گستاخانہ خاکوں سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح اور لوگ مشتعل ہیں، وزیر خارجہ

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کی وجہ سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے اور لوگ مشتعل ہیں۔

اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی پر زور مذمت کرتا ہوں، گستاخانہ خاکوں کی وجہ سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، لوگ مشتعل ہیں اس بلاجواز حرکت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ہم دیکھ رہے ہیں کہ اسلاموفوبیا، نسل پرستی اور زینوفوبیا کا رحجان دنیا میں بڑھتا چلا جا رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے ہر عالمی فورم پر اس مسئلے کی نشاندہی کی، وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں بھی مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کا تدارک ہونا چاہیے، بین الاقوامی سطح پر مل بیٹھ کر یہ سوچنا چاہیے کہ ایسے رحجانات کو کیسے روکا جائے، آزادی اظہار رائے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کے ہاتھ دوسروں کی دل آزاری کا لائسنس آ گیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع ہے کہ عالمی برادری فی الفور ایسے رحجانات کی بیخ کنی کرے گی، حکومت پاکستان نے حکومت فرانس کو اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے، توقع کرتا ہوں کہ جنہوں نے یہ حرکت کی ہے انہیں کٹہرے میں لایا جائے گا۔

The post گستاخانہ خاکوں سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح اور لوگ مشتعل ہیں، وزیر خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QPTxZj

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...