سینیٹ انتخابات؛ بلوچستان سے سرداررند، ستارہ ایاز اور عاطفہ صادق دستبردار

 کوئٹہ: آزاد امیدوار سردار خان رند، ستارہ ایاز اور عاطفہ صادق سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہوگئے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سردار خان رند کے اقدام کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا اپوزیشن ہمیں کیا سرپرائز دے گی؟ زیادہ سے زیادہ دو جنرل نشستوں پران کے سینیٹر بنیں گے اور تیسرے کیلئے کوشش کریں گے یہاں اگر کوئی سرپرائز آتا ہے تو پھر پی ڈی ایم ذمہ داری قبول کرے کہ وہ ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند اور سردار خان رند نے کہا آج کے فیصلے کے اثرات سینیٹ انتخابات میں نظر آئیں گے اور ہمارے نامزد امیدوار کامیاب ہوجائیں گے۔

مزیدبراں جنرل نشست پر امیدوار ستارہ ایازنے بی اے پی کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا میں بی اے پی کے ساتھ ہوں اور آئندہ بھی رہوں گی۔

دریں اثناء ایچ ڈی پی کی امید وار عاطفہ صادق بھی رات گئے بلوچستان عوامی پارٹی کے حق میں دستبرار ہوگئیں۔

The post سینیٹ انتخابات؛ بلوچستان سے سرداررند، ستارہ ایاز اور عاطفہ صادق دستبردار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3b86VTw

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...