سندھ کے عوام کو جان و مال کا تحفظ نہیں، اسد عمر

شکار پور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ سندھ کے عوام کا جان و مال تحفظ میں نہیں، ہم کوئی بات کرتےہیں تو سندھ کی خودمختاری کی بات کی جاتی ہے۔ 

شکار پور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سندھ کے لوگوں کیلئے جب بھی کام کرنا چاہتی ہے تو 18ویں ترمیم کا واویلا کیا جاتا ہے، احساس پروگرام کے تحت پیسے تقسیم کر رہے تھے تو مرادعلی شاہ نے کہا یہ مجرمانہ کام ہے، وفاق ان کو کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسین دے رہا ہے،اس پر بھی سیاست کی جا رہی ہے، اب بھی یہ وفاق سے ویکسین کیلئے لائن میں لگے ہوئے ہیں، لیکن فکر نہ کریں اس ہفتے سندھ کو بھی ویکسین دیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ میں جنگل کا قانون ہے، یہاں کے عوام خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں، کچے کے علاقوں میں جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے، ہم کوئی بات کرتے ہیں تو سندھ کی خودمختاری کی بات کی جاتی ہے، اسی بااخیتار صوبے کو وفاق نے اربوں روپے فنڈ دیا، بااختیار ہونے کا مقصد یہ نہیں کہ آپ اپنے لوگو ں پر ظلم کریں، سندھ بھی ہمارا ہے ،ہمارے عوام کو تحفظ دیا جائے، وزیراعظم سے کہوں گا سندھ کے لوگوں کی جان و مال کو محفوظ بنانے کےلیے اقدامات کریں۔

اسد عمر نے کہا کہ سندھ میں جاری وفاق کے ترقیاتی منصوبوں کی رپورٹ وزیراعظم کو دیں گے، جلد وزیراعظم کو یہاں لے کر آئیں گے، شکار پور میں بھی ترقی کاکام شروع ہوگا،  ہم نے یہاں کے مسائل حل کرنے ہیں، سڑکوں کا نظا م بہتر بنائیں گے۔

 

The post سندھ کے عوام کو جان و مال کا تحفظ نہیں، اسد عمر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oBmlDw

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...