اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نیب کے ذریعے جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے سے باز رہے۔
نیب کی جانب سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو نوٹس بھیجے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے بوکھلا کر نیب کو استعمال کررہی ہے، اے پی سی کے بعد سیاسی رہنماوٴں کو نیب کے نوٹس بھیجنے سے حکومتی عزائم کھل کر سامنے آچکے ہیں، حکومت کچھ بھی کرلے اب عوامی مزاحمت کو نہیں دباسکتی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نیب کے ذریعے اپوزیشن کے سیاست دانوں کو دباوٴ میں لینے کی کوشش کررہے ہیں، حکومت نیب کے ذریعے جے یو آئی سربراہ کے خلاف اپنے اوچھے ہتکھنڈوں سے فی الفور باز آجائے۔
The post حکومت فضل الرحمن کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں سے بازآجائے، بلاول appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32XY9n5
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box