خیبرپختونخوا میں بارش سے مزید 25جاں بحق،گھر،دکانیں بہہ گئیں

مانسہرہ / پنڈدادن خان / بٹگرام: ملک بھر میں ہونیوالی طوفانی بارشوں اورسیلابی صورتحال نے تباہی مچادی جب کہ دریاؤں ،ندی نالوں میں طغیانی سے کھڑی فصلیں تباہ ،سڑکوں اورپلوں کو شدید نقصان پہنچا۔

خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں سے مٹی کے تودے،چھتیں گرنے ،پانی میں بہہ جانے اورمختلف حادثات کے نتیجے میں 25سے زائد افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ بارشوں سے سیلابی صورت حال کے باعث نوشہرہ اور چارسدہ میں دریاؤں کے قریب آباد کئی دیہات خالی کرالئے گئے ہیں جبکہ سیاحوں کو نکالا جارہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا نے علاقے میں الرٹ جاری کردیا اوردریائے کابل کے کناروں پر آبادی میں رہائش پذیر لوگوں کو دوررہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دریائے سوات کے سیلابی ریلے میں تین افراد ڈوب چکے ہیں۔ جن میں سے ایک کی میت برآمد جبکہ دیگر دو کی تلاش جاری ہے۔ ڈوبنے والوں میں ایک پولیس اہلکاربھی شامل ہے۔

ادھر مانسہرہ کے علاقے اوگی حسین بانڈہ میں شدید بارش سے مکان کی چھت گرگئی، جس سے نتیجے میں چارافراد فضل الہی، محمد شبیر، نوراسلام، بنت بی بی جاں بحق ہوگئے، مانسہرہ کے ہی علاقے چھترپلین میں مکان پرمٹی کا تودہ گرنے سے 5 افراد ملبے تلے دب گئے۔

The post خیبرپختونخوا میں بارش سے مزید 25جاں بحق،گھر،دکانیں بہہ گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3h0TLYs

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...