اسلام آباد: نافرمان بیٹوں کے گھر سے نکالنے اور ڈھابے کو آگ لگانے پر والد نے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
حقیقی بیٹوں کے گھر سے نکالنے اور چائے کے ڈھابے کو آگ لگانے کے بعد بے بس والد محمد فرید نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایف 10 کا رہائشی ہوں حقیقی بیٹوں نے گھر سے نکال دیا، حقیقی بیٹے نے میرا کاروبار بھی تباہ کر دیا میرا چائے کا ڈھابا تھا جسے آگ لگا دی جس پر تھانہ شالیمار اسلام آباد میں بیٹوں کے خلاف شکایت درج کروائی۔
درخواست گزار محمد فرید نے کہا کہ شکایت درج ہونے پر کوئی داد رسی نہیں ہوئی اور نہ ہی میری درخواست پر عمل درآمد کیا گیا، پولیس کے اعلیٰ حکام کے علم میں یہ بات لائی تو درخواست سنی گئی جب کہ کیس سیشن کورٹ میں گیا تو عدالت نے دونوں حقیقی بیٹوں کو بری کر دیا لہذا میری درخواست کو فوجداری اپیل میں تبدیل کیا جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزمان کو سخت ترین سزا دی جائے۔
The post نافرمان بیٹوں کے گھر سے نکالنے پر والد نے عدالت سے رجوع کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Ex89dI
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box