وزارت خارجہ کو نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ پر عمل درآمد کرانے کا حکم

 لاہور: احتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں وزارت خارجہ کو نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ پر عمل درآمد کرانے کا حکم دے دیا۔ 

لاہور کی احتساب عدالت کے جج اسد علی نے غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت کی۔ نیب کی طرف سے اسپیشل پراسکیوٹر حارث قریشی پیش ہوئے۔

دوران سماعت ماڈل ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر بشیر احمد نے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ پیش کر دی، جس میں کہا گیا کہ نواز شریف اپنی ماڈل ٹاؤن کی رہائش گاہ پر موجود نہیں ہے، ان کی رہائشگاہ پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء تارڑ نے ملزم کے بیرون ملک ہونے کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ مزلم 6 ماہ سے بیرون ملک ہیں۔

اسپیشل پراسکیوٹر نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم میاں نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں، ملزم میر شکیل کیخلاف فرد جرم عائد کر کے ٹرائل جلد شروع کیا جائے۔

عدالت نے نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے وزارت خارجہ کو لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ پر عمل درآمد کروانے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ نواز شریف گزشتہ کئی ماہ سے لندن میں اپنے علاج کی غرض سے مقیم ہیں۔

The post وزارت خارجہ کو نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ پر عمل درآمد کرانے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bmURfD

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...