’کچرا اٹھاؤ تصویر بناؤ‘ محکمہ بلدیات سندھ کی صفائی مہم شروع

کراچی: محکمہ بلدیات سندھ نے ’کچرا اٹھاؤ اور تصویر بناؤ‘ کے نام سے صوبے میں صفائی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ بلدیات سندھ  نے صوبے میں صفائی مہم اور سوشل میڈیا مہم شروع کرنے کا فیصلہ  کیا ہے اس حوالے سے محکمہ بلدیات سندھ کی جانب سے تمام بلدیاتی کونسلز کے ایڈمنسٹریٹرز کو نیا حکمنامہ جاری کردیا گیا ہے۔

حکمنامے میں سندھ کی تمام بلدیاتی کونسلز کو بڑے پیمانے پر صفائی مہم شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بلدیاتی کونسلز کے پاس بجٹ موجود ہے اب وہ کام کرکے دکھائیں، ’کچرا اٹھاؤ اور تصویر بناؤ‘ مہم میں  بلدیاتی کونسلز کو تشہیری مہم کے لیے خصوصی اقدامات کرنا ہوں گے، کچرا اٹھانے کےساتھ تصاویر لازمی بنائی جائیں اور انہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا جائے۔

 

The post ’کچرا اٹھاؤ تصویر بناؤ‘ محکمہ بلدیات سندھ کی صفائی مہم شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/302cyNm

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...