کراچی: وفاقی حساس ادارے کی مدد سے کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ نے موسمیات چورنگی یونیورسٹی روڈ کے قریب سے کالعدم علیحدگی پسند تنظیم کے دہشت گرد کوگرفتارکرکے دستی بم برآمد کرلیا۔
کالعدم علیحدگی پسند تنظیم سندھ ریوولوشن آرمی کے دہشت گرد سجاد عرف ببلو ولد غلام عباس سے دستی بم برآمد ، ہوا ہے ملزم نے دوران تربیت دہشت گردی اورخود کار ہتھیار چلانے میں مہارت حاصل کی۔
ملزم نے 19جون2020 کو لیاقت آباد میں رینجرز موبائل پردستی بم حملے میں معاونت کی تھی، حملے میں ایک شخص جاں بحق اوررینجرز کے جوان سمیت 7 افراد زخمی ہوئے تھے، 8جولائی 2020 کو ملزم نے ساتھیوں کی مدد سے سچل میں رینجرزکے رٹائرڈ افسرملک عاشق کی بسم اللہ بیکری پر حملہ کیا جس میں رینجرزکے رٹائرڈ افسرملک عاشق شہید ہوگئے تھے۔
گرفتارملزم بتایا کہ اس کے ساتھی جاوید مینگریو نے بتایا کہ قیادت کا حکم ہے کہ 14 اگست کو حملے کرنے ہیں ، منصوبہ بنایا کہ کورنگی صنتعی ایریا سے چینی انجینئرزکی وین گزرتی ہے اس پر پرحملہ کرنا تھا لیکن سیکیورٹی داروں کے چھاپوں کی وجہ سے روپوش ہوگئے، نیاز لاشاری کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا حکم ملا ملزم اوراس کے ساتھیوں جاوید منگریو اور بشیر شرکی محمد خان گوٹھ میں ملاقات ہوئی اور منصوبہ بنا کہ ایئرپورٹ کے قریب ملیرکینٹ کے قریب رینجرز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنا ہے مگر جاوید منگریو کی جانب سے دستی بم فراہم نہ کرنے پر حملہ ملتوی کردیا تھا اور3 روز بعد لیاقت آباد میں رینجرز موبائل پردستی بم سے حملہ کیا۔
ملزم نے انکشاف کیا کہ تنظیم کی اعلیٰ قیادت سجاد شاہ عرف سوڈھو سندھی کی ہدایت پرکراچی میں موجود (ایس آر اے ) کی مختلف ٹیموں کو ہدایت کی دی گئی ہے کہ 14 اگست کی ریلیوں پر دستی بم ، بوتل بم اور فائرنگ کرنی ہے جس سے ہلاکتیں ہوں گی تاہم ساتھیوں کی گرفتاری کہ وجہ سے یہ منصوبہ بھی ناکام ہوگیا ، تمام وارداتوں میں ملزم اپنے دیگرساتھیوں بشیرشر،سجاد مینگریو،سجاد منگنجیو ،جاوید مینگریو ،امام بخش عرف اڈوانقلابی ،سارنگ عرف سہیل میرانی انیس تونیو،سجاد شاہ عرف سوڈھو سندھی بھی بلواسطہ شامل رہے۔
The post موسمیات سے سندھ ریولوشن آرمی کادہشت گرد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3uRIsKi
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box