایا جاتا ہے مگر حیف صد افسوس کہ عرصہ دراز گزارنے کے باوجود بھی پاکستان کے اس خوبصورت چہرے کی عکاسی کے لیے کوئی واضح اور مدلل کوشش نہیں کی گئی۔ پچھلے ادوار کی نسبت موجودہ حکومت نے تہذیب و ثقافت کی تصویر کو اُجاگر کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے اور سیاحتی نقطہ نظر کے ساتھ ساتھ ثقافتی زاویوں سے بھی پاکستان کی مثبت تصویر سیاحوں اور دنیا کے سامنے پیش کرنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔

حکومت کی دلچسپی اس بات کی مکمل عکاس ہے کہ حکومتی ارباب اس ضمن میں پوری طرح آگاہ ہیں کہ سیاحت کو فروغ دینے سے نہ صرف ہم پاکستان کی مثبت تصویر دنیا کے سامنے رکھ سکتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ سیاحتی صنعت کی ترویج سے ملکی معیشت اور روزگار کو بھی پروان چڑھایا جا سکتا ہے۔

پاکستان تاریخ کے مختلف ادوار میں مختلف تہذیبوں کی آماجگاہ رہا ہے اور وادی سندھ کی تہذیب سے لے کر یونانیوں کی آمدکے اثرات تک اور بعدازاں مسلمانوں کی آمد کے ساتھ مسلم فنِ تعمیر سے لے کر ثقافتی اثرات تک بہت سے ادوار دیکھے ہیں۔ مزید برآں سکھ اور برٹش ثقافتی ورثہ بھی نمایاں اہمیت کے حامل ہیں اور ہماری شاندار تاریخ اور تہذیب کی عکاسی کرتے ہیں۔

موجودہ حکومت نے سیاحتی صنعت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ آثارِ قدیمہ کو بھی تلاش کرنے کے لیے خاطر خواہ کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق اس ضمن میں مختلف پراجیکٹس چل رہے ہیں، جو آثارِ قدیمہ اور تاریخی ورثہ کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔ اسی حوالے سے حکومتِ پنجاب نے ایک کمیٹی تشکیل دی، جن میں پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ آثار قدیمہ کی ٹیم ڈاکٹر محمد حمید کی زیرنگرانی شامل ہے اور نمایاں کام کر رہی ہے۔

وادیِ سون کی تہذیب اپنے نمایاںخدوخال اور ثقافت کی وجہ سے نمایاں ہے اور حکومتی سربراہی میں یہ کام مذکورہ تحقیقاتی ٹیم کے سپرد کیا گیا ہے کہ وہ تاریخ اور آثارِ قدیمہ کے حوالے سے اہم مقامات کا تعین کریں اور اس کی تاریخی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے اس کے تاریخی مقام کو بحال کرنے کی کوشش کریں۔ ڈاکٹر محمد حمید کی سربراہی میں شعبہ آرکیالوجی نہ صرف نندنہ فورٹ تک پہنچا بلکہ تُلاجہ فورٹ جیسی تاریخی اور ثقافتی جگہ کا بھی دورہ کیا۔

سالٹ رینج بنیادی طور پر کم اوسط کی اونچائی والے پہاڑوں کا سلسلہ ہے جو کہ دریائے سندھ کی وادی اور دریائے جہلم کے درمیان واقع ہے۔ تاریخی اعتبار سے یہ علاقہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ البیرونی نے اسی علاقے میں نندنہ کے قریب زمین کی پیمائش کا تجزیہ کیا تھا اوراسی علاقے میں موجود کئی قدیم معبد مختلف اقوام کے لیے مذہبی اہمیت کی حامل ہیں، جن میں بدھ مت کے سٹوپا اور ہندوؤں کے لیے کٹاس راج مندر اور بھی بہت سے اہم جگہیں شامل ہیں۔

وادی سون میں موجود بے شمار تاریخی اہمیت کے حامل مقامات میں سے تُلاجہ فورٹ یا قلعہ تُلاجہ ہے، جس کو حالات کے تھپیڑوں نے معدوم یا بالکل ختم کر دیا ہے، لیکن موجودہ حکومت کی کوششیں بار آور ثابت ہو رہی ہیں اور اس کی بحالی پر کام جاری ہے۔ تُلاجہ قلعہ یا شہر تک جس کو مقامی آبادی شہرِ گُمشدہ بھی کہتی ہے‘  تک ایک غیرہموار اور نا پختہ راستوں سے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی پیدل مسافت سے پہنچا جا سکتا ہے۔  سبزے کے ساتھ ساتھ ایک خوبصورت ندی بھی اس علاقے کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتی ہے، جہاں سے لوگ اپنی پانی کی ضروریات پوری کرتے ہیں۔

تُلاجہ قلعہ رکھ خور سے مشرق اور دربار بابا کچھی والا سے شمال مشرق میں واقع ہے۔ مقامی روایات قلعہ کو 5000 سال سے بھی زیادہ پُرانا بتاتی ہیں جبکہ مقامی آبادی کے مطابق اس کو منگولوں کی ریشہ دوانیوں سے بچنے کے لیے تعمیر کیا گیا تھا۔ اس قلعہ کی تعمیر تکونی پتھروں کے ساتھ کی گئی اور مقامی روایات کے مطابق اس کا دروازہ ایک غار میں کھلتا تھا جس کو ایک بھاری پتھر کے ساتھ بند کر دیا جاتا تھا۔

جا بجا سکیورٹی چیک پوسٹیں موجود ہونے کے آثار اب بھی باقی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ جلا ل الدین خوارزم شاہ منگولوں سے شکست کھانے کے بعد اس علاقے میں آ بسا اور اس کے بعد اس کے جنرل سیف الدین قرلاغ نے اس علاقے پر حکومت کی۔ اس علاقے کے لوگ دراز قد اور مضبوط جسم کے حامل ہیں جو کہ دنیا کے بہترین فوجیوں کا علاقہ ہے۔  جلال الدین خوارزم شاہ 1221ء میں منگولوں سے ہارنے کے بعد اس علاقے میں پہنچا اور مقامی کھوکھر سردار رائے سنگین کا دوست بنا اور یہاں اس قلعہ میں قیام پذیر ہوا۔ بعدازاں جلال الدین خوارزم نے یہ علاقہ بھی چھو ڑ دیا اور ایران کی طرف چلا گیا۔

اِن تمام تر سینہ بہ سینہ روایات اور تاریخی حقائق سے پردہ اُٹھانے کے لیے اس علاقے کی تفصیلی رپورٹ مرتب کرنے کے لیے شعبہ آثار قدیمہ جامعہ پنجاب نے تُلاجہ فورٹ پر تحقیقی کام شروع کیا۔ جس میں جامعہ پنجاب کے پروفیشنل ماہرین پر مشتمل ماہرین آثار قدیمہ‘ تاریخ دان‘ فوٹوگرافر‘ ڈرافٹسمین اور ماہرڈرون نے مسلسل کئی دِن تک اس قلعے کے مختلف حصوں کا سروے کیا اور روزانہ مشکل چڑھائی چڑھتے ہوئے اس جگہ کی خصوصیات کو ریکارڈ کیا ۔

تُلاجہ قلعہ کی تفصیلی پیمائش کی گئی۔ نمایاں آثار میں ایک مساوی پیمائش کی مسجد ہے، جس سے منسلک ایک مرکزی گلی اور قریبی چھوٹے اور بڑے گھر اور سب سے اہم ایک 30×30 میٹر کا تالاب دریافت کیا گیا۔ اس سارے عمل میں عمارتوں میں استعمال ہونے والے پتھروں کے سائز‘ اینٹوں کا استعمال اور آبادی کے مختلف حصوں کی بھی نشاندہی کی گئی۔ بعدازں اس سارے کام کی تفصیلی رپورٹ محکمہ سیاحت اور آرکیالوجی کے عہدیداران کو پیش کی گئی، جسے خوب سراہا گیا۔

تاریخی اعتبار سے تُلاجہ قلعہ ایک پہاڑی پر واقع ہے جس کے چاروں اطراف میں گہری کھائیاں ہیں جس کی وجہ سے اس قلعے کو قدرتی طور پر ایک مضبوط اور ناقابل تسخیر تصور کیا جاتا ہے۔ اس کا رقبہ تقریباً 22ایکڑ ہے اور اس جگہ پر رہنے والی آبادی تقریبًا200 سے زائد گھروں پر مشتمل تھی۔ یہ لوگ مکمل طور پر طرزِ زندگی کے تمام آداب سے واقف تھے ۔ قوی امکان ہے کہ بنیادی ضروریات کے ناپید ہونے کی وجہ سے مقامی آبادی نے نقل مکانی اختیار کی اور یوں یہ قلعہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آہستہ آہستہ اپنی تمام تر رعنائیوں سے محروم ہو گیا اور موجودہ آثار کی شکل میں موجود ہے ۔

اس قلعے سے متعلق کئی اہم رازوں اور سوالات سے پردہ اُٹھانا ابھی باقی ہے۔ مثال کے طور پر یہ قلعہ سب سے پہلے کب بنا ‘ کن لوگوں نے بنایا ‘ کون اس کے پہلے باسی تھے‘ کس مذہب کے پیروکار تھے‘ یہ قلعہ کتنے سو سال تک آباد رہا اور کن کن خاندانوں کے زیراثر رہا ‘ کتنی دفعہ اُجڑا اور آبادی ہوا  اور آخری نقل مکانی کب ہوئی؟ اب حکومتِ پنجاب کی کوششوں سے اس کی بحالی کے لیے کام کیا جا رہا ہے اور ڈاکٹر محمد حمید کی سربراہی میں کیے جانے والے کام کی حکومت پنجاب بھی معترف ہے۔

The post قلعہ تُلاجہ…وادی سون کا 5 ہزار سال قدیم شہر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jSFZuV

سوشل لیڈرز سماجی ترقی کے سفیر

لیڈرشپ ایک بہت وسیع اور دل چسپ موضوع ہے۔ جدید ریسرچ نے اس کے کئی نئے پہلوئوں کو واضح کیا ہے۔

اسی کی ایک شاخ سوشل لیڈرشپ ہے۔ ہماری دُنیا میں اس وقت سوشل لیڈرز کی اشد ضرورت ہے۔ مذہبی اور سیاسی قیادت کی عالمی سطح پر پرفارمنس کے بعد اس چیز کو بڑی شدت سے محسوس کیا گیا کہ سوشل لیڈرز کیسے دُنیا میں تبدیلی لاسکتے ہیں؟

دُنیا کو ایسے لیڈرز کی ضرورت ہے جو رنگ، نسل، مذہب وملک کی تفریق کے بغیر انسانیت کی بھلائی اور معاشرتی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرسکیں۔ آج کے اس مضمون میں ہم سماجی قیادت کیا ہے؟ اس کا معاشرے میں کیا کردار ہے اور کون لوگ سوشل لیڈرز بن سکتے ہیں؟ پر تفصیلی گفتگو کریں گے۔

٭ سوشل لیڈرشپ کیا ہے؟
سوشل لیڈرشپ، لیڈرشپ کا ایک انداز ہے جو سماجی دُنیا کے لیے موزوں ترین ہے، آج ہم مسلسل بدلتی دُنیا میں رہتے ہیں۔ سماجی قیادت معاشروں میں حاصل کردہ اختیار کی ایک شکل ہے اور فرد کی ذاتی تشخیص کی بنیاد پر قائم ہے۔ یہ کسی بھی سماجی راہ نما کی رسمی اتھارٹی کو ایک درجہ بندی کے اندر تکمیل دے سکتی ہے، لیکن یہ ان لوگوں کے لیے بھی موزوں ہے جن کے پاس کوئی رسمی طاقت نہیں ہے۔

دُنیا بھر میں افراد اور ٹیموں کے لیے سماجی لیڈرشپ کی صلاحیت کو تیار کرنے کے لیے مختلف کورسز تیار کیے جاتے ہیں جن کا مقصد لوگوں کو سماجی دور کے ذریعے اُن کے سفر میں راہ نمائی فراہم کرنا اور اُن کو سماجی تعاون اور تخلیق کا تجربہ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی اپنی کمیونٹی کے روزمرہ کے کاموں، چیلنجوں کو حل کرسکیں۔

