اسلام آباد: جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک پر ملکی مفادات کا قتل کرنے والے لوگ مسلط ہیں، حکومت نے سی پیک کو عملا سرد خانے میں ڈال دیا اور جو حال بی آر ٹی کا کیا وہی سی پیک کا کر رہی ہے۔
تحفظ آئین پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ حکومت بتائے تائی پے منصوبے کا کیا بنا؟ ایران، پاکستان گیس پائپ لائن کے معاہدوں سے آپ کس کے کہنے پر پیچھے ہٹے؟ آج سی پیک کو ناکام بنانے کے لیے نواز شریف کا نااہل کرنا ضروری تھا، نواز شریف اور زرداری سمیت سیاست داتوں کو سزائیں اسی مقصد کے لیے دی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھ پر آرٹیکل 6 لاگو کرنے کی بات کی جاتی ہے اس پر بات کرتے ہوئے بھی شرم آتی ہے، جو شخص اپنی جان ہتھیلی پر لیے گھوم رہا ہے تم اسے ڈراتے ہو؟
انہوں نے کہا کہ وہ کہتا تھا کہ میری پشت پر فوج ہے امریکا ہے یورپ ہے، لیکن جب یہ فقیر نعرہ لگا کر میدان میں اترا تو اس کی رعونت کو خاک میں ملادیا، پاکستان میں اس وقت کوئی حکومت نہیں، نہ کوئی سفارتی آداب ہیں اور نہ جمہوری اقدار، جس طرح امریکا کو ٹرمپ نصیب ہوا، بھارت کو مودی بالکل ویسے ہی ہمیں عمران خان ملا۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہم آئین اور قانون کے دائرے کی بات کرتے ہیں، ہمیں ہر وقت مانیٹر کیا جارہا ہے کہ ریڈ لائن تو کراس نہیں کی؟ ریڈ لائن میری بھی ہے اور آپ کو بھی میری ریڈ لائن عبور کرنے کی اجازت نہیں، مجھے امریکا مخالف کہا جاتا ہے میں نے امریکا سے کہا ہم آپ کے دشمن نہیں بلکہ ہم آپکی غلامی نہیں چاہتے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اگر افغانستان میں کوئی معاہدہ ہوا ہے تو وہ معاہدہ وہاں کے لوگوں نے کیا کیوں کہ ان کا اختیار ہے ہمیں افغانستان میں امن کے عمل کی حمایت کرنی چاہیے، پاکستان کے لیے پرامن افغانستان ضروری ہے، ہم کسی صوبے کی تحریک کے محرک نہیں۔
The post امریکا کو ٹرمپ، بھارت کو مودی اور ہمیں عمران خان ملا، فضل الرحمن appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TdrlS5
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box