مشکل کی اس گھڑی میں کراچی کے عوام کے ساتھ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شو بازی کا دور قصہ پارینہ بن چکا، ہم عوامی خدمت کے لئے عملی اقدامات کرتے ہیں اور ایسے کام کرکے جائیں گے جن کی کوئی مثال نہیں ہوگی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارسے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ملاقات کی، وزیر اعلی آفس میں ہونے والی ملاقات میں صوبے کی عمومی صورتحال اور فلاح عامہ کے منصوبو ں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ گورنر محمد سرور نے پنجاب حکومت کے 2 سال مکمل ہونے صوبائی حکومت کی دو سالہ کارکردگی کو سراہا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شو بازی کا دور قصہ پارینہ بن چکا، ہم عوامی خدمت کے لئے عملی اقدامات کرتے ہیں اور ایسے کام کرکے جائیں گے جن کی کوئی مثال نہیں ہوگی، عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے ٹھوس اور پائیدار اقدامات کئے ہیں، عوام کی دشواریوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیکس ختم کئے یا ان کی شرح کم کی، پنجاب میں ترقی کے سفر کو تیز تر کرنے کیلئے لوکل گورنمنٹ فنڈز کو بحال کر دیا ہے، ہمارا نصب العین مالی امور میں شفافیت اور انتظامی امور میں میرٹ ہے، سچائی، شفافیت، دیانت اور میرٹ پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز ہے-

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپوزیشن نے کورونا کے بعد کراچی ایشو پر بھی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی ناکام کوشش کی، اپوزیشن جماعتوں کو کراچی جیسے اہم ایشو پر منفی سیاست کرنا زیب نہیں دیتا، وفاقی حکومت  مشکل کی اس گھڑی میں کراچی کے عوام کے ساتھ ہے، وزیر اعظم عمران خان کراچی کے مسائل حل کرنے لئے پرعزم ہیں۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ بارشوں سے متاثرہ عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کراچی کا دورہ کیا، ہماری تمام تر ہمدردیاں متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کراچی کی بارشوں پر زبانی جمع خرچ کیا گیا، اپوزیشن کو منفی سیاست کی بجائے کراچی کے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کیلئے آگے آنا چاہیے تھا-

The post مشکل کی اس گھڑی میں کراچی کے عوام کے ساتھ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32UpXHD

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...