احتساب عدالت کا نیب حکام کو ملزمان کی گاڑیاں استعمال نہ کرنے کا حکم

 لاہور: احتساب عدالت نے نیب حکام کو ملزمان کی گاڑیاں استعمال نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے مال مقدمہ کی گاڑیاں استعمال کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی تو ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم عدالت میں پیش ہوئے۔

جج نے استفسار کیا کہ آپ جو چیزیں تحویل میں لیتے ہیں ان کا کیا کرتے ہیں یا خود چلاتے رہے ہیں؟، کمپنی کے ریکارڈ کے مطابق نیب حکام ملزمان کی گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے جواب دیا کہ ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے گاڑی استعمال کی گئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا قانون نیب اجازت دیتا ہے کہ ملزمان کی گاڑیاں استعمال کریں؟۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ایسا نہیں ہو گا۔ فاضل جج نے متنبہ کیا کہ آئندہ ایسا کسی صورت نہ ہو۔

ڈی جی نیب نے جواب دیا کہ کھڑی کھڑی 40 سے 50 گاڑیاں خراب ہو چکی ہیں، استعمال کے دوران گاڑی کے ٹائر یا انجن خراب نہیں ہوتے اس لیے گاڑیاں استعمال کرتے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ اگر گاڑیاں باہر جائیں اور ان کا ایکسیڈنٹ ہوجائے تو کیا ہوگا، پھر آپ پر ایک اور مقدمہ درج ہو جائے گا، نیب والے عدالت کے تھوڑے کہے کو زیادہ جانیں۔

عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

The post احتساب عدالت کا نیب حکام کو ملزمان کی گاڑیاں استعمال نہ کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/337hEbV

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...