علاوہ ازیں سماجی راہ نما کی کسی تنظیم کو ترقی کی منازل طے کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ سماجی قیادت عاجزی، انصاف اور مہربانی پر بنائی جاتی ہے، لیکن یہ طاقت کی کوئی عام شکل نہیں ہے۔ یہ ایک طاقت ہے جو کمائی جاتی ہے اور اس کی وجہ سے اس کا بہت زیادہ وزن ہوتا ہے۔ یہ اعتماد سے بنائی گئی مضبوط عمارت ہے۔ ہم سب کے پاس علم اور تجربے کا قیمتی خزانہ ہے اور ہماری ذمے داری ہے کہ ہم اس علم اور تجربے کو ان لوگوں تک پہنچائیں جو اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اگر آپ بطور مینیجر کام کر رہے ہیں، مثال کے طور پر ٹیم لیڈر یا پراجیکٹ مینیجر۔ اگر آپ سنیئر مینجمنٹ سے لے کر مڈل مینجمنٹ تک کی تنظیم یا کمیونٹی ریسپونڈر کے رکن ہیں، تو سماجی قیادت کی صلاحیت آپ کو ایسی مہارتیں پیدا کرنے میں بھی مدد دے گی جو آپ کو انسانی زندگی کے مختلف شعبوں میں روایتی انداز سے کام کرنے سے بڑھ کر پرفارم کرنے کے لیے متحرک کرے گی تاکہ آپ دوسرے انسانوں کو زندگی میں آگے بڑھنے میں راہ نمائی کر سکیں۔

کیا آپ بھی سوشل لیڈرز بن سکتے ہیں؟ جی ہاں ہر وہ انسان جو معاشرے میں دوسرے انسانوں کے ساتھ سماجی تعلقات رکھتا ہے اور سماجی شعور کا حامل ہے وہ اپنے اندر چند بنیادی صلاحیتوں کو پروان چڑھا کر ایک بہترین سماجی لیڈر بن سکتا ہے۔

سماجی لیڈر کے لیے یہ چند صلاحیتیں ہونی چاہئیں۔ دوسرے لفظوں میں اپنی ذات کا SWOT تجزیہ کرنا ہے ۔اپنی بہترین مہارتوں کا پتا لگائیں۔ خاص طور پر جن پر آپ کام کرنا چاہتے ہیں ان کی شناخت کریں۔ایسی کمیونٹی کو تلاش کریں جس میں شامل ہوکر آپ اپنا خاص شعبہ میں نام ومقام حاصل کرتے ہیں۔اپنے رویے سے معاشرے میں مثبت اثر پیدا کریں۔اپنے ذاتی، مذہبی، علاقائی اور سیاسی اختلافات کو پس پردہ رکھ کر معاشرے کی بہتری کیلئے سماجی راہ نما بنیں۔

سماجی راہ نماؤں کے لیے کاروباری اور سماجی معاملات کو چلانے کے لیے ضروری مہارت، نقطہ نظر اور خود آگاہی سے روشناسی حا صل کریں۔

یاد رکھیں ہماری دُنیا کو سماجی راہنماؤں کی اشد ضرورت ہے۔ سماجی قیادت ایک ابھرتی ہوئی قیادت کا انداز ہے جو جدید معاشرے کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کیوںکہ سماجی راہ نما معاشرے میں مضبوط تعلقات قائم کرسکتے ہیں۔

ہم ڈیجیٹل تبدیلی کے درمیان راہ نماؤں کے ساتھ مزید ردِعمل اور مضبوط انسانی تعلقات کی توقع کرتے ہیں۔ اس سماجی دور میں، راہ نما نہ صرف اپنے ملازمین اور صارفین کے ساتھ حقیقی مکالمہ کرتے ہیں، بلکہ انہیں معاشرے میں اپنے کردار پر نظرثانی کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ سماجی راہ نما سماجی اثرات کی اسٹریٹجک قدر کو سمجھتے ہیں۔

اپنے پائے دار اہداف کو پورا کرنے کے لیے تنظیموں اور معاشروں کو ایسے سماجی راہ نماؤں کی ضرورت ہوتی ہے جن کے پاس کاروباری نتائج اور سماجی اثرات دونوں کو چلانے کے لیے مہارت، نقطہ نظر اور قابلیت ہو۔ سماجی راہ نما سمجھتے ہیں کہ مشترکہ قدر پیدا کرنے اور مثبت معاشرتی اثرات کے نتیجے میں کاروباری کارکردگی مضبوط ہوتی ہے۔ سماجی راہ نما دوسروں کی کام یابی کے لیے ضروری ماحول قائم کرتے ہیں۔

دُنیا علم کی کمی سے علم کی کثرت کی طرف بڑھ گئی ہے۔ اب یہ فرق نہیں پڑتا کہ میں وہ نہیں جانتا جو آپ جانتے ہیں لیکن اس سے فرق پڑتا ہے کہ آپ جو کچھ جانتے ہیں اس کے ساتھ آپ کیا کرسکتے ہیں۔ مواد پر مہارت اب کافی نہیں ہے۔ راہ نماؤں کو ان چیزوں کو فلٹر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جو وہ سنتے، دیکھتے اور پڑھتے ہیں، مختلف نمونوں کو پہچانتے ہیں اور دوسروں کو کام یاب ہونے کے لیے موثر ترتیب دیتے ہیں۔ ہمیں مؤثر سماجی راہ نما بنانے کے لیے منظم منصوبہ سازی اور تنظیم سازی کرنے کی ضرورت ہے۔

ہمیں تنظیموں کو اپنے سماجی مقصد کو اپنے لوگوں کے ذریعے زندگی میں حا صل کرنے میں مدد کرنی ہے۔ ہمیں ایک ایسی دُنیا بنانے میں مدد کرنی چاہے جہاں تمام تنظیموں کی قیادت ان لوگوں کی طرف سے کی جائے جو دوسروں کو عظمت کی طرف راغب کرتے ہیں۔ ایسے تجربات کے ذریعے جو لوگوں میں خود آگاہی پیدا کرتے ہیں، ان کے عالمی نقطہ نظر کو وسعت دیتے ہیں اور ان کی ہنرمندی کو تقویت بخشتے ہیں، ہمیں ایسے راہ نما تیار کرنے ہیں جو پوری تنظیم کو ایک مشترکہ مقصد کے گرد ترتیب دینے کے لیے تیار ہوں۔

٭ سماجی قیادت کس طرح ہماری قیادت کا انداز بدل رہی ہے؟
ایک وقت تھا، اور اب بھی ہے، جب جذباتی یا ہمدرد ہونے کو کمزور مہارت کے طور پر دیکھا جاتا تھا جس کا موثر انتظام میں کوئی مقام نہیں تھا۔ آج کے کاروباری ماحول میں، کام یاب قیادت میں تیزی سے پیچیدہ عوامل کو سمجھنے بلکہ راہ نماؤں کو نہ صرف ذہین اور مضبوط فیصلہ ساز ہونے کی ضرورت ہے، بلکہ ان کے پاس بہترین سماجی مہارتوں بھی ہونی چا ہیں۔

٭ سماجی قیادت کیوں ضروری ہے؟
ایک سماجی راہ نما ہونے کی حیثیت سے، سب سے پہلے، ہمیں یہ تسلیم کرنا کہ لوگوں کی ایک ٹیم ہے جو تمام فیصلوں، نظریات کی تخلیق اور نفاذ کے لیے ذمہ دار ہے۔ ایک راہ نما کے طور پر ’’میں‘‘ کی بجائے ’’ہم‘‘ کے ساتھ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ لیکن ایک سماجی راہ نما ہونا صرف یہ جاننے سے زیادہ ہے کہ ہم ایک ٹیم ہیں، ایک سماجی راہ نما کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ ٹیم کے اندر اعتماد، باہمی اشتراک اور احترام کیسے پیدا کیا جائے۔

ٹیم کے اندر یہ اقدار تمام اراکین کو خیالات کو تبادلہ کرنے یعنی مکالمہ کرنے اور تعاون کرنے بدولت ہی پروان چڑھے گا۔ ایسا ماحول ایک کھلی فضا پیدا کرے گا جہاں سے ہر ایک کو بدلتی ہوئی ہوا کے ذریعے راہ نمائی میں زیادہ حصہ داری حاصل ہوگی۔ تعلقات کی تعمیر اور کمیونٹی کے ذریعے سماجی قیادت کی مہارت حاصل کرنا، ایک مؤثر راہ نما بننا اور پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔

کچھ لوگ بہت متاثر کن سماجی مہارتوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں، جب کہ دوسروں کے لیے یہ ایک جدوجہد ہوسکتی ہے۔ لیڈر سماجی راہ نما کے طور پر پیدا ہوتا ہے یا نہیں، یہ ایک الگ سوال ہے ۔ لیکن سماجی مہارتیں سیکھی اور ان پر عمل کیا جا سکتا ہے۔ کچھ کے لیے یہ مشکل ہوسکتا ہے، لیکن وہ ایک کام یاب ٹیم کو منظم کرنے کے لیے اہم مہارت رکھتے ہیں۔ بہت سی خصوصیات ہیں جو قدرتی سماجی راہ نماؤں میں ہوتی ہیں۔

ان میں چند کا ذکر مندرجہ ذیل ہے۔
احساس کا جذبہ: سماجی راہ نما دوسروں کا احساس اور ان کی فلاح وبہبود کا خیال رکھتے ہیں۔
تعاون: سماجی راہ نما یہ سمجھتے ہیں کہ فیصلے ایک ٹیم کے طور پر کیے جاتے ہیں اور وہ دوسروں کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔
شفافیت: سماجی راہ نما اپنے ارد گر لوگوں کے ساتھ دیانت دار اور مستند ہونے کے قابل ہوتے ہیں۔
ہمدردی: سماجی راہ نما یہ دیکھنے کی اہلیت رکھتے ہیں کہ فیصلے دوسرے لوگوں پر کس طرح اثر انداز ہوتے ہیں اور واقعات کو سمجھنے کے لیے دوسرے شخص کے نقطہ نظر سے استفادہ حاصل کرتے ہیں۔
خود آگاہی :سماجی راہ نما خود کو جاننے اور اپنی طاقت، کم زوریوں، احساسات اور اقدار کا جائزہ لینے کے قابل ہوتے ہیں۔
متوازن: سماجی راہ نما مشکلات حالات اور دبائو کے دوران متوازن رہتے ہیں۔
لوگ سے مضبوط تعلقات: سماجی راہ نما جانتے ہیں کہ لوگ اور رشتے کسی تنظیم کی ترقی کے لیے اہم ہوتے ہیں، اور تنظیم کے سماجی پہلو کو مضبوط بنانے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔
ہمت: سماجی راہ نما درست کام کرنے کی جرأت اور قابلیت رکھتے ہیں، حالاںکہ یہ آسان نہیں ہوتا ہے۔
ان میں سے بہت سی خصوصیات اعلٰی سطح کی جذباتی ذہانت کی طرف اشارہ کرتی ہیں، جو بہتر انتظام کے لیے اراکین کی بہتر کارگردگی کا باعث بن سکتی ہیں۔ ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جن ملازمین کے پاس اعلٰی EQ کے مینیجرز تھے ان کی کمپنی چھوڑنے کے امکانات چار گنا کم تھے اور کمپنی کلچر کے بارے میں ان کے 70 فی صد سے زیادہ متاثر ان مینیجر کی جذباتی ذہانت کی سطح کے نتیجے میں ہوئے تھے۔

٭ تو کیا آپ سماجی راہ نما ہیں؟
یہ 10 سوالات کے ساتھ آپ کو ایک عام احساس ہوگا کہ آپ میں سماجی راہ نما کی خصوصیات ہیں یا نہیں اور اگر آپ انہیں اپنے قائدانہ اسٹائل میں استعمال کر رہے ہیں:
کیا آپ عام طور پر اپنے ملازمین پر مکمل کام کرنے اور صحیح کام کرنے پر اعتماد کرتے ہیں؟
کیا آپ مسائل سے قبل ازوقت بچائو کے طریقوں کے بارے میں سوچتے ہیں یا مسائل درپیش ہونے پر عمل کرتے ہیں؟
جب آپ کوئی فیصلے کرتے ہیں تو کیا دوسروں کے خیالات سننا پسند کرتے ہیں؟
کیا آپ تبدیلی پسند کرتے ہیں اور یہ سوچتے ہیں کہ چیزیں کیسے مختلف اور بہتر ہو سکتی ہیں؟
کیا آپ اپنے ملازمین کے ساتھ اقدار کو فروغ دینے اور انسانی عظمت کی حوصلہ افزائی کے لیے کام کرنا پسند کرتے ہیں؟
کیا آپ عام طور پر روشن پہلو دیکھنے کو تیار ہوتے ہیں؟
کیا آپ اپنی غلطیوں کی ذمے داری قبول کر سکتے ہیں؟
کیا آپ اپنے سے مخالف نقطہ نظر کے حامل افراد کے ساتھ بات چیت کرسکتے ہیں؟
کیا آپ انفرادی نقطہ نظر پر ٹیم کے نقطہ نظر کی قدر کرتے ہیں؟
کیا آپ گروپ کو آئیڈیاز اور مثبت نتائج کا کریڈٹ دینے کے قابل ہیں؟

