اسلام آباد:
وفاقی وزیر فیصل واوڈا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ فیص واوڈا کے وکیل نے عدالت عالیہ کے سامنے بیان دیا کہ ان کے موکل قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوچکے ہیں۔ اب یہ کیس غیر موثر ہوچکا ہے۔ اس موقع پر فیصل واوڈا کے وکیل نے استعفے کی نقل بھی پیش کردی۔
درخواست گزار کے وکیل جہانگیر جدون نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ فیصل واوڈا نے گیارہ جون 2018 کو کہا کہ وہ دُہری شہریت نہیں رکھتے جب کہ امریکی شہریت چھوڑنے کے سرٹیفکیٹ کے مطابق فیصل واوڈا نے 25 جون کو دُہری شہریت چھوڑی۔ جب تک الیکشن کمیشن میں استعفی نہیں پہنچتا تب تک اس استعفے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔
واضح رہے کہ فیصل واوڈا کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں بھی درخواست زیر سماعت ہے۔
The post فیصل واوڈا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3c1UWq6
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box