جدید تھرمل اسکینرز کراچی، لاہور اور پشاور ایئرپورٹس پر بھی نصب

کورونا وائرس کی روک تھام کے ضمن میں وزارت صحت نے اسلام آباد کے بعد اب کراچی، لاہور اور پشاور ایئرپورٹس پر بھی جدید تھرمل اسکینرز نصب کردیے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر نے کہا ہے کہ جدید اسکینرز کو کراچی، لاہور اور پشاور ایئرپورٹ پر بھی نصب کردیا گیا ہے، جدید اسکینرز کی مدد سے کورونا وائرس کی روک تھام کا عمل مزید مؤثر اور مربوط ہوگیا ہے، یہ جدید اسکینر خود کار نظام کے تحت فلو اور بخار کی تشخیص کرتے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ صوبائی حکومتیں اور تمام متعلقہ ادارے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ ہیں، عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں عملی اقدامات کر رہی ہیں، پاکستان اور افغانستان کے بارڈر چمن کو 7 روز کے لیے بند کر دیا ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہوائی اور زمینی راستوں پر انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن کی ہدایات پر عمل کیا جا رہا ہے، میڈیا سے گزارش ہے کہ درست معلومات عوام تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

The post جدید تھرمل اسکینرز کراچی، لاہور اور پشاور ایئرپورٹس پر بھی نصب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ajrtoQ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...