اگر آپ نے ان میں سے بیشتر یا تمام سوالات کے ہاں میں جواب دیے ہیں تو آپ میں پہلے ہی سے سماجی راہ نما کی بہت سی خوبیاں موجود ہیں۔ ان سوالات کے لیے جہاں آپ کا جواب نہیں تھا، یہ جاننے کی کوشش کریں کہ یہ معیار آپ کے ساتھیوں کو کس طرح متاثر کرتا ہے۔

اگر یہ ایسی چیز ہے جسے آپ مزید ترقی دینے اور بہتر کرنے میں دل چسپی رکھتے ہیں تو، ان سوالات کو اپنی ٹیم کے ساتھ شیئر کریں اور دیکھیں کہ ان کے جوابات کیا ہیں۔ ان کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ اس مشق کو اپنے لیے بھی استعمال کریں، تاکہ ان کی اپنی سماجی قیادت کی صلاحیت کا بھی جائزہ لیا جا سکے۔

سماجی راہ نما بننا ایک طویل اور مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے۔ ہم سب سماجی ہیں، لہٰذا ہر ایک میں سماجی راہ نما ہونے کے عناصر موجود ہوتے ہیں۔ لیکن اگر مذکورہ بالا سوالات کے بہت سے جوابات دوسری صورت میں بیان کیے گئے ہیں تو، کچھ چیزیں ایسی ہیں جن پر عمل کرکے کسی کو بھی بہتر سماجی راہ نما بنایا جا سکتا ہے۔ ایک سماجی لیڈر سننے اور سمجھنے کے قابل ہوتا ہے تاکہ دوسرے لوگ اس مسئلے کو تیزی سے اور آسانی سے آگے بڑھا سکیں۔ راہ نماؤں کو ملازمین سے اتفاق کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے اور ان کے پاس تمام جوابات بھی نہیں ہوتے ہیں، لیکن وہ سن سکتے ہیں اور مشورے دے سکتے ہیں۔

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ زیادہ تر لوگ کہتے ہیں کہ سپورٹیو باس کے لیے کام کرنا بہت زیادہ پیسہ کمانے سے زیادہ اہم ہے۔ ایسے لیڈر جو اپنے ملازمین کا خیال رکھتے ہیں وہ اُن پیداواری صلاحیت کو بڑھاتے ہیں۔ کام اور لوگوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ہم دردی سے سننا اور جواب دینا سیکھنا نہ صرف ایک بہتر لیڈر بننے کے لیے، بلکہ ٹیم کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے بہترین ذریعہ ہے۔

٭ پاکستانی معاشرے میں سماجی لیڈر، عملی مثالیں:
پاکستانی معاشرہ ایک متحرک اور منفرد معاشرہ ہے۔ اس میں کئی اہم اور مثبت پہلو ہیں جو اسے توانا رکھے ہوئے ہیں۔ صحت مند اور بھرپور معاشروں میں سماجی راہ نما وہ افراد ہوتے ہیں جو معاشرے کی اجتماعی فلاح و بہتری کے لیے رول ماڈلز کی حیثیت رکھتے ہیں۔ پاکستان میں عبدالستار ایدھی، ڈاکٹر روتھ فائو، ڈاکٹر ادیب رضوی، ڈاکٹر امجد ثاقب، دارالسکون کی سسٹر روتھ لوئیس اور ایسے بے شمار نام ہیں جنہوں نے اپنی گراں قدر خدمات سرانجام دیں ہیں۔

بنیادی طور پر اُن کے پاس کو مذہبی اور سیاسی اختیار اور عہدہ نہ تھا لیکن اُن کے خیالات کا اثر ضرور معاشرے پر مثبت اندازہ ہوتا۔ ہمیں اپنے معاشرے میں بہتری، ترقی اور رواداری اور بھائی چارے کو قائم کرنے کے لیے نوجوانوں کو سماجی قیادت کی افادیت سے آگاہ کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہمارا معاشرہ سماجی برائیوں کے خلاف ایک موثر، منظم اور مستحکم دیوار بن سکے۔

The post سوشل لیڈرز سماجی ترقی کے سفیر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pSVGGr

بُک شیلف

سفر زندگی کا
مصنف: جسٹس (ر) بشیر ۔اے۔ مجاہد، قیمت:600 روپے، صفحات:240،

ناشر: بک ہوم، مزنگ روڈ ، لاہور (03014568820)


حالات کیسے بھی ہوں محنتی ، ذہین اور حوصلہ نہ ہارنے والے اپنی منزل تک پہنچ ہی جاتے ہیں، زندگی میں آنے والے نشیب و فراز ان کا سفر مشکل ضرور بناتے ہیں مگر سفر روک نہیں سکتے ۔ جسٹس (ر) بشیر۔ اے۔ مجاہد کی زندگی بھی ایسی ہی ہے، انھوں نے اپنی زندگی بلاکم و کاست سب کے سامنے کھول کر رکھ دی ہے ۔

جسٹس ( ر) خلیل الرحمان رمدے کہتے ہیں ’’ان کے والد محترم نے ان کو تعلیم حاصل کرنے کی ہدایت کی اور وہ بچہ علم کے حصول کے لئے روزانہ دس کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کرتا کچھ عرصے کے بعد اس معصوم بچے کے ننھے منے پائوں تھک جاتے ہیں اور وہ اس تعلیمی سلسلے کو ترک کر دیتا ہے لیکن جلد ہی وہ تازہ دم ہو کر ایک نئے عزم اور ولولے کے ساتھ اپنا تعلیمی سفر دوبارہ جاری کر دیتا ہے۔

وسائل کی کمی اور ہمہ قسم کی دیگر مشکلات اور رکاوٹوں کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے وہ بچہ بی اے اور پھر ایم اے کی ڈگری حاصل کرتا ہے۔ لنکنز ان سے بیرسٹر ایٹ لاء کی اعلٰی ڈگری حاصل کر کے وطن واپس لوٹتا ہے اور پیشہ وکالت سے منسلک ہو جاتا ہے۔ ان کی محنت ، قابلیت اور دیانت داری بھل لاتی ہے اور ان کو صوبہ پنجاب کی اعلیٰ ترین عدالت یعنی لاہور ہائیکورٹ کا جج مقرر کر دیا جاتا ہے‘‘۔

معروف صحافی میاں محمد اسلم کہتے ہیں ’’بشیر اے مجاہد کی زندگی ان نوجوانوں کے لیے روشنی کی کرن ہے جو اپنی ذاتی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس غیر منصفانہ نظام میں محدود وسائل کے ساتھ اپنا مقام بنانا چاہتے ہیں ۔

عام آدمی جو کچھ کرتا ہے وہ اسی گردوپیش کو قبول کرتے ہوئے آگے بڑھتا ہے مشکلات کو بہانہ تو ہر شخص بنا سکتا ہے قابل ذکر صرف وہ شخص ہوتا ہے جو مشکلات کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنی منزل کو پالے۔ بشیر احمد مجاہد بیرسٹری کے بعد برطانیہ ،کینیڈا اور امریکہ سیٹل ہو سکتے تھے مگر انھوں نے بیرون ملک تمام پرکشش مواقع رد کرتے ہوئے وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا اور مستقل طور پر اپنے معاشرہ سے وابستہ رہے۔‘‘ یہ آپ بیتی نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہے ۔ کتاب میں رنگین تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں ۔ مجلد کتاب کو مصنف کے عکس کے ساتھ شائع کیا گیا ہے۔

کیا کورونا کچھ نہیں؟
مصنف: محمد طاہر اشتیاق، قیمت:600 روپے، صفحات:148
ناشر: بک ہوم، مزنگ روڈ، لاہور 03014568820) (


کورونا کی وباء کیا پھیلی اس نے پوری دنیا کو بدل کر رکھ دیا ۔ حکومتوں کو مجبوراً لاک ڈائون کرنا پڑا تاکہ بھاگتی دوڑتی زندگی کو لگام دی جا سکے تاکہ تیزی سے پھیلتی ہوئی بیماری کو بریک لگ جائیں مگر اس سے نظام زندگی تلپٹ ہو کر رہ گیا ، معاشی پہیہ جو سو کی رفتار سے چل رہا تھا چیونٹی کی چال چلنے لگا ، وباء کا شکار ہو کر دنیا سے جانے والے تو چل دیئے مگر زندوں کو زندہ رہنا مشکل ہو گیا ۔

جو تندرست تھے وہ نفسیاتی مسائل کا شکار ہو گئے ، روزانہ کمانے والوں کے لئے چولہا جلانا مشکل ہو گیا ۔ مگر ہمارے معاشرے میں پھر بھی ایک طبقہ ایسا ہے جو ابھی تک کورونا کی وبائی حیثیت کو ماننے کے لئے تیار نہیں بلکہ اسے اغیار کی سازش قرار دیتا ہے۔ زیر تبصرہ ناول بھی اسی صورتحال سے متاثر ہو کر لکھا گیا ہے ۔ یہ ایک خاندان کی کہانی جس میں ایک شخص اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کورونا کا شکار ہو جاتا ہے۔ حتی کہ گھر والوں کی بات بھی نہیں مانتا۔ علاج میں ٹال مٹول سے کام لیتا ہے جس کا نتیجہ بالآخر موت کی صورت میں نکلتا ہے۔

یوں اس کی لاپروائی کی وجہ سے اس کا خاندان بے آسرا ہو جاتا ہے۔ موجودہ حالات میں اس ناول کا لکھا جانا بہت ضروری تھا کیونکہ ادب ہی معاشرے کی سمت کا تعین کرتا ہے۔ مصنف کی یہ کاوش لائق تحسین ہے ۔ کیونکہ اس سے ہمارے معاشرتی رحجانات کی بھرپور عکاسی ہو رہی ہے۔ ناول کے شوقین قارئین کو اس کا ضرور مطالعہ کرنا چاہیئے ۔ مجلد کتاب کو خوبصورت ٹائٹل کے ساتھ شائع کیا گیا ہے ۔

اپنی شوگر اپنا علاج
مصنف : فیاض احمد قادری، قیمت:400 روپے، صفحات:103
ناشر: بک ہوم، مزنگ روڈ ، لاہور 03014568820) (

بیماری کوئی سی بھی ہو تکلیف کا باعث ہے، معمولی سے سردرد کو ہی لے لیں، زندگی کے معمولات بدل کر رہ جاتے ہیں اور انسان اس تکلیف سے چھٹکارہ پانے کے لئے ہر ممکن طریقے اپناتا ہے ۔ جبکہ شوگر تو ایسی بیماری ہے جو بہت سی بیماریوں کا باعث بنتی ہے، جس شخص کو شوگر کی بیماری لاحق ہو جائے تو اس کی زندگی کے طور طریقے ہی بدل جاتے ہیں کیونکہ شوگر میں جتنا زیادہ پرہیز کیا جاتا ہے اتنا ہی بہتر خیال کیا جاتا ہے، یوں شوگر کا مریض پرہیز کی وجہ سے عام لوگوں کی طرح کھا نے پینے سے بھی دور ہونے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ حتیٰ کہ مریض کے عزیز و اقارب بھی اس کے پرہیزی کھانے کی طرف توجہ دلاتے رہتے ہیں ۔

مصنف ایک سرکاری ادارے سے ریٹائر ملازم ہیں ، یہ ان کی کوئی پہلی تصنیف نہیں، وہ اس سے قبل ’’میں اور میرا گائوں ‘‘ کے نام سے ایک کتاب لکھ چکے ہیں جو پسند کی گئی ۔ زیر تبصرہ کتاب لکھنے کا خیال انھیں اس وقت آیا جب وہ شوگر کے مرض میں مبتلا ہوئے اور پھر صحتیاب ہوئے۔ ان کا کہنا ہے کہ شوگر جیسے موذی مرض سے چھٹکارہ پانے کے بعد انھیں فکر لاحق ہوئی کہ اپنے تجربات کو دوسروں سے بھی بانٹا جائے تاکہ دوسرے بھی اس سے مستفید ہو سکیں ۔ ان کی سوچ بہت مثبت ہے۔ اس کتاب میں انھوں نے پوری روداد بیان کی ہے کہ کیسے وہ اس بیماری سے لڑتے رہے۔

