لاہور / اسلام آباد / کوئٹہ / کراچی: محکمہ موسمیات نے (آج) اتوار کو زیریں خیبر پختونخوا، بلوچستان، جنوبی/وسطی پنجاب میں اکثر مقامات پرجبکہ بالائی خیبر پختونخوا، بالائی سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اتوار اورپیر کے دوران بلوچستان کے میدانی علاقوں میںموسلادھار بارش اور پہاڑوں پر شدید برف باری کاامکان ہے جبکہ شمالی بلوچستان کے ندی نالوں تغیانی میں طغیانی کاخدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش اور برفباری سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو محتاط اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران موسم پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں چند مقامات پر دھند چھائی رہی۔کالام، دیر ،پٹن، میر کھنی ، بالاکوٹ ،مالم جبہ ، چترال، دروش، سیدو شریف، کوئٹہ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ اس دوران کالام، مالم جبہ اور چترال میں برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔گذشتہ روز گلیات میں بھی سال نو کی پہلی برف باری ہوئی۔گلیات ، نتھیا گلی اور ایوبییہ میں 6 انچ برف پڑنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
دریں اثناء شانگلہ میں ریکارڈ برف باری ہوئی ہے ، الپوری اور لیلونئی میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔جنوبی ایشیا کی طویل ترین سرنگ لواری ٹنل کو جانے والی سڑک پر برف جمع ہونے سے مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔
ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں اسکردو منفی 9،گوپس ،پاراچنار منفی6، بگروٹ، مالم جبہ منفی5، استوراور کالام میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیا گیا۔ شدید سردی کی لہر میں کمی آئی ہے۔ لاہورمیں دو روز سے سورج نکلنے سے درجہ حرارت تین ڈگری بڑھ گیا جس سے سردی میں کمی واقع ہوئی ہے۔ بعض دیگر علاقوں میںبھی درجہ حرارت بڑھا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سائبیریا کی یخ بستہ ہوائیں تھمنے کا امکان ہے تاہم سردی کی شدت برقرار رہے گی۔
The post سردی کی شدت میں کمی،آج میدانی علاقوں میں بارش کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NbR9ef
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box