کراچی: ملک بھر میں تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیوں میں آج سے کورونا ایس او پیز کے تحت تدریسی عمل دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 18 جنوری سے نویں سے بارہویں تک تعلیمی سرگرمیاں شروع کی گئی تھیں تاہم ملک بھر کے تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی اسکولوں میں آٹھویں جماعت اور یونیورسٹیوں میں بھی تدریسی عمل بحال ہوگیا ہے۔
حکومتی احکامات کی روشنی میں اسکولوں ، کالجز اور یونیورسٹیوں کے دروازے پر طلبہ کا کا تھرمل گن سے درجہ حرارت چیک کیا جارہا ہے، طلبا، اساتذہ اور دیگر عملے کے لئے تدریسی عمل کے دوران ماسک پہننا لازمی ہے جب کہ تدریسی عمل کے دوران انہیں ہاتھ سینیٹائز کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث گزشتہ برس فروری سے ہی تعلیمی ادارے کبھی بند اور کبھی جزوی طور پر کھلے ہیں، گزشتہ برس سالانہ امتحانات بھی نہیں لئے گئے تاہم رواں برس ناصرف تعلیمی سال کے دورانیے کو بڑھا دیا گیا ہے بلکہ ہر صورت امتحانات لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
The post ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے کھل گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oEXfU2
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box