انھوں نے ڈاکٹر ہوتے ہوئے بھی اس بیماری پر خود تحقیق کی جس کا ذریعہ انٹرنیٹ بنا اس کے علاوہ مختلف رسالے بھی ان کے زیر مطالعہ آئے ۔ دنیا بھر کی تحقیق ان کے سامنے تھی ۔ مصنف اس کتاب میں اپنی تحقیق کو بھی قاری کے سامنے رکھتے ہیں اور اس کے ساتھ قاری کو خود تحقیق کرنے کو موقع بھی دیتے ہیں جس کے لئے انٹرنیٹ کے لنگ بھی دیئے گئے ہیں ، شوگر کنٹرول کرنے کے دیسی طریقے بھی بیان کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ورزشیں بھی بتائی گئی ہیں جو کافی مفید ہیں ۔ شوگر کے مریضوں کو اس کا ضرور مطالعہ کرنا چاہیے۔

ڈھاکہ! میں آئوں گا (ناول)
مصنف : سہیل پرواز ، قیمت :900 روپے
ناشر : بک کارنر، جہلم ، رابطہ : 03215440882


ناول نگار ایک ادبی گھرانے کے چشم و چراغ ہیں۔ زندگی کے کئی برس پاک فوج کا حصہ رہے۔ اس دوران ریڈیو، ٹی وی اور اخبارات کے لئے لکھتے رہے لیکن محدود انداز میں۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ میں گئے تو کھل کر لکھنا شروع کر دیا اور پھر بطور میجر ریٹائر ہوئے۔ بعدازاں میڈیا سے کل وقتی منسلک ہوئے۔ ریڈیو اور ٹی وی کے لئے ڈاکومنٹریز اور قومی اردو ، انگریزی اخبارات کے لئے کالم لکھتے رہے۔

پاکستان کے حالات پر انگریزی ناول The Cornered Rogue لکھا ۔ اردو میں ایک سرگزشت لکھی ’ جو تنہا کر گئی مجھ کو‘۔ اور اب یہ زیرنظر ناول، جس کا عنوان ہی اس کا بنیادی تعارف ہے۔

مصنف اپنے ناول کے بارے میں لکھتے ہیں: ’’اس ناول میں نہ تو سیاست کی جزئیات کو چھیڑا گیا ہے اور نہ ہی فوجی آپریشنز پر پیشہ وارانہ بحث کی گئی ہے۔ اس میں صرف اس حقیقت پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ ایک بنگالی بھی اتنا ہی محب وطن ہو سکتا ہے جتنا کہ کوئی پنجابی، پشتون، سندھی اور بلوچ … کہانی بنیادی طور پر تین موضوعات کا احاطہ کرتی ہے، وطن سے محبت، ذات سے محبت اور ناقابل یقین عزم و استقامت کا مظاہرہ۔ کہانی میں چند مختصر کہانیاں اور دیگر واقعات ساتھ ساتھ چلتے ہیں جو اس کہانی کو مہمیز کرتے ہیں۔

مجھے یقین ہے کہ المیہ مشرقی پاکستان کے بعد جنم لینے والی دو نسلیں جنھیں سقوط ڈھاکہ کے بارے سچ نہیں بتایا گیا یا سرے سے اندھیرے میں رکھا گیا ہے، یہ ناول پڑھ کر نہ صرف اہل بنگال کے بارے میں اپنے ذہنوں میں پلنے والے شکوک و شبہات اور دلوں میں جنم لینے والی بدگمانیوں دور کر لیں گے بلکہ ان کے دلوں میں نرم گوشہ بھی پیدا ہو گا۔ پاک فوج کی بھی سن اکہتر کے حوالے سے جس طرح چند مخصوص حلقوں نے تضحیک کی یا اب بھی کوئی موقع جانے نہیں دیا جاتا، اس کا بھی بہت حد تک مداوا ہوگا ۔‘‘

اس ناول کا ہیرو ایک سچا محب وطن بنگالی گوریلا افسر ہے۔ اس کے احساسات بھی ثابت کرتے ہیں کہ وطن سے محبت کسی کی میراث نہیں ہوتی ۔ اس ناول میں کئی ایسے خوبصورت اتار چڑھائو آتے ہیں کہ پڑھنے والا سرزمین بنگال میں پلنے والی کہانیوں کا حصہ بننے کے لئے مچلتا ہے۔ بڑے عرصہ بعد مشرقی پاکستان کے تناظر میں ایسا شاندار ناول دیکھنے کو ملا ۔ آپ ضرور پڑھئے گا ۔

اشرافیہ اور عوام
مصنف : سعید آسی ، قیمت : 1500 روپے
ناشر : قلم فائونڈیشن انٹرنیشنل ، یثرب کالونی ، بینک سٹاپ ، والٹن روڈ، لاہور کینٹ ، رابطہ :0300 0515101

سعید آسی صف اول کے سینئر صحافی ہیں۔ انھوں نے ساری زندگی اسی شعبے میں بسر کی ۔ 70ء کی دہائی سے صحافت کا آغاز کیا۔ طویل عرصہ ’ نوائے وقت ‘ میں گزارا۔ اس دوران شاعری بھی کرتے رہے اور کالم بھی لکھتے رہے۔ بلامبالغہ ہزاروں کالم لکھے۔ زیر نظر مجموعہ میں ان کے صرف ڈیڑھ سو سے کچھ زیادہ کالم شامل ہیں۔

مصنف لکھتے ہیں : ’’آئین اور قانون کے تحت قائم کسی سسٹم پر مجھے انسانی نخوت و تکبر حاوی ہوتا نظر آتا ہے تو میرا قلم بھی اس پر سراپا احتجاج بن جاتا ہے۔ میں نے اپنے قلم کے اس احتجاج کو ہی اپنے منتخب کالموں کے نئے مجموعہ ’ اشرافیہ اور عوام ‘ کے صفحات میں سمویا ہے۔

جس عرصے کے دوران یہ کالم لکھے گئے اس میں کورونا وائرس کی غضب ناکیوں سے انسانی معاشروں اور معیشتوں میں رونما ہوتی اتھل پتھل کے مناظر بھی شامل ہیں اور وزیراعظم عمران خان کے ریاست مدینہ کی طرز پر پاکستانی معاشرہ تشکیل دینے کے دعوئوں کے برعکس انسانی کسمپرسی اور بے حالی و بدحالی کے اندوہناک مناظر بھی اسی عرصہ کا خاصہ بنے ہیں جس کی جھلک آپ کو ’’ اشرافیہ اور عوام‘‘ میں شامل میرے کالموں میں نظر آئے گی۔‘‘

زیرنظر کتاب کے بارے میں عطاالحق قاسمی لکھتے ہیں :’’ سعید آسی کالم لکھتا ہے جس سے اتفاق بھی کیا جاتا ہے اور اختلاف بھی۔ اس کا تعلق میڈیا کی لفافہ کلاس سے نہیں ہے۔ اس کی اپنی کلاس ہے اور یوں سعید آسی اپنی ’’ کیتی کرائی‘‘ کا خود ذمہ دار ہے۔‘‘ مجیب الرحمن شامی کی رائے میں بھی ’’سعید آسی سو فیصد دیانت دار صحافی ہیں جنھوں نے متانت اور وقار کے ساتھ زندگی گزاری ہے اور مجید نظامی کی مسند پر بیٹھنے کا حق ادا کر دیا ہے۔ مجھے فخر ہے کہ ہم اس قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں جس میں سعید آسی بھی شامل ہے۔ سعید آسی نے اپنے کالموں میں ہمیشہ یہ پیغام دیا کہ امید کا دامن کبھی ہاتھ سے نہ چھوڑو ۔‘‘

رہ نوردان شوق
مصنف : محمد الیاس کھوکھر ایڈووکیٹ، قیمت : 600 روپے
ناشر: مکتبہ فروغ فکر اقبالؒ ،970 نظام بلاک ، اقبال ٹائون لاہور ۔ رابطہ : 03328076918
مصنف درد دل رکھنے والے انسان ہیں، اور انسانوں کی حالت زار پر شب و روزکڑھتے ہیں، غور وفکر کرتے ہیں، مسائل کا تذکرہ کرتے ہیں ، ان کا حل بتاتے ہیں ۔ درجن بھر کتابوں کے مصنف ہیں ۔ ’’ بوستان اقبال‘‘ ،’’ اقبال کا ایوان دل‘‘ ، ’’آیات الٰہی کا نگہبان‘‘ ، ’’دیدہ دل‘‘ ، ’’دن جو گزر گئے‘‘ ، ’’تو کجا من کجا ‘‘ ، ’’پدر جان پسر‘‘ ، ’’نوائے پریشان‘‘ ، ’’مرضی خدا کی‘‘ ، ’’ نور کی داستان‘‘ ، ’’ سن مجھ سے داستان میری‘‘ اور زیر نظر کتاب ۔ ان کی یہ سب تصانیف دل درمند کی آوازیں ہیں ۔

مصنف مسلسل تڑپتے ہیں کہ حالانکہ یہ دور نبوت محمدی ﷺ ہے ۔ رسالت محمدیﷺ جاری و ساری ہے، نور کا ایک روان کبیر ہے جو مسلمانوں کے دلوں کی کھیتیوں کو آج بھی سیراب کر رہا ہے، تاہم ایسے مردان عظیم کی کمی شدت سے محسوس کی جا رہی ہے جو اللہ کے آخری پیغمبر ﷺ کی نیابت کا حق ادا کر سکیں ۔ جو چند ایک تھے یا ہیں، ان کا تذکرہ زیر نظر کتاب کے مختلف ابواب کی صورت میں قارئین کے سامنے رکھ دیا گیا ہے۔

بقول مصنف :’’ میں نے مے خانہ محمدیﷺ کے چند شعلہ آشاموں کو اس کتاب میں بیان کرنے کی کوشش کی ہے … نظریاتی اعتدال ان سب شخصیات کا حسن ہے جن کا میں گرویدہ ہوں ۔ جس منزل تک ہمیں پہنچنا ہے اس منزل کے راستوں میں لگے ہوئے یہ خوش نصیب انسان سنگ میل ہیں ۔ یہ سمندر میں لگے ’’ لائٹ ہائوس ‘‘ ہیں جنھیں دیکھ کر جہاز اپنی منزل کا تعین کرتے ہیں ۔‘‘ ان رہ نوردان شوق میں علامہ محمد اقبال، غازی علم دین ، مولانا طارق جمیل ، محمد متین خالد ، علامہ خادم رضوی ، سید قطب ، مولانا محمد اکرم اعوان ، ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم ، سرور قریشی ، اعجاز الحق ملک اور مصنف کے والد محترم ہیں ۔

کتاب ایک منفر انداز میں لکھی گئی ہے ، جو یقیناً ہر پڑھنے والے کی برسوں کی تشنگی دور کرے گی اور اسے ایک عجب جذبے سے سرشار کرے گی جو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا مطلوب ہے اور موجودہ انسانوں کی ضرورت۔

کتاب: خلا کے اُس پار سفر
مترجم: محمد عبدہ، ناشر: گرین ہارٹ پبلشرز، فیصل آباد
قیمت: 900، صفحات: 436، سن اشاعت: 2021،


ترجمہ نگاری ایک بڑا فن ہے۔ترجمہ نگار پر دوہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ناصرف پورے مضمون کو ایک زبان سے دوسری زبان میں منتقل کر کے آپ کے سامنے رکھتا ہے بلکہ اس مضمون کو آپ ہی کی زبان میں اس طرح سے بیان کرتا ہے گویا قاری کو یہی گمان ہوتا ہے کہ یہ کتاب اسی کی زبان میں لکھی گئی ہے۔ یہی ایک بڑے ترجمہ نگار کی کامیابی ہے کہ اصل مصنف کا بیان کردہ پورا مدعا آپ کے سامنے آپ ہی کی زبان میں رکھتا ہے کہ کتاب میں روانی بھی خوب رہے اور مصنف کی کہی ہوئی بات بھی آپ تک پہنچ جائے۔

ان تمام ذمہ داریوں کو محمد عبدہ نے ایرک شپٹن کی کتاب Blank on the Map کا اردو زبان میں ترجمہ کر کے بہ خوبی پورا کیا ہے۔ انگریزی زبان میں لکھی گئی کتاب کا نام اس کتاب کے اسلوب و بیاں کو مدِنظر رکھتے ہوئے اردو میں مترجم نے ”خلا کے اُس پار سفر” منتخب کیا۔ یہ کتاب احاطہ کرتی ہے اس تمام سفر کا جو مصنف نے اپنی ٹیم، دارجلنگ کے سات شرپا اور سکردو کے چند قلیوں کی مدد سے کیا۔

