شدید سردی یخ بستہ ہوائیں، سیکڑوں شہری گلے کے امراض میں مبتلا ہوگئے

کراچی: شدید سردی نے نئے سال کابھرپور استقبال کیا،یخ بستہ ہواؤں کے باعث ہونے والی شدید سردی میں روزانہ سیکڑوں شہری ناک ،کان اور حلق کی بیماریوں میں مبتلا ہوکر اسپتالوںکا رخ کرنے پر مجبور ہوگئے۔

جناح اسپتال ،سول اسپتال ،گورنمنٹ اسپتال کورنگی ،لیاقت آباد اسپتال سمیے دیگر سرکاری اسپتالوں میں روزانہ  ناک ،کان اور حلق کے سیکڑوں مریض علاج کیلیے آرہے ہیں ، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں سرد موسم اور یخ بستہ ہواؤں سے بچوںکوبچایا جائے،نوزائیدہ اور10 سال سے کم عمرکے بچوںکوسردہواؤں میں موٹرسائیکل پر لانے اور لے جانے سے گریزکیاجائے۔

اکثر دیکھاگیا ہے کہ والدین صبح کے اوقات میں بچوں کوموٹرسائیکل پرلاتے اور لے جاتے ہیں ،موٹرسائیکل پر براہ راست سردہوائیں بچوں کے سر ، سینے اورناک کان پر لگتی ہیں جس سے بچوں کے شدید بیمار ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں بچوں میں قوت مدافعت کم ہونے کی وجہ سے ایسے بچوںکو فوری نزلہ، انفلوئینزا اور گلے خراب ہونے کی شکایت لاحق ہوجاتی ہے۔

گلے خراب ہونے سے بخاربھی لاحق ہورہا ہے ایسی صورت میں بچوںکوگھرکے گرم مشروبات جس میں گھر کی تیار یخنی، سوپ ، ادرک والی چائے پلانی چاہیے،ماہرین صحت کاکہنا تھا کہ سرد موسم میں کھٹی اشیاء اور بازارکی تلی جانے والی غیر صحت مندانہ اشیا کے استعمال سے پرہیز کیا جائے،ایسی اشیا سرد موسم میں گلے خراب ہونے کا باعث بنتی ہیں،گلے خراب ہونے سے جسم میں ٹوٹنے لگتا ہے جبکہ بخار بھی لاحق ہوتا ہے۔ بخار ہونے کی صورت میں پیراسیٹا مول کا استعمال کرائیں اور دن میں تین سے چار بارگرم پانی سے غرارے کرائیں جائیں۔

پاکستان پیڈیا ٹرکس ایسوسی این کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر خالد شفیع نے ایکسپریس سے بات چیت میں کہاکہ رات کے اوقات میں بھی والدین بچوں کوموٹرسائیکل کی ٹنکی پر بچوںکوبٹھاکرلے جاتے ہیں جوانتہائی نقصان دہ ہوسکتا ہے،کراچی میں سائیبریا کی یخ بستہ سرد ہوائیں رات کے اوقات میں بچوںکو موٹرسائیکل پر لانے اور لے جانے کی اجازت نہیں دیتی جبکہ خواتین سے بھی کہاگیا ہے کہ رات کے اوقات میں موٹرسائیکل پر سفرکرنے کے دوران کانوں اور سرکواچھی طرح ڈھانپ کررکھیں کیونکہ سرد ہوائیں لگنے سے سر میں شدید درد ، نزلہ، زکام کرتا ہے اورسردی میں لگنے لگتی ہے لہذا سرد موسم سے لطف اندوزہونے کیلیے تمام احتیاطی تدابیر اختیارکی جائیں۔

ماہرین نے کہاکہ سرد موسم میں بچوںکوگھر میں ابلے ہوئے انڈے، شہد، یخنی، چکن وسبزی سوپ کا روزآنہ پلائیں، تازہ پھل فروٹ کا جوس بھی مفید ہے،قدرت نے سرد موسم میں مالٹے، کینو اور انار جیسے پھل مہیا کیے ہیں یہ پھل سرد موسم میں آتے ہیں کیونکہ ان پھلوں میں وٹامن سی کثرت سے موجود ہوتا ہے اور سرد موسم میں وٹامن سی کی کمی سے نزلہ، زکام بھی لاحق ہوتا ہے لہذا ہر موسم کا پھل ضرور کھائیں کیونکہ موسم کا پھل اور سبزیاں اس موسم کے مطابق قوت مدافعت پیدا کرتا ہے تاہم گلے خراب ہونے کی صورت میں کھٹے پھل یا جوس سے اجتناب کریں۔

The post شدید سردی یخ بستہ ہوائیں، سیکڑوں شہری گلے کے امراض میں مبتلا ہوگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QE3TuZ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...