شاہد آفریدی نے بھارت میں ظلم کے خلاف آواز بلند کردی

 لاہور: سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کے خلاف آواز اٹھا دی۔

ممتاز آل راﺅنڈر نے سوشل میڈیا پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امیت شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ”دیکھنا ہے کہ زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے“۔ ساتھ ہی انہوں ںے ایک ویڈیو شیئر کرائی جس میں ہندو انتہا پسند مسلمانوں پر حملے اور پتھراؤ کررہے ہیں۔

شاہد آفریدی کی حق و سچ کی اس آواز کو ان کے چاہنے والوں نے خوب سراہا۔ ایک پرستار نے لکھا کہ زندہ باد، اس معاملے پر بولنے والا پہلا بہادر کرکٹر ہے، عالمی شہرت کی حامل دوسری شخصیات کو بھی بھارتی ظلم وستم کے خلاف زیادہ سے زیادہ آواز اٹھانی چاہیے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے شروع ہونے والے دہلی فسادات میں درجنوں مسلمانوں کو شہید اور سیکڑوں کو زخمی کیا جاچکا ہے، ان کے گھر اور دیگر املاک جلادی گئیں جب کہ نئی دہلی میں مسجد پر بھی حملہ کیا گیا۔

The post شاہد آفریدی نے بھارت میں ظلم کے خلاف آواز بلند کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2uI7XTU

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...