یہ سفر دراصل 1937 میں کیا گیا۔ اس سفر کی خاص بات یہ تھی کہ تب ایرک اور اس کی ٹیم کے پاس کوئی نقشے نہ تھے اور اس ٹیم کا بنیادی مقصد بھی یہی تھا K-2 کے شمال اور شمال مغربی حصے میں موجود گلیشئیائی نظام کو سمجھا جائے، گزرگاہوں کے نقشے بنائے جائیں، دریائے شکسگام کے منبع اور اس کی گزرگاہوں کو تلاش کی جائے اور درہ آغیل کے اصل جغرافیائی مقام کا تعین کیا جائے۔

یہ کتاب ایک سفر نامہ سے زیادہ تحقیق پر مشتمل ہے۔ گلگت بلتستان کے آج بھی بہت سے مقامات ایسے ہیں جن کے بارے لوگ بہت کم جانتے ہیں، ان تمام جگہوں کے بارے یہ کتاب مکمل معلومات رکھتی ہے۔ ایک خوشگوار حیرت یہ بھی ہے کہ 1937 میں بنا کسی ٹیکنالوجی کے ایرک نے ان تمام علاقوں کے جو نقشے بنائے، معلومات فراہم کیں وہ آج بھی نا صرف درست مانی جاتی ہیں بلکہ بڑی مہمات پر جانے والے اس کتاب سے بھرپور استفادہ بھی کرتے ہیں۔ پہلے ایک غیر ملکی زبان ہونے کی وجہ سے بہت سے لوگ اس سے استفادہ نہیں کر پا رہے تھے۔

اسی بات کو مترجم محمد عبدہ نے سمجھا اور کتاب کا اردو میں ترجمہ کیا۔ محمد عبدہ خود بھی ایک مایہ ناز ٹریکر ہیں اور بہت سے غیر ملکی ان کی سربراہی میں مختلف مہمات سر انجام دے چکے ہیں۔ کتاب کے آخری دو ابواب خصوصی طور پر مجھ جیسے بہت سے ان طلباء کے لئے شامل کئے گئے ہیں جو تحقیق، تاریخ اور معلومات تینوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان دونوں ابواب میں پوری مہم کی نقشہ سازی اور ارضیاتی تحقیق کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ٹیم کے کام کرنے کے طریقہ کار کو بھی تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ معلومات اور تحقیق کے علاوہ اس کتاب کا ایک خوبصورت پہلو یہ بھی ہے کہ اس کتاب میں 1937 کے گلگت بلتستان کی وادیوں، دریاؤں اور موسموں کو بیان کیا گیا ہے۔ اب یقیناً بہت کچھ بدل چکا ہے۔

کیا اب کبھی تار کول سے بنے پُل پر سے دریائے شگر کو چند سیکنڈوں میں پار کرتے ہوئے آپ نے سوچا ہے کہ دریائے شگر پر کبھی یاک کے بالوں سے بنا ہوا پل تھا اور دریا کو اسی پُل کی مدد سے پار کیا جاتا

تھا۔ ایسی بے شمار خوشگوار باتیں پڑھنے کو آپ کو اس کتاب میں ملیں گی۔ اس لئے آپ کو یہ کتاب پہلی فرصت میں ہی پڑھنی چاہئے۔

The post بُک شیلف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZI6r3H

مہمان پرندوں کا خیال رکھیں

ندی نالوں کا کیا ہے ان میں طغیانی آتی ہے تو وہ زورشور سے بہتے ہیں اور پھر کہیں کھو جاتے ہیں۔ یہ جھیلیں ہی تو ہیں جو اپنے اندر تہذیب اور اپنائیت کو جنم دیتی انہیں پالتی ہیں۔ اپنی آغوش میں رکھتی ہیں۔

جھیلیں اپنے اندر ایک کائنات سموئے ہوئے ہیں۔ ان کی وسعتیں مستقل ہوتی ہیں۔ یہ مہمان نواز ہوتی ہیں۔ اپنے دل کو وسیع رکھتی ہیں۔جھیلیں قدرتی حسن کا ایک انمول حصہ تصور کی جاتی ہیں جو بے شمار خوب صورتی سے مزین ہوتی ہیں۔ یہ آبی حیات کا بہترین مسکن ہوتی ہیں۔

اپنے اندر انواع اقسام کی مچھلیوں و دیگر آبی مخلوقات کو پناہ دیتی ہیں۔ انہیں وسعتیں فراہم کرتی ہیں اپنے چہرے پر آبی پرندوں کو اٹکھیلیاں کرنے کی اجازت دیتی ہیں اور ان کی خوشی میں خود کو مدہوش کرلیتی ہیںاور اپنے آپ کو کھو کر ان کو زندگی بخشتی ہیں۔ جھیلیں اللہ کی نعمتوں میں سے ایک خوب صورت نعمت ہیں جو انسانی زندگی کے لیے گوہر نایاب سے کم نہیں۔

اس کائنات پر کئی خوب صورت جھیلیں اپنا وجود رکھتی ہیں بعض جھیل اپنی انفرادی حیثیت محلِ وقوع اور فطری تقاضوں کی وجہ سے منفرد مقام رکھتی ہیں۔ انہی جھیلوں میں سے ایک جھیل “ہالیجی” بھی ہے جو نہایت خوب صورت اور دل کش قدرتی نظاروں سے بھرپور ہے۔ہالیجی جھیل پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومتکراچی سے تقریباً 70 کلو میٹر کے فاصلے پر نیشنل ہائی وے کے بائیں جانب ضلع ٹھٹھ میں واقع ہے۔

ایشیا کی یہ خوب صورت ترین جھیل اپنی قدرتی حسن اور مہاجر پرندوں کی کثرت کی وجہ سے دوسری جھیلوں سے ممتاز مقام رکھتی ہے۔ ماضی میں یہ جھیل ایک چھوٹی سی جھیل ہوا کرتی تھی لیکن دوسری عالمی جنگ کے دوران اس وقت کے برطانوی گورنر نے اس جھیل کی گنجائش میں اضافہ کیا اور دریائے سندھ سے ایک فیڈر کے ذریعے اس کی وسعت میں خاطر خواہ تبدیلیکی تاکہ اس کا پانی کراچی میں مقیم امریکی و برطانوی فوجیوں کے لییاستعمال میں لایا جاسکے۔

چناںچہ یہ جھیل اس وقت سے ایک بڑی جھیل میں تبدیل ہوگئی۔ موجودہدور میں ہالیجی جھیل کی لمبائی تقریباً 2 کلومیٹر، چوڑائی 2 کلومیٹر اور سطح آب تقریباً 4 اسکوائر کلومیٹراور زیادہ سے زیادہ گہرائی 250 میٹر ہے۔جھیل اور اس کے اطراف کے علاقے درختوں، قدرتی جڑی بوٹیوں اور جھاڑیوں سے پُر ہیں جو پرندوں اور دیگر جنگلی حیات کی آماج گاہ ہیں۔

ہالیجی جھیل اپنی قدرتی خوب صورتی اور پرندوں کی بہتات کی وجہ سے ایشیا میں سب سے زیادہ ہجرت کرکے آنے والے پرندوں کی آماج گاہ والی جھیل تصور کی جاتی ہے۔

اس جھیل کی سب سے بڑی خوب صورتی اور انفرادیت یہ ہے کہ نومبر کے مہینے میں جب سائبیریا اور قریب وجوار کے علاقے میں موسم انتہائی سرد ہونا شروع ہوجاتا ہے، تو اس علاقے میں رہنے والے پرندے بہتر موسم کی تلا ش میں ہجرت کرنا شروع کردیتے ہیں اور پھر انہیں ہالیجی جھیل اپنی آغوش میں یہ ماحول فراہم کر دیتی ہے۔ اور یہ عمل برسوں سے چلا آرہا ہے۔ ہجرت کا یہ عمل نومبر سے فروری تک جاری رہتا ہے اور جب موسم قدرے بہتر ہوتا ہے تو یہ مہمان واپس اپنے اپنے علاقوں میں چلے جاتے ہیں۔

ہالیجی جھیل ان مہمان پرندوں کی اپنی بساط سے بڑھ کر خاطر مدارات کرتی ہے۔ اپنے آغوش میں ان خوب صورت پرندوں کو ماں کی طرح سمو لیتی ہے اور بلاخوف و خطر یہ پرندے جھیل کے سطح آب پر اٹکھیلیاں کرتے نظر آتے ہیں اور ان کی حرکات و سکنات فطرت سے محبت کرنے والے لوگوں کے لئے ٹانک سے کم نہیں۔

سائبیریا اور سینٹرل ایشین ممالک سے۔ ہجرے کرکے آنے والے پرندوں میں بلیک کوٹ، یورپیئن ویگن، ڈائمن پلیکون وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 223 اقسام کے آبی پرندے ہالیجی جھیل کی پہچان ہیں جن میں مشہور اقسام کے پالاس فش ایگل، ٹیلاس، ہیرس آنے والے پرندوں کی اکثریت اسی جزیرے پر ڈیرے ڈالتے ہیں۔ یہ جزیرے پیلکون اور کارمونیٹکے نام سے پہچانے جاتے ہیں۔

دور اُس پار سے یہ جزیرے قابلِ دید نظارہ پیش کرتے ہیں اور کیا خوب صورت منظر ہوتا ہے۔ کچھ پرندے فضا کے سفر پر روانہ ہو رہے ہوتے ہیں تو کچھ اترتے نظر آتے ہیں۔ اس خوب صورت لمحے کا اندازہ تو

آپ بذاتِ خود دیکھ کر ہی کرسکتے ہیں لفظوں میں بیان کرنا ناممکن سی بات ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ان پرندوں کو خاطر خواہ قدرتی ماحول فراہم کریں تاکہ یہ خوشی خوشی اپنے گھروں کو واپس لوٹ سکیں۔

The post مہمان پرندوں کا خیال رکھیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZD6vlp

ہونہار بیٹی نے گولڈ میڈل جیت کر مرحوم والدین کی آخری خواہش پوری کردی

 پشاور: پشاور یونیورسٹی کے شعبہ انسٹیٹوٹ آف منیجمنٹ سائنسز میں ایم پی اے کی طالبہ نے اسپتال میں امتحان کی تیاری کرتے کرتے گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔

بینش جاوید کی والدہ کینسر کی مریضہ تھیں جن کی خواہش بیٹی کی اول پوزیشن لینا تھی، ماں کی خواہش پوری ہوگئی لیکن وہ دنیا میں موجود نہیں، بینش نے حال ہی میں پشاور یونیورسٹی سے ایم پی اے ایک مضمون میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ کہانی صرف ایک گولڈ میڈل کی نہیں ہے بلکہ اس کے پیچھے جدوجہد کی ایک داستان موجود ہے، جب میں پشاور یونیورسٹی میں داخلہ لے رہی تھی تو میرے والد نے یہ خواہش ظاہر کی کہ میری بیٹی گولڈ میڈل حاصل کرے اور اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے میں نے دن رات محنت کی اور ہر سمسٹر میں میں ٹاپ کیا مگر دوسرے سمسٹر کے امتحانات کے دوران میرے والد کی اچانک موت کی اطلاع ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ سن کر سکتے میں آگئی اور والد کے جنازے میں شرکت کی کی، اپنے والد کو اپنے ہاتھوں سے رخصت کرنے کے بعد اگلے دن صبح وہ پشاور آئیں اور اپنا باقی امتحان دیا اور اس بار بھی انہوں نے ٹاپ کیا مگر کہانی یہاں پر ختم نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ آخری سمسٹر کے دوران ان کی والدہ کینسر کے عارضے میں مبتلا ہوگئی، وہ اپنی والدہ کو کیمو کی ڈرپس ہاسپٹل میں لگوانے کے بعد اپنے امتحان دینے ڈپارٹمنٹ جایا کرتی۔

ان کا کہنا ہے کہ آج ان کے والدین حیات نہیں ہیں مگر یہ گولڈ میڈل حاصل کر کے انہوں نے اپنے والدین کا نام روشن کیا وہ اپنا یہ گولڈ میڈل اپنے مرحوم والدین اور اپنی مرحوم آنٹی سیماب اعوان کے نام کرتی ہیں۔

The post ہونہار بیٹی نے گولڈ میڈل جیت کر مرحوم والدین کی آخری خواہش پوری کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bwYGzH

کالعدم تحریک لبیک اور حکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات شروع

 راولپنڈی: کالعدم تحریک لبیک پاکستان اور حکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کالعدم تحریک لبیک پاکستان اور حکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔ کالعدم ٹی ایل پی کے وفد کی قیادت سربراہ ٹی ایل پی صاحب زادہ حافظ سعد حسین رضوی کررہے ہیں۔ کالعدم ٹی ایل پی کے وفد میں انجینئر حفیظ اللہ علوی، علامہ فاروق الحسن قادری، علامہ غلام عباس فیضی اور مفتی محمد عمیر الازہری بھی شریک ہیں۔

وفد میں موجود دیگر شوریٰ اراکین میں پیر سید ظہیر الحسن شاہ، ڈاکٹر شفیق امینی، مفتی غلام غوث بغدادی شریک ہیں۔ جب کہ حکومتی وفد میں شاہ محمود قریشی ، اسد قیصر اور علی محمد خان شریک ہیں۔

The post کالعدم تحریک لبیک اور حکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jMBcLJ

قومی بینک کے سرورز پر سائبر حملہ، صارفین کو خدمات کی فراہمی معطل

 کراچی: سائبر لٹیروں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے بعد نیشنل بینک آف پاکستان کے سسٹم پر حملہ کرکے بینک کا نظام جزوی طور پر متاثر کردیا ہے جس کے نتیجے میں بینکاری خدمات معطل کردی گئیں ہیں۔ 

نیشنل بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 29 اکتوبر کی رات اور 30 اکتوبر کی صبح کے درمیان نیشنل بینک کے سرور پر سائبر حملہ کیا گیا۔ جس سے بینکنگ خدمات جزوی متاثر ہوئیں۔ جب کہ متاثرہ سسٹم کو بروقت الگ کرنے کی وجہ سے کسی قسم کے ڈیٹا یا مالیاتی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ سائبر حملے کے تدارک اور سسٹم کی مکمل درستگی کے لیے دستیاب وسائل اورملکی و غیر ملکی ماہرین کی خدمات بروئے کار لائی جارہی ہیں۔ فی الحال صارفین کو خدمات کی فراہمی معطل ہے تاہم پیر کی صبح سے بنیادی خدمات کی بحالی متوقع ہے

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک نے بھی نیشنل بینک پر سائبر حملے کے نتیجے میں کسی بھی قسم کے ڈیٹا یا مالیاتی نقصان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل بینک کے نظام پر سائبر حملہ کی تحقیق کی جارہی ہے۔ نیشنل بینک کے ڈیٹا یا کسی قسم کا مالیاتی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی ملک کے کسی دوسرے بینک کی جانب سے سائبر حملے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک صورت حال کو قریب سے مانیٹر کررہا ہے اوربینکاری نظام کی حفاظت اور استحکام کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

The post قومی بینک کے سرورز پر سائبر حملہ، صارفین کو خدمات کی فراہمی معطل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Bow86c

وزیراعظم اور علماء کی ملاقات، فواد چوہدری اور طاہر اشرفی کو باہر نکال دیا گیا

 اسلام آباد: وزیراعظم سے علماء کرام کے وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، علما کے اعتراض پر ایک وفاقی وزیر اور معاون خصوصی کو اٹھا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آج اسلام آباد میں کالعدم ٹی ایل پی کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لینے کےلیے وزیراعظم نے علماء اور مشائخ سے ملاقات کی تاہم علما کرام نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران ایک وفاقی وزیر اور ایک معاون خصوصی کی موجودگی پر اعتراض کیا۔ علماء کرام کے اعتراض پر میٹنگ سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور طاہرمحمود اشرفی کواٹھا دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک کی طرف سے تجویزکیے گئے دو علماء کرام کے نام بھی کمیٹی میں شامل نہیں کیے گئے، کالعدم جماعت نے مفتی منیب الرحمن اور سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کے بھائی ارشد سعید کاظمی کوکمیٹی میں شامل کرنے کی تجویز دی تھی تاہم  حکومت نے دونوں علما کے نام مسترد کردیئے۔

The post وزیراعظم اور علماء کی ملاقات، فواد چوہدری اور طاہر اشرفی کو باہر نکال دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Bvhudx

کراچی میں 10 ڈاکو موبائل فرنچائز کے مالک سے 31 لاکھ روپے چھین کر فرار

 کراچی: محمود آباد میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے موبائل فون فرنچائز کے مالک سے 31 لاکھ سے زائد چھین لیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محمود آباد میں موٹر سائیکلوں پر سوار نصف درجن سے زائد ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے موبائل فون کمپنی کی فرنچائز کے مالک سے اسلحے کے زور پر 31 لاکھ 10 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

اس حوالے سے ہیڈ محرر محمود آباد سندر خان نے بتایا کہ ہفتے کی دوپہر سوا ایک بجے کے قریب محمود آباد میں قائم موبائل فون کمپنی کی فرنچائز کا مالک شفقت اپنے دفتر سے موٹر سائیکل پر نقدی لے کر شارع فیصل پر واقع دوسری برانچ جا رہا تھا، جیسے وہی وہ محمود آباد پارسی گیٹ پر پہنچا تو ڈاکوؤں نے اسے گھیرے میں لے لیا۔

فرنچائز کے مالک شفقت نے پولیس کو بتایا کہ 5 موٹر سائیکلوں پر 10 ڈاکو سوار تھے اور انھوں نے اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر مجھ سے 31 لاکھ 10 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے، ہیڈ محرر محمود آباد کا اس بابت کہنا ہے کہ اتنی بڑی رقم موٹر سائیکل پر لے کرجانا سمجھ سے بالاتر ہے تاہم پولیس نے فرنچائز کے مالک شفقت نیازی کی مدعیت میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ جب کہ پولیس علاقے میں نصب کلوز سرکٹ کیمروں کو تلاش کر رہی ہے تاکہ ان کی فوٹیجز کی مدد سے ڈاکوؤں کی شناخت میں مدد مل سکے۔

The post کراچی میں 10 ڈاکو موبائل فرنچائز کے مالک سے 31 لاکھ روپے چھین کر فرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XZ5O4S

پولیس كے سامنے معذور شخص کو زندہ جلانے پر سیاسی و سماجی شخصیات کی مذمت

چار سدہ: پولیس کی موجودگی میں مبینہ طور پر لڑکے کے قتل میں ملوث معذور ملزم کو ماں سمیت زندہ جلا کر قتل کرنے کے واقعے نے سیاسی و سماجی شخصیات کا شدید رد عمل سامنے آگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چارسدہ كی سیاسی و سماجی شخصیات نے پولیس كی موجودگی میں پیش آنے والے اس انسانیت سوز واقعے پر رنج و غم كا اظہار كرتے ہوئے اسے ریاستی ادارے كی ناكامی قرار دے دیا۔ سیاسی شخصیات نے پولیس كی موجودگی میں ایک معذور شخص كو ماں كے ساتھ آگ میں زندہ جلانے كے واقعے كی فوری تحقیقات اور اس میں ملوث افراد كے خلاف سخت سے سخت كارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات كے مطابق گزشتہ شب چارسدہ میں معصوم لڑكے كے قتل كے بعد مشتعل مظاہرین كی جانب سے مبینہ طور پر قتل میں ملوث معذور ملزم كو ماں كے ساتھ آگ میں جلا دیا گیا تھا۔

اس حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی كے صوبائی رہنما قاسم علی خان نے واقعہ كو ریاستی ادارے كی كم زوری قرار دیتے ہوئے كہا ہے كہ قتل كا واقعہ دوپہر كو پیش آیا تھا جس كے بعد چند مظاہرین نے احتجاج شروع كیا تھااور ان مظاہرین کو آسانی كے ساتھ منشتر كیا جا سكتا تھا۔

لیكن پولیس کی سست روی اور صوبائی وزیرقانون كی موجودگی كے باوجود مظاہرین سے مذكرات كامیاب نہ ہو سكے۔ اور مشتعل مظاہرین نے معذور ملزم کو کو اس کی ماں سمیت زندہ جلا دیا۔

انہوں نے اس واقعےكو انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے اس میں ملوث اصل ملزمان كی گرفتاری كا مطالبہ كیا ہے۔

The post پولیس كے سامنے معذور شخص کو زندہ جلانے پر سیاسی و سماجی شخصیات کی مذمت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZuQmhj

یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی کھانے پینے کی اشیا مہنگی کردی گئیں

 اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک بار پھر مختلف برانڈز کی کھانے پینے کی اشیا مہنگی کر دی گئی ہیں۔

مختلف برانڈز کے 950 گرام چائے 100 سے 210 روپے تک مہنگی کردی گئی، کافی کے 100 گرام جار کی قیمت 50 روپے تک بڑھا دی گئی، بچوں کا 500 گرام فارمولا دودھ 60 روپے تک مہنگا ہوگیا، ایک کلو کپڑے دھونے کے پاوڈر کی قیمت میں 10 روپے تک اضافہ ہوگیا۔

کسٹرڈ کا 300 گرام کا پیکٹ 5 روپے مہنگا کر دیا گیا، کارن فلور 300 گرام 20 روپے تک مہنگا کر دیا گیا، شہد کی 250 گرام کی قیمت میں 95 روپے تک اضافہ ہوگیا، ایک لیٹر ملٹی پلپرز کلئینر کی قیمت 46 روپے تک بڑھا دی گئی، پیکٹ دودھ کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر کے فوری اطلاق کردیا گیا ہے۔

The post یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی کھانے پینے کی اشیا مہنگی کردی گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jQitio

اسلام آباد ائیرپورٹ پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو ایف آئی اے اہلکار برطرف

 راولپنڈی: اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن عملے کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار احمد چوہان نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث امیگریشن عملے کے دو اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا، اہلکاروں کے خلاف مقدمات بھی درج کرلیے۔

ایف آئی اے اسلام آباد ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کے دو اہلکار ہیڈ کانسیٹبل شاہد حفیظ اور محمد اسد انسانی اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے۔

جعلی دستاویزات پر شہریوں کو بیرون ممالک بھیجنے والے دونوں اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے، امیگریشن کے دونوں اہلکار تحقیقات کے دوران الزامات کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکے، ایف آئی اے حکام کا کہنا تھاکہ نوکریوں سے برطرف ایف آئی اے اہلکاروں کے ساتھ منسلک ایجنٹس کے گرد بھی گھیرا تنگ کیا جائے گا۔

The post اسلام آباد ائیرپورٹ پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو ایف آئی اے اہلکار برطرف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bptpid

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کی کمی سے 1783 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

اس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1300 روپے اور 1114روپے کی کمی واقع ہوئی ۔

کراچی ،حیدرآباد ،سکھر ،ملتان ،لاہور ،فیصل آباد ،راولپنڈی ،اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 117300روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 100566روپے ہوگئی.

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1440 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1234.56روپے پر مستحکم رہی۔

The post سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3CtXPeZ

کرنٹ لگنے سے بچے کی ہلاکت پر لواحقین کا کے الیکٹرک پر ہرجانے کا دعویٰ

 کراچی: اورنگی ٹاؤن میں کے الیکٹرک کی مبینہ غفلت سے 6 سالہ بچے کی ہلاکت پر لواحقین نے مقامی عدالت میں کے الیکٹرک کیخلاف ایک کروڑ 44 لاکھ کا ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

دعوی سول کورٹ میں دائر کیا گیا۔ عثمان فاروق ایڈوکیٹ کے توسط سے دائر دعوی میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 17 جنوری کو کے الیکٹرک کی غفلت کی وجہ سے 2 بچے شدید زخمی ہوئے۔ بچے بالکونی میں کھیل رہے تھے کہ اچانک دھمکا ہوا۔ واقعے میں 6 سالہ بچہ کریم موقع پر جاں بحق جبکہ 4 سالہ سعد شدید زخمی ہوگیا تھا۔

دعوی میں کہا گیا کہ کے الیکٹرک کی 11 ہزار وولٹیج کی تاریں گھر کی بالکنی میں لگی ہوئیں تھیں۔ خطرناک تاروں سے شہریوں کو محفوظ رکھنا کے الیکٹرک کی ذمہ داری ہے۔ کے الیکٹرک کی کھلی تاروں کی وجہ سے بچے کی ہلاکت ہوئی۔ کے الیکٹرک والے متاثرین کی داد رسی تک نہیں آئے۔ کے الیکٹرک لواحقین کو معاوضہ دینے کا ذمے دار ہے۔

The post کرنٹ لگنے سے بچے کی ہلاکت پر لواحقین کا کے الیکٹرک پر ہرجانے کا دعویٰ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3CtAryw

اوکاڑہ میں طالبہ سے زیادتی و قتل کے مجرم کو سزائے موت

اوکاڑہ: نواحی گاؤں 33 ٹو آر میں بی اے کی طالبہ کے ساتھ زیادتی و قتل کے معروف مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج رانا سہیل کی عدالت نے مجرم زین کو سزائے موت، عمر قید، دس سال قید بامشقت اور جرمانے کا حکم سنایا۔ مجرم زین سکنہ 35 ٹو آر نے طالبہ شازیہ لیاقت کو 2015ء میں اس وقت اغوا کیا جب وہ کالج سے چھٹی کے بعد گھر جا رہی تھی۔

ملزم نے لڑکی کو کماد کی فصل میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں اسے گلا دبا کر قتل کر نے کے بعد فرار ہوگیاتھا۔ طالبہ کے ورثا اسے تلاش کرتے رہے تاہم اس کی لاش دوروز بعد برآمد ہوئی تھی۔

اس دوران پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔ پولیس اور ورثاء کی کوشش سے ملزم زین کی پہلی بیوی کی نشاندہی پر ملزم کے خلاف طالبہ کے قتل اور زیادتی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزم کو وقوعے کے چار سال بعد 2019 میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

The post اوکاڑہ میں طالبہ سے زیادتی و قتل کے مجرم کو سزائے موت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZAn1m9

کالعدم جماعت احتجاج؛ وزیراعظم علمائے اکرام سے مشاورت کریں گے

 اسلام آباد: ملک میں جاری کالعدم جماعت کے احتجاج پر وزیراعظم آج علمائے اکرام سے مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آج مختلف مکتبہ فکر کے علمائے اکرام سے ملاقات کریں گے جس میں ملک میں جاری کالعدم جماعت کے مظاہرے اور مطالبات پر بات کی جائے گی اور وزیراعظم جید علماء اکرام کو اہم امور کے بارے اعتماد میں لیں گے، اس کے علاوہ وزیراعظم علمائے اکرام کو رحمت اللعالمین اتھارٹی کے بارے میں بھی آگاہ کریں گے۔

The post کالعدم جماعت احتجاج؛ وزیراعظم علمائے اکرام سے مشاورت کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZwkRU6

کالعدم جماعت کا مارچ؛راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی شہروں کا زمینی راستہ بدستور منقطع

 راولپنڈی: کالعدم تنظیم کی ریلے کے باعث راولپنڈی سمیت کئی شہروں کا آپس میں زمینی رابطہ 10 روز سے منقطع ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کالعدم تنظیم کے لاہور سے اسلام آباد جانے والے مارچ کے شرکا اس وقت وزیر آباد میں موجود ہیں، مارچ کے شرکاء کو روکنے کے لیے دریائے چناب کے پل پر رکاوٹیں کھڑی اور اطراف میں خندقیں کھودی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ وزیرآباد سے دیگر شہروں کو جانے والے راستے بھی بند ہیں۔ اسلام آباد کا لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ زمینی رابطہ گزشتہ 10 دن سے معطل ہے۔

راولپنڈی میں کیے گئے حفاظتی انتظامات نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے، مری روڈ مسلسل چار روز سے بند ہے، انتظامیہ نے جگہ جگہ کنٹینرز کھڑے کرکے سڑک ٹریفک کے لئے بند کررکھی ہے۔ جس کی وجہ سے ادارے، دفاتر، بینک اور تجارتی مراکز مکمل بند ہیں، ملحقہ علاقوں میں بسنے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، میٹرو بس اور پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے سے شہری پیدل چلنے پر مجبور ہیں، مری روڈ کی بندش سے تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

مظاہرین سے نمٹنے کی تیاری میں انتظامیہ نے سرکاری اسپتالوں کو جانے والے راستے بھی سیل کررکھے ہیں جس سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، غلہ منڈی، سبزی منڈی اور فروٹ منڈی میں اشیاء خوردونوش کی سپلائی معطل ہے۔

The post کالعدم جماعت کا مارچ؛راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی شہروں کا زمینی راستہ بدستور منقطع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3msoEe3

جان محمد جمالی بلامقابلہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہوگئے

 کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر ممبر جان محمد جمالی بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔

اسپیکر کے لئے صرف جان محمد جمالی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ کاغذات نامزدگی پر نوابزادہ طارق مگسی نے تجویز کنندہ کی حیثیت سے دستخط کئے ۔

یہ بھی پڑھیں: جان محمد جمالی بلوچستان اسمبلی کے بلامقابلہ اسپیکر منتخب

گورنر بلوچستان نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے طلب کیا تھا، جس میں نئے اسپیکر کے لئے رائے شماری ہونی تھی، لیکن پھر سیکرٹری اسمبلی کا بیان سامنے آیا کہ اسپیکر کے انتخاب کیلئے اب رائے شماری نہیں ہوگی، جس کے نتیجے میں جان محمد جمالی رائے شماری کے بغیر ہی بلامقابلہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہوگئے۔ سیکرٹری اسمبلی کا کہنا ہےکہ میر جان محمد جمالی کی بطور اسپیکر کامیابی کا اعلان آج سہ پہر تین بجے کیا جائے گا۔

گزشتہ روز میر عبدالقدوس بزنجو بلامقابلہ نئے وزیراعلی بلوچستان منتخب ہوگئے تھے۔ ان کے حق میں 39 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ اپوزیشن بنچز سے کسی رکن نے قائد ایوان کے انتخاب میں ووٹ رجسٹر نہیں کروائے اور رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

یہ بھی پڑھیں: میر عبدالقدوس بزنجو بلامقابلہ نئے وزیراعلی بلوچستان منتخب

قائد ایوان کے لئے قدوس بزنجو کے علاوہ کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے۔

The post جان محمد جمالی بلامقابلہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہوگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BrdFWr

پٹرولیم بحران؛ اوگرا اور وزارت توانائی کے افسران سمیت 5 افراد گرفتار

 لاہور: ایف آئی اے نے پٹرولیم بحران پر کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی اے لاہور نے پٹرولیم مافیا، آئل مارکیٹنگ کمپنیز، اوگرا ، وزارت توانائی و پٹرولیم ڈویژن و دیگر کے خلاف گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا۔

وفاقی حکومت کے احکامات پر پیٹرولیم بحران کی انکوائریز کے بعد ایف آئی اے لاہور نے فوسل انرجی اور عاسکر آئل (پیٹرولیم مارکیٹنگ کمپنیز) پر مقدمات درج کرلیے۔

ایف آئی اے نے سی ای و فوسل انرجی ندیم بٹ ،اوگرا کےممبر گیس عامر نسیم ، ممبر آئل عبداللہ ملک اور وزارت توانائی و پٹرولیم کے ڈی جی آئل شفیع اللہ آفریدی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئل عمران ابڑو کو گرفتار کرلیا۔

ان اوگرا کے افسران نے غیر قانونی پیٹرولیم مارکیٹنگ لائسنس جاری کئے۔ وزارت توانائی و پٹرولیم ڈویژن کے افسران نے ناجائز پیٹرولیم امپورٹ کوٹہ جاری کیا۔ پیٹرولیم مارکیٹنگ کمپنیز نے اوگرا کی آشیر آباد سے منظور شدہ پیٹرول پمپس سے زیادہ غیر قانونی پیٹرول پمپس کا ملک بھر میں جال بچھایا۔

ملزمان کے خلاف ملی بھگت سے غیر قانونی پیٹرولیم مارکیٹنگ لائسنس، ناجائز پیٹرولیم امپورٹ کوٹہ اور غیر قانونی پیٹرولیم امپورٹس کی خریدوفروخت سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے اور اس سے کمائے جانے والے اربوں روپے کے ناجائز دھن کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ ایف آئی اے نے ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔

The post پٹرولیم بحران؛ اوگرا اور وزارت توانائی کے افسران سمیت 5 افراد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BrdFpp

کراچی سے لگژری گاڑیاں چوری کرکے بلوچستان لے جانے والا گرفتار

 کراچی: اینٹی وائلنٹ لفٹنگ سیل نے بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم منظور عرف بافو بگٹی کو گرفتار کرلیا، ملزم کراچی سے لگژری گاڑیاں ریوو، ویگو اور دیگر چوری و چھیننے میں ملوث ہے۔

اے وی ایل سی حکام کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملزم سے ایک کرولا کار بھی برآمد کی گئی ہے جوکہ ملزم وارداتوں میں استعمال کرتا تھا۔ ملزم کراچی سے نئی گاڑیاں چوری و چھینتا اور انھیں بلوچستان منتقل کردیتا تھا۔

ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بتایا کہ وہ بلوچستان میں سوئی کے علاقے میں سجاول بگٹی اور میاں خان بگٹی نامی افراد کو گاڑیاں فروخت کرتا تھا جو کہ ان گاڑیوں کو ٹیمپر کرکے جعلی کاغذات بناتے اور رینٹ اے کار کے طور پر چلاتے تھے۔

ملزم کے خلاف کراچی کے متعدد تھانوں کے علاوہ اندرون سندھ میں بھی مقدمات درج ہیں، ملزم سے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

The post کراچی سے لگژری گاڑیاں چوری کرکے بلوچستان لے جانے والا گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3msAWTC

ڈالر کے انٹربینک نرخ 172 سے بھی نیچے آگئے

 کراچی: آئی ایم ایف سے قرض بحالی پروگرام سے متعلق مثبت اشاروں کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو تیسرے دن بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا، ڈالر کے انٹربینک ریٹ 172 روپے جبکہ اوپن ریٹ 173 روپے سے بھی نیچے آگئے۔

انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ مزید 61 پیسے کی کمی سے 171.65 روپے پر بند ہوئے۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر ایک روپیہ 20 پیسے گھٹ کر 172.80 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

The post ڈالر کے انٹربینک نرخ 172 سے بھی نیچے آگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31fiiXq

سعد رضوی کی رہائی قانون کے مطابق ہی عمل میں لائی جائے گی، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے کارکنوں نے 6 روز سے جی ٹی روڈ بند کیا ہوا ہے، ہم نے بہت صبر کا مظاہرہ کیا ہے اگر مزید دباؤ ڈالا گیا تو ہم آخری حد تک جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں کالعدم ٹی ایل پی کو خبردار کیا کہ حکومت یہ مذاق زیادہ دیر برداشت نہیں کرسکتی، مظاہرین واپس چلے جائیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ معاملہ تصادم کی طرف نہ جائے لیکن ضرورت پڑی تو ہم کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹی ایل پی کے قائدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جی ٹی روڈ سے واپس اپنے مقامات پر چلے جائیں کیوں کہ حکومت اُن سے وہاں بھی مذاکرات کرسکتی ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ جمہوریت میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوتے، ہم تحریک طالبان پاکستان سے بھی مذاکرات کر رہے ہیں لیکن تمام مذاکرات آئین اور قانون میں رہتے ہوئے کیے جاتے ہیں۔

کالعدم جماعت تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم کوئی بادشاہت نہیں، قانون کے ماتحت ہیں۔ اس لیے کس طرح قانونی تقاضوں کے بغیر کسی بھی شخص کو رہا کر سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ہم دنیا کا 5 واں بڑا ملک ہیں اور ایک ایٹمی طاقت ہیں، ریاست کو کمزور نہ سمجھا جائے، ہم نہیں چاہتے کہ ملک کا امن خراب ہو۔ تصادم کے نتیجےمیں انہیں کچھ بھی نہیں ملے گا۔

فواد چوہدری نے حکومتی کارکردگی کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ بہت مشکل سے معیشت مستحکم ہوئی ہے اور ڈالر نیچے آرہا ہے لیکن تصادم شروع کردیا گیا جس سے عالمی سطح پر ہماری کاوشوں کو نقصان پہنچتا ہے۔

وفاقی وزیر نے اس موقع پر یادہانی کرائی کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جشن ولادت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پورے ملک میں والہانہ انداز میں سرکاری سطح پر منایا اور سیرت پاک پر ایک اتھارٹی بھی تشکیل دی جب کہ پوری دنیا میں اسلامو فوبیا کے خلاف سب سے زیادہ آواز اُٹھائی۔

The post سعد رضوی کی رہائی قانون کے مطابق ہی عمل میں لائی جائے گی، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Gv7W61

کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ نے میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا

 کراچی: میٹرک سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2021 کے نتائج کا اعلان ہوگیا ہے۔ رواں سال تقریباً 148940 طلبا و طالبات امتحانات میں شریک ہوئے اور امتحانات میں کامیابی کا تناسب 98.48 فیصد رہا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے (ایس ایس سی) پارٹ ٹو میٹرک سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2021 کے نتائج کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو، انسپکٹر آف انسٹیٹیوشنز سید محمد علی شائق، رزلٹ کمیٹی کے ممبران اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ نے کہا کہ سائنس گروپ میں 156287 طلباء و طالبات رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے 148940 طلباء و طالبات امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ دونوں پرچوں میں غیر حاضر طلباء و طالبات کی تعداد 2263 اور صرف ایک پرچے میں غیر حاضر طلباء و طالبات کی تعداد 7347 رہی۔

انہوں نے بتایا کہ امتحانات میں شامل ہونے والوں میں 84945 طلباء اور  71342 طالبات شامل ہیں، کامیابی کا تناسب 98.48 فیصد رہا، کامیاب طلباء و طالبات میں سے 41476 نے اے ون گریڈ، 24977 نے اے گریڈ، 23754 نے B گریڈ، 23213 نے C گریڈ، 22444 نے D گریڈ اور 10204 نے E گریڈ حاصل کیا جبکہ اضافی پرچہ دینے والے کامیاب طلباء و طالبات کی تعداد 609 رہی۔ اس طرح تمام پرچوں میں کامیاب طلباء وطالبات کی تعداد 146677 رہی۔

The post کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ نے میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jMhWOi

ٹی ایل پی سے متعلق پالیسی پر اتحادی جماعتیں بھی حکومت سے نالاں

 لاہور /  اسلام آباد: حکومتی اتحادی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) فرانس میں ہونے والی گستاخیاں اور ٹی ایل پی کے احتجاج کا معاملہ ایوان میں لے آئی۔

پیر پگارا کی جانب سے کالعدم تحریک لبیک کے مطالبات کی حمایت کے بعد پارلیمانی سطح پر بھی جی ڈی اے نے معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔ حکومتی اتحادی جماعت نے فی الفور قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا اور جی ڈی اے کی رکن سائرہ بانو نے فی الفور اجلاس بلانے کی تحریری استدعا کردی۔

اسپیکر قومی اسمبلی کو سائرہ بانو نے خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ حکومت نے معاملات پارلیمنٹ کے سامنے رکھنے کا وعدہ کیا تھا، ایک قرارداد بھی قومی اسمبلی کے سامنے پیش کی گئی تھی۔ آج انہی واقعات سے جڑے معاملے پر لوگ ایک بار پھر سراپا احتجاج ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ معاملات سلجھانے کے بجائے غیر ذمہ دارانہ حکومتی رویہ حالات کو کشیدہ بنا رہا ہے، کئی افراد اپنی جانوں سے گئے، عام شہری بری طرح متاثر ہیں، ہمارے وزیر و مشیر کے بیانات سے معاملات مذید بگڑ رہے ہیں، عام پاکستانی کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں، معاملات سے نمٹنے کے لیے جامع پالیسی کا فقدان ہے، عوام کے نمائندہ ایوان کو ان معاملات سے نمٹنے کی پالیسی سے آگاہ رکھا جائے، تمام پارلیمانی پارٹیوں کے ساتھ ملکر واضح پالیسی بنائی جائے۔

دوسری جانب ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ دشمن ملک سے مذاکرات ہو سکتے ہیں تو اپنے ملک کے عوام سے کیوں نہیں، جب دونوں اطراف سے اپنے ہی مسلمان مر رہے ہوں تو نقصان کس کا ہو رہا ہے، مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی نکلے گا، بات چیت کے دروازے بند نہیں ہونے چاہئیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ حکمرانوں کے پاس اس کے سوا اور کوئی چارہ نہیں کہ امن بحال ہو، سارا مسئلہ ان کے ذمے لگ رہا ہے، سینکڑوں پولیس اہلکار شہید و زخمی ہیں، ساری صورتحال میں نقصان صرف اپنے ملک کا ہو رہا ہے، ان کی بیواؤں اور بچوں سے پوچھیں وہ کس حال میں ہیں، پولیس کے شہید اور بے گناہ مارے جانے والے لوگ کیا کسی سے کم مسلمان ہیں، حکومتوں کی کوئی انا نہیں ہوتی، خون خرابے کے ذمہ دار نہ بنیں، حکمران انا ختم کر کے مذاکرات سے مسئلہ حل کریں۔

The post ٹی ایل پی سے متعلق پالیسی پر اتحادی جماعتیں بھی حکومت سے نالاں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZrWy9P

جب سے شادی ہوئی مریم کو وزیراعظم ہی دیکھ رہا ہوں، کیپٹن (ر) صفدر

 اسلام آباد: کیپٹن صفدر کا کہنا ہے کہ جب سے مریم سے شادی ہوئی اس کو وزیر اعظم ہی دیکھ رہا ہوں۔ 

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز کے شوہر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ جب سے مریم سے شادی ہوئی اس کو وزیر اعظم ہی دیکھ رہا ہوں، اور یہ وزیراعظم بننے والی بات سیاسی نہیں روحانی ہے، دسمبر تک پتہ نہیں ملک کیا کچھ ہوجائے، شاید الیکشن کا اعلان ہو جائے، ہو سکتا ہے ہمیں اپنے بیٹے کی شادی دسمبر سے آگے کرنی پڑ جائے۔

مریم نواز کے شوہر کا کہنا تھا کہ لندن میں نواز شریف کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، وہ 22 کروڑ عوام کے لیڈر ہیں ان سے ہر کوئی ملنا چاہتا ہے، انہوں نے ہمیشہ ایٹم بم اور موٹروے کی بات کی، وہ کوئی بہتر ہی فیصلہ کریں گے، لیکن ہم کسی غیر جمہوری قوت کے ساتھ ہاتھ ملانے سے پہلے اپنا ہاتھ کاٹ دیں گے، ہم نے ڈیل کرنی ہوتی تو راحیل شریف کو توسیع دے دیتے، ڈیل کرنی ہوتی تو 2018 میں جیلوں میں نہ جاتے، ہماری ڈیل سڑکوں پر ہوگی، پہلے میں نے وردی پہنی ہوئی تھی اب میں جمہوریت اور آئین کے ساتھ ہوں، ہماری روحانیت رسیوں کو سانپ بنانے والوں کی جادوگری کھا جائے گی۔

اپنے کیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ ڈر لگتا ہے کہیں ہمیں شمالی علاقہ جات کی سیر نہ کروا دی جائے، زمین سے متعلق میرا کیس عدالت میں ہے اس لئے اس پر زیادہ بات نہیں کروں گا،  لیکن ہمارے کیس کی ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ ہم نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو باہر پھینک دیا ہے تو سابق ایم این اے کیا چیز ہے۔

کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ بھارت 1965 اور 1971 کی جنگوں میں گڑھی حبیب اللہ پْل کے ٹرمینل نہیں گرا سکا لیکن قبضہ گروپ وہاں پلازہ بنا رہا ہے، قانون کے سامنے سب کی حیثیت برابر ہے، میں نے اپنے ضلع میں قبضہ گروپ کو ایکسپوز کر دیا ہے، اب ان کے خلاف کارروائی بھی ہوگی، گریڈ 22 کا ریٹائرڈ افسر سمجھتا ہے اس کے تعلقات ہیں اور وہ طاقتور ہے۔ لوگوں اور وکلاء کے ساتھ کشترا سیکنڈز کی تحقیقات کیلئے رجوع کروں گا۔

 

The post جب سے شادی ہوئی مریم کو وزیراعظم ہی دیکھ رہا ہوں، کیپٹن (ر) صفدر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3GCgZSK

ابو ظہبی ٹی 10 لیگ میں خاتون کرکٹر مردوں کی کوچ مقرر

 لاہور: انگلینڈ کی معروف سابق کرکٹر سارہ ٹیلر ابو ظہبی ٹی 10 لیگ میں مردوں کی کرکٹ ٹیم کی اسسٹنٹ کوچ بن گئی ہیں۔

وہ فرنچائز کرکٹ میں پہلی خاتون کوچ ہیں جو مردوں کی فرنچائز ٹیم کو کوچنگ کریں گی۔ وہ ابو ظہبی ٹیم کی ٹی 10 لیگ میں کوچ ہونگی۔

سارہ خواتین کرکٹ کی تاریخ کی کامیاب ترین وکٹ کیپر پلیئر رہی ہیں۔ انگلینڈ کے لئے 226 انٹر نیشنل میچز میں نمائندگی کی ہے، ویمنز ورلڈ کپ اور ویمنز ورلڈ ٹی 20 کپ جیتنے کا اعزاز رکھتی ہیں۔انگلینڈ کی کاؤنٹی سسیکس کے لئے بھی کوچنگ کر چکی ہیں۔

The post ابو ظہبی ٹی 10 لیگ میں خاتون کرکٹر مردوں کی کوچ مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Crb2Wd

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2050 روپے کی کمی

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کی کمی سے 1794ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

اس کے نتیجے میں اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ڈالر کی گھٹتی ہوئی قدر کے سبب جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2050 روپے اور 1758روپے کی کمی واقع ہوئی۔

کراچی ،حیدرآباد ،سکھر ،ملتان ،لاہور ،فیصل آباد ،راولپنڈی ،اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 118600روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 101680روپے ہوگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپے گھٹ 1440 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 17.15روپے گھٹ کر  1234.56روپے ہوگئی۔

The post سونے کی فی تولہ قیمت میں 2050 روپے کی کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Cr28I1

نیشنل بینک آف پاکستان پر 28 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد

کراچی: اسٹیٹ بینک نے نیشنل بینک آف پاکستان پر 28 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان پر 28 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ  نیشنل بینک پر جرمانہ کسٹمرز کی شناخت، اینٹی منی لانڈرنگ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی، فارن ایکس چینج، اثاثوں کے معیار اور عمومی بینکنگ آپریشنز میں قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرنے پر عائد کیے گئے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے نیشنل بینک کو برانچوں میں اندرونی سطح پر انکوائری کرنے اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی میں ملوث افسران کی خلاف کارروائی کا بھی حکم دے دیا۔ اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ جولائی تا ستمبر 2021 کے دوران 4 بینکوں پر 47 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔

The post نیشنل بینک آف پاکستان پر 28 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XTTLpo

لاپتہ شہریوں کے ماں باپ کی بددعاؤں سے بچو، سندھ ہائیکورٹ

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر تفتیش کے معیار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے پیش رفت رپورٹ اور پشاور کے حراستی مراکز میں شہریوں کی موجودگی سے متعلق وزارت دفاع اور داخلہ سے بھی رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں بینچ کے روبرو لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ لاپتہ افراد کے کیسز میں تفتیش کے معیار پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کیسے افسر ہیں۔ 5، 5 سال میں محکموں سے رپورٹس حاصل نہیں کرسکتے۔ 6، 6 بار جے آئی ٹیز اور ٹاسک فورس کے اجلاس ہوچکے، نتیجہ کچھ نہیں۔ لاپتہ شہریوں کے ماں باپ کی بددعاؤں سے بچو، پتہ نہیں تمہارا کیا حشر ہو۔

عدالت نے استفسار کیا اگر کوئی افغانستان بھی چلاگیا ہے تو اسکا پتہ کون چلائے گا۔ عدالت نے مسماة شمیم آرا کے 5 سال سے لاپتہ بیٹے کے کیس میں ایس پی کو خود تفتیش کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے موجودہ تفتیشی افسر کو تو جیل میں ہونا چاہیے۔ ہر بار پرانی رپورٹس کاپی پیسٹ کرکے پیش کرتا ہے۔

عدالت نے درخواستگزار کے بیٹے عارف ہاشمی کی ٹریول ہسٹری کے متعلق ڈی جی ایف آئی سے ٹریول ہسٹری طلب کرلی۔ عدالت نے پشاور کے حراستی مراکز میں شہریوں کی موجودگی سے متعلق وزارت دفاع اور داخلہ سے بھی رپورٹ طلب کرلی۔

The post لاپتہ شہریوں کے ماں باپ کی بددعاؤں سے بچو، سندھ ہائیکورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pOHazm

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...